BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 December, 2006, 20:56 GMT 01:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فلم بابل ریلیز کے لیے تیار، وڈیو

رانی سلمان
فلم بابل میں سلمان خان اور رانی مکھرجی
روی چوپڑا کی فلم بابل برطانیہ میں آئندہ آٹھ دسمبر کو رلیز ہوگی۔ فلم باغبان کے تین برس بعد روی کی واپسی بابل کے ساتھ ہوئی ہے جس کا کافی دنوں سے انتظار تھا۔

لندن میں فلم کی تشہیر کے لیے ایک پریس کانفرنس میں روی کے ساتھ امتیابھ بچن اور جان ابراہم بھی موجود تھے۔ لیکن سلمان خان، رانی مکھرجی اور ہیما مالنی نہیں پہنچے۔

اس موقع پر فلم کے اس نغمے کا بھی اجراء کیا گیا جو امتیابھ نےگایا ہے اور جسے خاص طور پر انہیں پر فلمایا بھی گیا ہے۔

فلم بابل بیواؤں کے مسائل پر مبنی ہے جس میں امتیابھ بچن، سلمان خان اور رانی مکھرجی نے اہم رول ادا کیا ہے۔

فلم کا پیغام ہے کہ انسان کی خوشیاں رسم رواج سے اوپر ہیں اور اگر کسی رسم و روایت کے ٹوٹنے سے اسکی خوشی واپس آسکتی ہو تو نئی راہ تلاش کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔

امیتابھ بچن کا کہنا ہے تھا کہ بابل ایک اچھی فلم ہے جس میں کمرشل پہلوؤں کے ساتھ ساتھ ایک سماجی پیغام بھی ہے۔

فلم میں سماجی پیغام کےساتھ ساتھ تفریحی پہلو کا بھی خیال رکھا گیا ہے

'مجھے بہت خوشی ہے کہ میں اس فلم کا حصّہ ہوں روی نے بڑی محنت کی اور امید ہے کہ ہماری کوششیں شائقین کی امیدوں پر پوری اتریں گی۔،

ایک سوال کے جواب میں مسٹر بچن نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ بالی وڈ بدل رہا ہے اور وہ بھی زمانے کی مناسبت سے فلمیں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جان ابراہم کا کہنا تھا کہ انکی کابل اور بابل تقریبا ایک ہی وقت میں ریلیز ہورہی ہیں۔'یہ میرے لیے اچھی بات ہے کہ لوگ ایک ہی وقت میرے دو کردار دیکھیں گے۔ لوگوں کو پتہ چلے گا کہ میں مختلف طرح کے رول کرسکتا ہوں۔،

روی چوپڑا نے باغبان کی طرح بابل میں بھی امیتابھ بچن، ہمیا مالنی اور سلمان خان کو لیا ہے لیکن اس بار رانی مکھرجی اور جان ابراہم کو شامل کرکے کاسٹ کو اور بڑا کر دیا ہے۔

بابل کے نام سے اس سے پہلے بھی فلمیں بنی ہیں اور کامیاب ہوئی ہیں۔ روی چوپڑا کا کہنا ہے کہ تکنیکی اعتبار سے انکی فلم میں تمام پہلو اچھے ہیں 'لیکن سب سے زیادہ پر کشش اسکی اسٹوری ہے۔ مجھے امید ہے کہ لوگوں کو یہ بہت پسند آئیگی۔،

فلم میں کئی اچھے نغمے میں ہیں اور بہترین موسیقی اسے دوبالا کرتی ہے۔ روی چوپڑا اپنے والد بی آر چوپڑا کی طرح اکثر سماجی مسائل پر فلمیں بناتے ہیں۔

دیکھنا یہ کہ شائقین کو بابل باغبان کی طرح پسند آتی ہے یا پھر روی انکی امیدوں پر پورا نہیں اترتے۔

اسی بارے میں
بالی وڈ کو بھاری نقصان
22.10.2002 | صفحۂ اول
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد