BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کرینہ کا بدلہ، نازک کمر، بِگ بی کی پونی

بے بو کے ہاتھ سے کئی فلمیں نکل گئیں
کرینہ کا بدلہ
آخر بے بو (کرینہ) کوایب سے بدلہ لینے کا ایک موقع مل ہی گیا۔ کرشمہ سے منگنی ٹوٹنے کے بعد ایب نے کرشمہ کے قریبی کسی بھی رشتہ دار کے ساتھ کوئی بھی تعلق نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تھا اور یہی وجہ تھی کہ ایب نے بے بو کے ساتھ کام کرنے سے انکار کر دیا بلکہ ہر فلساز کو ہدایت کر دی تھی کہ اگر وہ فلم میں کام کر رہے ہیں تو بے بو اس فلم میں نہیں ہو۔جس کے نتیجے میں بے بو کے ہاتھ سے کئی فلمیں نکل گئیں۔ اب بے بو نے اس فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا جس میں ایب بطور ہیرو ہیں۔ایب کو کیسا لگا ہوگا، یہ ہم ان پر چھوڑ دیتے ہیں۔

شائنی کی کمر
کیا آپ کو دیکھ کر لگتا ہے کہ شائنی آہوجہ کے پٹھے کمزور ہوں گے۔ ہمیں تو نہیں لگا لیکن یہ صحیح ہے کہ وہ ذرا سا بوجھ اٹھا لیتے ہیں تو ان کی کمر ہی ٹوٹ جاتی ہے۔ آپ کو یقین نہیں آیا نا! ہم بتاتے ہیں۔ فلم ’بھول بھلیاں‘ میں شائنی اور ودیا پر ایک پیار بھرا منظر فلمایا جا رہا تھا جس میں شائنی کو ودیا کو گود میں اٹھانا تھا۔ شائنی نے ودیا کو اٹھایا لیکن یہ کیا کہ ان کی پیٹھ میں زبردوست درد اٹھا اور انہیں مجبورا ودیا کو اتارنا پڑا۔شائنی یہ آپ کے لیے کچھ اچھا سگنل نہیں ہے۔

شائنی یہ آپ کے لیے کچھ اچھا سگنل نہیں ہے

بگ بی کی پونی ٹیل
تبو کی ایک ہی خواہش تھی اور وہ یہ کہ وہ بگ بی کی پونی ٹیل کسی طرح کھینچ لیں۔ آپ کو پتہ ہے کہ فلم ’چینی کم‘ میں بگ بی نے پونی ٹیل رکھی ہے اور تبو کو وہ بہت پسند ہے۔ جب بگ بی کا رخ تبو کے بجائے دوسری طرف ہوتا تو تبو پونی کھینچنے کی کوشش کرتی ہیں لیکن بگ بی فورا پلٹ جاتے اور تبو کی یہ خواہش ادھوری رہ جاتی۔ آخر ایک روز تبو کو موقع مل ہی گیا اور تبو نے اپنا ارمان پورا کر لیا اس کے بدلے بگ بی نے بھی تبو کے لمبے بال کھینچ لیے یہ ان کی خواہش تھی۔

لارا کا دیوانہ
لارا دتہ کی فلمیں چاہے بالی وڈ میں مقبول نہ ہوئی ہوں لیکن ان کے دیوانوں کی کمی نہیں ہے۔ لارا حال ہی میں مسقط کے جہاز میں ممبئی آنے کے لیے بیٹھیں پتہ چلا کہ جہاز اڑنے میں دیر ہے کیونکہ کوئی شخص جہاز کے آگے آ کر کھڑا ہوگیا ہے۔ اچانک لارا کے نام کا اعلان ہوا۔ انہیں بتایا گیا کہ وہ کم سے کم اس سیڑھی تک آجائیں۔ لارا نے وہاں جا کر دیکھا تو پتہ چلا کہ ان کا دیوانہ ایک شخص جہاز کے سامنے کھڑا ہے۔ لارا کو دیکھ کر اس شخص نے لارا سے شادی کی درخواست کی۔لارا نے کیا جواب دیا ہو گا یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔۔۔

