ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی |  |
 | | | امیتابھ بچن اور شاہ رخ خان |
کِنگ خان ’فلم فیئر ایوارڈ نائٹ‘ کے میزبان تھے ہلکے پھلکے لطیفے جاری تھے انہوں نے عامر خان کے بارے میں بھی مذاق کر ہی دیا لیکن ماحول تب گرمایا جب انہوں نے بگ بی کو نشانہ بنایا۔ اُف غلطی ہو گئی۔ ان کے قریبی دوست امر سنگھ کے بارے میں سٹیج پر کھڑے ہو کر کہا کہ انہیں ان کی آنکھوں میں ہلکی سی درندگی نظر آرہی ہے۔ آپ سمجھ سکتے ہیں کہ بگ بی کے ساتھ سرد جنگ کتنی تیز ہو گئی ہو گی۔ خان صاحب تھوڑا سنبھل کر۔ ویسے آپ کو اور ہمیں فکرمند ہونے کی قطعی ضرورت نہیں ہے۔کیونکہ ہمیں تو چٹپٹی خبریں ہی ملیں گی ناں! یہ دوستی۔۔۔۔ کنگ خان اور کرن جوہر کی دوستی سے ویسے بھی دنیا واقف ہے۔ سنا ہے کرن اس وقت لندن میں ہیں اور اپنے ’دوست‘ کے لیے ڈھیر ساری شاپنگ کر رہے ہیں۔یہ بھی سنا جا رہا ہے کہ اب وہ ایک اور فلم بنا رہے ہیں۔ کہنے کی ضرورت ہے کیا کہ اس میں ہیرو کون ہوگا۔ نہیں ناں! لیکن ایک بات بتانے کی ضرورت ہے، وہ یہ کہ فلم کا نام ’خان‘ ہے۔ نی شبد کا کھیل نی شبد کے بارے میں کہنے کے لیے ہمارے پاس بھی الفاظ نہیں بچے۔ شو کے پہلے ہی دن سارے تھیٹر خالی۔ ممبئی جیسے شہر میں جہاں کہا جاتا ہے کہ بہت روشن خیال لوگ رہتے ہیں فلم نے صرف تیس فیصد ہی بزنس کیا۔امیت جی کے اپنے آبائی وطن میں ہی خود اس فلم کے خلاف مظاہرے ہوئے۔دراصل لوگ ایک ساٹھ سال کے بوڑھے کا اٹھارہ سالہ لڑکی کے ساتھ رومانس ہضم ہی نہیں کر رہے ہیں۔رامو ڈیر آپ یہ کیوں بھول جاتے ہیں کہ یہ امریکہ یا انگلینڈ نہیں انڈیا ہے۔ پرینکا ’رانی‘ بالی وڈ ستاروں کا جادو سر چڑھ کر بولتا ہے لیکن ہمیں یہ پتہ نہیں تھا کہ وہ قانون کے بھی سر چڑھ جاتا ہے۔ کیسے، یہ آپ ہی پڑھیے۔ پریانکا چوپڑہ کو اپنے سکریٹری کے خلاف ممبئی کے ایک پولس سٹیشن میں شکایت درج کرانی تھی۔ رات کا وقت تھا اس لیے یہ بھی ڈر نہیں تھا کہ بے بی کے پرستار انہیں ستائیں گے۔ لیکن پریانکا نے پولیس سٹیشن پہنچ کر کار سے اترنے سے انکار کر دیا۔ جیسے ہی پولیس کو پتہ چلا وہ بھاگے بھاگے شکایت کا رجسٹر لے کر پریانکا ’رانی‘ کے حضور میں پہنچے اور رانی صاحبہ نے شان کے ساتھ کار میں بیٹھے اپنی شکایت درج کرائی۔ بِگ بی کی پگڑی فلم ایکلویہ نے کتنا بزنس کیا اس سے ہمیں کیا ہمیں تو یہ پتہ چلا ہے کہ فلم میں بگ بی ہر روز نئی پگڑی بنواتے تھے اور اس کے لیے خاص طور پر بیکانیر سے پگڑی باندھنے والے بلوائے جاتے تھے۔ ایک روز شوٹنگ میں تقریباً چار سو اونٹ تھے جو یکایک دوڑنے لگے۔ ریت کی آندھی اڑی اور بگ بی سنبھل بھی نہیں پائے تھے کہ انہیں اونٹ کا سر لگا لیکن بھلا ہو من بھر وزن کی پگڑی کا کہ بگ بی بچ گئے۔کرش ، درونا کی ٹکر بگ بی آج کل اپنے بیٹے ابھیشیک کی پبلسٹی میں زیادہ لگے ہوئے ہیں اور کیوں نہ ہوں؟ جب ہر فلمی باپ اپنے حقیقی بیٹے کو اول نمبر پر لانے کے لیے جان توڑ محنت کر رہا ہو۔ راکیش روشن نے اپنے بیٹے رتیک کے لیے پینتالیس کروڑ روپوں کی فلم کرش بنائی تو اب سنا جا رہا ہے کہ بگ بی فلم ’درونا‘، جس میں ایب کام کر رہے ہیں، اس سے بھی بڑے بجٹ سے بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔ سنا ہے کہ بگ بی نے اپنی جیب سے اس پر پیسہ لگانے کی بات کی ہے اور اس فلم میں وہ کرش سے بھی زیادہ سٹنٹ مناظر رکھنے کی تیاری میں ہیں۔ نیکی کر دریا میں ڈال آپ کہیں گے یہ زمانہ نیکی کر کے دریا میں ڈالنے کا نہیں بلکہ ڈھنڈورا پیٹنے کاہے لیکن ہم کیا کریں، اپنے سلّو بھیا ایسے ہی ہیں۔ ان کی نیکیوں کا اگر چرچا کرنے بیٹھیں تو کتاب لکھنی پڑے گی لیکن وہ ہیں کہ اس کا ذکر کرنا بھی پسند نہیں کرتے۔ابھی حال ہی میں انہوں نے کینسر کے ایک سات سالہ مریض سوغات کنور کے علاج کے لیے ساڑھے چار لاکھ روپے کا عطیہ دیا۔ سکول کے پرنسپل نے سلو بھیا کو اسی سلسلہ میں ایک پروگرام میں مدعو کیا لیکن جب سلو کو پتہ چلا کہ وہاں میڈیا بھی آنے والا ہے تو وہ وقت سے پہلے آئے اور بچے کے ساتھ کچھ وقت بتا کر میڈیا کے آنے سے پہلے چلے گئے۔ سنجو بابا کی ’مانیتا‘ سنجو بابا کی مانیتا کو چاہے ان کے گھر والوں نے مانیتا ( رضامندی ) دی ہو یا نہیں لیکن مانیتا نے سنجو کے دوستوں کا دل ضرور جیت لیا۔سنجو نے ہمیشہ کی طرح گھر پر پارٹی دی اور اس پارٹی میں مانیتا نے ایک اچھے شیف کی طرح کشمیری پلاؤ ، حیدرآبادی بریانی لکھنوی مٹن قورمہ بنایا اور پھر ایک اچھے میزبان کی طرح سب کی خاطر بھی کی۔ ہمارا خیال ہے شاید بہت جلد گھر والے بھی مانیتا کو اپنا لیں گے۔شلپا پرفیوم شاید اس نام کا پرفیوم ابھی بازار میں نہیں آیا لیکن آج یا کل شلپا شیٹی کے نام کا پرفیوم بھی مارکیٹ میں آنے والا ہے۔ اپنے اس پرفیوم کے افتتاح کے لیے شلپا بھی لندن جا چکی ہیں۔آگے آگے دیکھیے کیا کیا ہوتا ہے۔ اوم کارا ناراض حال ہی میں فلم فیئر ایوارڈ نائٹ سے فلم اوم کارا کی پوری یونٹ غائب تھی۔ہمارے خبری نے ہمیں بتایا کہ وشال بھردواج ناراض تھے کہ بہترین فلموں کی فہرست میں آخر ان کی فلم کا نام کیوں نہیں شامل کیا گیا؟ کیا ہوا اگر فلم میں گالیاں بہت تھیں۔ ویسے اس مرتبہ ہم وشال کا ساتھ دیں گے۔  | | | پریانکا چوپڑا | تین کروڑ روپوں کا سیٹ اتل اگنی ہوتری فلم ’کال سینٹر‘ بنا رہے ہیں۔ اور اس کے لیے انہوں نے تین کروڑ روپے کی لاگت سے کال سینٹر بنایا ہے جس میں ان کی فلم کی شوٹنگ ہو گی۔ ہماری سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ اگر تین کروڑ روپوں کا سیٹ ہوگا تو فلم کتنے کروڑ میں ہو گی اور ایک سیٹ اگر تین کروڑ روپوں میں بنا ہے تو کیا کال سینٹر (دفتر) بنانے میں بھی اتنی ہی رقم لگتی ہے؟قطرینہ اور اجمیر فلم نمستے لندن کے ہدایت کار وپل شاہ نے قطرینہ کیف کا اجمیر شریف کی درگاہ کا وہ منظر ایک بار پھر فلمانے کا فیصلہ کیا ہے جس کی وجہ سے تنازعہ ہوا تھا۔ سنا یہ جا رہا تھا کہ وہ منظر ہی فلم سے کاٹ دیا گیا تھا۔ خیر اب یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہو گی کہ اس مرتبہ قطرینہ چھوٹا نہیں بلکہ لمبا سکرٹ پہنیں گی۔ شاہ کا کہنا ہے انہوں نے لوگوں کے جذبات کا لحاظ کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا ہے۔ ہمیں تو اس فیصلہ سے پبلسٹی کی بو آرہی ہے! آفتاب کی شرم آفتاب شیو دسانی کوفلم میں بوسہ دیتے ہوئے شرم آتی ہے؟ اچھا ہمیں نہیں پتہ تھا۔ارے نہیں بھئی دراصل آفتاب کو اپنی گرل فرینڈ کے سامنے دوسری ہیروئین کو بوسہ دیتے شرم محسوس ہو رہی تھی اس لیے انہوں نے اپنی گرل فرینڈ یانا گپتا کو اس روز سیٹ پر آنے سے منع کر دیا جس روز وہ فلم میں ہیروئین سلینا جیٹلی کو ایک منظر میں بوسہ دینے والے تھے۔ ایش بہو کیا آپ نے دیکھا ہے جو ہم نے دیکھا ہے؟ نہیں۔ ارے بھئی کبھی ہمیشہ جینز اور ٹی شرٹ پہننے والی ایش بے بی آج کل انڈین بہو کی طرح ساڑی اور کانوں میں روایتی بالے پہنے پارٹیوں میں نظر آتی ہیں۔ بے بی آپ کو بھلا بہو بننے کی پریکٹس کرنے کی کیا ضرورت ہے آپ ویسے بھی ایک اچھی اداکارہ ہو۔ ہے ناں! |