ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی |  |
 | | | شاہ رخ اور امیتابھ کے درمیان اختلافات کی خبریں گرم ہیں |
بادشاہ اور شہنشاہ میں پھر ٹکراؤ کنگ خان اور بگ بی کے درمیان ٹکراؤ کی خبر اس وقت بالی وڈ کی سب سے چٹپٹی خبر بن گئی ہے۔ اب دونوں فنکاروں نے ورلڈ ٹور کے لیے اپنا اپنا سٹیج شو اس سال منسوخ کر دیا اور دونوں تقریباً ایک ساتھ ہی یہ شو کریں گے جس کی وجہ سے پروگرام کے منتظمین گھبرائے ہوئے ہیں۔ بگ بی نے ٹور کو بیٹے ایب اور ایش کی شادی کی وجہ سے منسوخ کر دیا اور کہا کہ یہ شو اس سال ستمبر یا پھر اگلے سال ہو گا جس کی وجہ سے اس شو سے رتیک روشن اور پرینکا چوپڑہ باہر ہو گئے۔ پرینکا نے کنگ خان کے شو میں شرکت کے لیے حامی بھر لی لیکن کنگ خان نے بھی اپنے شو کو اگلے سال اپریل تک ملتوی کر دیا۔ اب بیچارے منتظمین کے حق میں دعا کیجئے۔ آئیفا کا بائیکاٹ ٹکراؤ صرف سٹیج شو تک ہی محدود نہیں ہے۔ خبریں گرم ہیں کہ کنگ خان اس سال بھی آئیفا ایوارڈ فنکشن میں حصہ نہیں لیں گے جی ہاں گزشتہ برس بھی کنگ خان شریک نہیں ہوئے تھے۔گزشتہ برس یہ فنکشن دبئی میں تھا اور خان نے اس وقت کہا تھا کہ وہ اپنی فیملی کے ساتھ لندن میں چھٹیاں منا رہے ہیں۔ اس سال پروگرام انگلینڈ میں ہی ہے اور خان نے معصومیت کے ساتھ کہا کہ وہ کیا کریں کہ یہ پروگرام ہمیشہ ان کے بچوں کی سکول کی چھٹیوں کے دوران ہی کیا جاتا ہے۔  | | | ریکھا نے فلم کی تشہیر میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا |
ریکھا کی یاترا ریکھا اپنی یاترا سے بہت ہی ناخوش ہیں۔ جی ہاں ریکھا اور نانا پاٹیکر کی فلم یاترا آئی اور چلی بھی گئی۔ریکھا کو غصہ اس بات کا ہے کہ فلم میں ان کے مجرے کے شاٹس پر بری طرح قینچی چلا دی گئی۔ انہیں اس بات پر بھی غصہ ہے کہ ان کے کہنے کے باوجود ان کے مجرے کے لیے کوریو گرافر سروج خان کی خدمات نہیں لی گئی تھیں۔ ہماری اطلاعات کے مطابق چونکہ ریکھا نے فلم کی تشہیر میں حصہ لینے سے انکار کر دیا تھا اس لیے ان کے رول پر قینچی چل گئی لیکن کوئی ہمیں بتائے کہ کیا مجرے پر قینچی چل جانے سے فلم ناکام ہوتی ہے؟لجو کی پریشانی
 | | | منی رتنم اپنے کام میں مداخلت پسند نہیں کرتے | عصمت چغتائی کی تخلیق ’ لجو‘ پر بننے والی فلم آج تک سیٹ پر پہنچ ہی نہیں سکی۔ فلمساز بوبی بیدی بیچارے پریشان ہیں کہ وہ کس طرح عامر خان اور ہدایتکار منی رتنم کے بیچ انا کی لڑائی کو ختم کریں۔ فلم ’لجو‘ تین سال سے رکی ہوئی ہے۔ پہلے ’گرو‘ پر منی رتنم کی زیادہ توجہ کی وجہ سے ’لجو‘ کی شوٹنگ رک گئی جس کی وجہ سے عامر کو غصہ آگیا اب عامر ایک بار پھر نئے سرے سے سکرپٹ پڑھنا چاہتے ہیں اور منی سر اپنے کام میں مداخلت پسند نہیں کرتے۔ رانی اور جیا خبریں گرم ہیں کہ فلم ’لاگا چنری میں داغ‘ کے سیٹ پر اب جیا بچن رانی سے سیدھے منہ بات ہی نہیں کر رہی ہیں۔ خبر ہے کہ رانی نے جیا جی سے بات کرنے کی بہت کوشش کی لیکن ان کا رویہ ہی نہیں بدلا۔
 | | | یہ وہی جیا تھیں جو رانی کو بے انتہا پسند کرتی تھیں | یہ وہی جیا تھیں جو رانی کو بے انتہا پسند کرتی تھیں۔ پھر ایسا کیا ہوا؟ آپ کو نہیں لگتا کہ بہو کا جادو ساس پر کچھ زیادہ ہی چل گیا۔ ہمیں تو لگتا ہے کہ کہیں مستقبل میں ایب کو رانی کے ساتھ فلمیں کرنے سے بھی نہ روک دیا جائے۔۔۔ہاں بھئی سب کچھ ہو سکتا ہے۔کرینہ کا پیار بے بو اپنی محبت یعنی شاہد کپور کا فلم ’فول اینڈ فائنل‘ میں رول اور رقص دیکھ کر اتنی زیادہ خوش ہو گئیں کہ انہوں نے فلم کے ہدایت کار اور کوریوگرافر احمد خان کو ڈھائی لاکھ روپیہ کی گھڑی تحفہ میں دے دی۔ اب شاہد کو کیا دیا یہ آپ کے سمجھنے کی بات ہے۔۔۔۔ سروں کے ساتھ پکوان سروں کی ملکہ آشا بھونسلے نے اس سال برمنگھم میں اپنا تیسرا ریستوران کھولا ہے۔کویت اور دبئی میں ان کے ریستوران موجود ہیں۔ دلچسپ بات یہ نہیں ہے۔ مزہ تو یہاں ملنے والے پکوانوں کا ہے۔ آشا جی کا کہنا ہے کہ یہ تمام پکوان ان کے گھر میں مدعو مہمانوں کے لیے پکائے گئے تھے اور جو انہیں پسند تھے۔
 | | | کسی فلمی ستارے کی یاد ستا رہی ہو تو آشا کے ریستوران جائیے | مینو پر نظر ڈالیے۔ سلطان پوری کباب، جی ہاں یہ کباب مجروح سلطان پوری کو بہت پسند تھے۔ زعفرانی چکن بریانی راج کپور اور ان کے خاندان کو بہت پسند تھی۔ سفید بادام ساس میں بنا شاہی چکن لتا دیدی کی پسندیدہ ڈش ہے۔ اب آپ کو کسی فلمی ستارے کی یاد ستا رہی ہو تو ہوٹل جائیے اور ان کے نام کی ڈش کھائیے۔شائنی شلپا سے ناراض شائنی آہوجا شلپا سے بہت ناراض ہوگئے۔ وجہ ؟ شلپا نے ایک انٹرویو میں اپنے ساتھ اداکار کے کے مینن کے کام کی تعریف کر ڈالی۔ بس شائنی کو بہت برا لگا اور وہ سیٹ پر شلپا سے الگ بیٹھے رہے۔ آخر کار شلپا کو انہیں ایک گھنٹہ منانا پڑا تب جا کر شائنی کا موڈ ٹھیک ہوا۔ویسے شائنی کیا آپ ناظرین کے ساتھ بھی اسی طرح کریں گے جب انہیں آپ کی اداکاری پسند نہ آئے۔۔۔۔۔ جب جان نے ارشد کو۔۔۔۔
 | | | فلم کابل ایکسپریس میں جان سے زیادہ ارشد کے کام کی تعریف ہوئی | فلم ’گول‘ میں جان ابراہم کو اپنے ساتھی اداکار ارشد وارثی کوگلے لگانا تھا لیکن جان نے یہ سین کرنے سے انکار کر دیا اور ہدایتکار وویک کو سین بدلنے کے صلاح دے ڈالی۔ وویک نے انکار کرتے ہوئے کہا ’اپنے اپنے ذاتی مسائل الگ رکھو اور کام کرو‘۔ خبر ہے کہ دراصل جان کو اس بات کا غصہ تھا کہ فلم میں ارشد کو ان کے برابر رول دیا گیا ہے جبکہ فلم کے ہیرو وہ خود ہیں۔ دراصل جان کو ارشد سے اس وقت سے خطرہ محسوس ہونے لگا ہے جب سے فلم کابل ایکسپریس میں جان سے زیادہ ارشد کے کام کی تعریف ہوئی۔دیو آنند کا انکار
 | | | دیو آنند مہمان فنکار کے طور پر فلم کے پردے پر نظر آنا نہیں چاہتے | سدا بہار ہیرو نے شاہ رخ خان کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔حیرت! لیکن اسے ہی تو پرانے لوگوں کے اصول کہتے ہیں۔ فرح خان دراصل بالی وڈ کے تیس فنکاروں کے ساتھ ایک گیت ریکارڈ کر رہی ہیں۔ جس میں دھرمیندر اور سبھاش گھئی بھی شامل ہیں۔ دیو صاحب کو جب فرح نے پیشکش کی تو انہوں نے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ اب تک انہوں نے جس فلم میں بھی کام کیا ہیرو کے طور پر کیا وہ مہمان فنکار کے طور پر فلم کے پردے پر نظر آنا نہیں چاہتے۔انو ملک کی خوشی
 | | | انو کی خوشی کی کوئی انتہا ہی نہیں | موسیقار انو ملک آج کل بہت خوش ہیں کیونکہ گلزار نے انہیں پاکستانی فلم’تیرے لیے‘ میں موسیقی دینے کی پیشکش کی۔ انو کی خوشی کی کوئی انتہا ہی نہیں ہے۔ وہ کہتے ہیں ایک تو پاکستانی فلم میں موسیقی دینے کا موقع، اس پر گلزار صاحب نے انہیں منتخب کیا اس کی خوشی۔ اس فلم کا سکرپٹ جاوید صدیقی کا ہے فلم میں نغمے گلزار کے ہیں لیکن ہیرو پاکستانی ہمایوں سعید ہیں۔چلتے چلتے رامو کی شعلے میں اب ٹھاکر کی ایک بیوی بھی ہوگی جو پہلے فلم میں نہیں تھی اور یہ رول سچترا کرشنا مورتی کریں گی۔ بگ بی کی دو فلمیں ’چینی کم‘ اور ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا‘ ایک ساتھ نمائش کے لیے پیش ہوں گی۔حالانکہ بگ بی نے ایک فلم کو روکنے کی گزارش کی تھی۔ چھوٹے نواب سیف علی خان اب فلمساز بن گئے ہیں اور بہت جلد ان کی پروڈکشن میں بنی فلمیں آپ دیکھ سکیں گے جبکہ سیلینا جیٹلی اب ہالی وڈ چلی ہیں انہوں نے فلم’لو ہیز نو لینگویج‘سائن کر لی ہے۔ |