بدلے میں بگ بی نے بھی تبو کے لمبے بال کھینچ لیے

اسی ہزار روپے کا سوٹ
لندن میں فلم کا پریمیئر ہو تو فلم کا ہر اداکار یقینی طور پر شاندار لباس میں جانا چاہےگا۔ فلم تھی ’میٹرو‘ اور اداکار تھے ہمارے شائنی۔ وہ پہنچے ایک شاپنگ مال میں لیکن انہیں کوئی سوٹ پسند ہی نہیں آ رہا تھا۔اتفاق سے مشہور اطالوی ڈیزائنر کے بیٹے اینجیلو وہیں مال میں موجود تھے۔انہوں نے شائنی کی مشکل حل کر دی اور شائنی کے لیے ایک سیاہ سوٹ پسند کیا جس کی قیمت اسی ہزار روپے تھی۔اسے انہوں نے شائنی کو بطور تحفہ دے دیا اور مزاقاً کہا بھی کہ وہ ان کے ڈیزائنر کپڑوں کے لیے ماڈل بن سکتے ہیں۔

کنگ خان کی کنگ وین
کنگ خان کا کوئی معاملہ ہو اور وہ شاہانہ انداز میں نہ ہو یہ کیسے ہو سکتا ہے۔اب کنگ خان اپنے لیے وینٹی وین بنوا رہے ہیں جس میں وہ پچاس انچ کا پلازمہ ٹی وی نصب کرائیں گے۔ اس میں چھوٹا سا کچن بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ ایک کونے میں مہمانوں کے بیٹھنے کے لیے صوفے ہوں گے۔ خاص طور پر شوٹنگ کے دوران انٹرویو لینے آنے والے صحافیوں کو خان وہیں بیٹھ کو انٹرویو دیں گے۔اب یہ وین ان کے لیے رتیش دیشمکھ ڈیزائن کر رہے ہیں۔ وین کی قیمت زیادہ نہیں صرف اسی لاکھ روپے ہے۔

دھک دھک گرل کو الوداع
دھک دھک گرل کو آخر کار ممبئی نے الوداع کہہ ہی دیا۔ جی ہاں امریکہ سے ممبئی آئیں مادھوری ڈکشت کی فلم ’ آجا نچ لے‘ اب مکمل ہوگئی اور فلم کی پوری یونٹ نے ان کے اعزاز میں ایک سرپرائز الوداعی پارٹی منعقد کر دی۔ دیگر ساتھیوں نے اسی فلم کا رقص پیش کیا لیکن فلم تیزاب کا مشہور رقص ’ایک دو تین ‘ پر رقص کے وقت مادھوری کچھ جذباتی ہوگئیں۔ اب مادھوری فلم کی ریلیز کے موقع پر دسمبر میں ایک بار پھر ممبئی نگری واپس آئیں گی۔

مادھوری دسمبر میں ایک بار پھر ممبئی نگری واپس آئیں گی۔

پوجا کا تھپڑ
پوجا نے اپنے ہیرو مزمل ابراہیم کو تھپڑ مار دیا اور یہ خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔پوجا بھٹ اپنی فلم ’دھوکہ‘ کے سیٹ پر ہیرو مزمل کو ایک سین سمجھانے کی کوشش کر رہی تھیں لیکن مزمل اس انداز میں وہ شاٹ نہیں دے پا رہے تھے جیسا پوجا چاہتی تھیں۔ بس کیا تھا غصے میں آ کر پوجا نے مزمل کو ایک تھپڑ مار دیا لیکن اس کے بعد شاٹ او کے ضرور ہوگیا ہوگا۔

سلو کی نمائش
نہیں ہم سلو کی نمائش کی بات نہیں کر رہے وہ تو ویسے بھی آپ سب کو پردے پر نظر آتے ہی رہتے ہیں۔ یہ تو ان کا وہ فن ہے جو آپ سب کی نظروں سے مخفی ہے اور اب سلو کے والد سلیم خان چاہتے ہیں کہ ان کے بیٹے کا یہ فن دنیا کے سامنے پیش ہو۔ ویسے سلو بھیا خود بہت شرمیلے ہیں اور آج تک انہوں نے یہ تمام پینٹنگز سب سے چھپا کر رکھی ہیں لیکن اب بہت جلد دنیا ان کے اندر چھپے ایک بہت ہی حساس شخص کو دیکھ سکے گی۔

ویسے سلو بھیا خود بہت شرمیلے ہیں

شلپا کی خوبصورتی کا راز
آج کل ویسے بھی شلپا کے ہر طرف چرچے ہیں۔ انڈیا میں بوسہ تنازعہ کی وجہ سے تو لندن میں ان کے سمارٹنس کی تعریف ہو رہی ہے۔ ہمارے خبری نے بتایا کہ اب شلپا فٹ رہنے کے لیے بہت کوشش کرتی ہیں اور ان کو تربیت دینے والے ماہر شی رین پجاری کہتے ہیں کہ شلپا ناشتے میں دالیں، دوپہر میں چکن اور روٹی، زیادہ بھوک لگے تو کئی گلاس پانی، شام میں ایک گلاس جوس اور رات کو سلاد کھاتی ہیں۔صحیح ہی ہے لوگ کھانے کے لیے کماتے ہیں لیکن کچھ لوگ نہ کھا کر کماتے ہیں۔

کونکنا کی گھبراہٹ
کونکنا سین کی اداکاری کے تو ہم بھی قائل ہیں لیکن ہمیں پتہ نہیں کہ کیوں کونکنا کو فلم ’ آجا نچ لے‘ کے سیٹ سے گھبراہٹ ہو رہی تھی۔ ہمارے خبری کے مطابق کونکنا کو جب بتایا گیا کہ انہیں مادھوری ڈکشت کے ساتھ رقص کرنا ہے تو وہ گھبراہٹ کے مارے سیٹ سے باہر نکل آئیں۔ بات صحیح بھی ہے کہاں مادھوری جیسی منجھی ہوئی رقاصہ اور کہاں کونکنا جنہوں نے آج تک کسی فلم میں رقص ہی نہیں کیا۔ بڑی مشکل کے بعد انہیں منایا گیا کہ وہ کچھ سٹپ سکیھ لیں اور کونکنا کی مدد خود مادھوری نے کی۔۔۔۔

کونکنا گھبراہٹ کے مارے سیٹ سے باہر نکل آئیں

وویک کی فرمائش
کیا آپ جانتے ہیں کہ وویک آج بھی سلو بھیا سے گھبراتے ہیں۔ کیا کہا ہم جھوٹ بول رہے ہیں؟ نہیں بھئی یہی حقیقت ہے۔ فلم اوم شانتی اوم میں فرح خان نے تیس اداکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے رقص کروایا ہے۔ اس فہرست میں وویک بھی تھے۔ لیکن جب وویک کو پتہ چلا کہ سلمان بھی آرہے ہیں تو انہوں نے فرح سے کہا کہ وہ ان کے ساتھ علیحدہ شوٹنگ کر لیں لیکن فرح نے وویک کی فرمائش قبول کرنے سے انکار کر دیا۔

چلتے چلتے

  • بالی وڈ کے چہیتے عامر خان نے اپنی فلم ’ تارے زمین پر‘ کی شوٹنگ مکمل کر لی ہے اور وہ اب تمل فلم ’گجنی‘ کے ری میک ’کجری‘ کی شوٹنگ شروع کر چکے ہیں۔
  • فلم شعلے اب سنسکرت زبان میں ڈب کی جائے گی۔
  • بے بو کا دیرینہ خواب پورا ہو گیا ہے وہ اب ایک بار پھر کرن جوہر کی آنے والی فلم کی ہیروئین ہوں گی۔
  • سلو بھیا فٹ رہنے کے لیے کبھی کبھی باندرہ سے گوریگاؤں تک کا میلوں کا سفر سائیکل سے طے کر کے سٹوڈیو پہنچتے ہیں۔
  • کرن کھیر پاکستانی سیرئیل ’ کیسا یہ جنون‘ میں کام کررہی ہیں۔
آشابالی وڈ ڈائری
آشا کا ریستوران، لجو کی پریشانی ،دیو آنند کا انکار
تبوبالی وڈ ڈائری
مٹھائی واپس،نیہا پر پتھراؤ، تبو کی خوشی
رانی مکھرجیبالی وڈ ڈائری
ملکہ کی قیمت، ایب کے آنسو، کنگ خان کی پارٹی
دلیپ کمار شہنشاہ جذبات
دلیپ کمار کے لیے دادا صاحب پھالکے ایوارڈ
رچرڈ گئر، شلپا شیٹی بالی وڈ ڈائری
رچرڈ گئر کے بوسے اور جیا کی پری
ایشوریا رائےبالی وڈ ڈائری
ایش کی شادی، شاہ کی دیوانی اور شاہی کھانا
ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد