BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 11 June, 2007, 14:54 GMT 19:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کنگنا کے بِل: بالی ووڈ کی ڈائری

کنگنا
کرینہ کپور اور ان کے بعد اب یہ تاج کنگنا رناوت کے سر سجے گا؟
شلپا کی ترقی کا راز
شلپا شیٹی آج کل ساتویں آسمان پر ہیں اور کیوں نہ ہوں! برطانیہ میں اس وقت ایک مشہور ہستی کے طور پر جانی پہچانی جاتی ہیں۔ انڈین بالی وڈ فلمیں نہ صحیح، ان کے کھاتے میں ہالی وڈ فلمیں ضرور لکھی ہیں اور ایک انہوں نے سائن بھی کر لی ہے۔ نام شہرت اور پیسہ اب سب کچھ شلپا کے پاس ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ان کی اس ترقی کا راز کیا ہے؟ ہاں خود شلپا نے بتایا کہ ماں کا مشورہ اور پکھراج کی قیمتی انگوٹھی۔ بس الہ دین کے چراغ کی طرح انگوٹھی کے پہنتے ہی ان کی قمست بدل گئی۔ آپ یہ راز اپنے تک ہی محدود رکھیے ورنہ دوسرے سن کر اس پر عمل کر بیٹھے تو؟

کنگنا کے بِل
ایک وقت تھا جب بالی وڈ کرینہ کپور اور ان کے ’ایٹی ٹیوڈ‘ سے پریشان تھا اور اب شاید یہ تاج کنگنا رناوت کے سر سجے گا۔ کیسے؟ ارے بابا، کنگنا حال ہی میں ایک ایوارڈ فکنشن میں گئی تھیں۔ پہلے تو انہوں نے وہاں کے فائیو سٹار ہوٹل میں ٹھہرنے کی ضد کی پھر انہوں نے پروگرام میں پہننے کے لیے لبا س کی فرمائش کی اور بعد میں جب وہ ہوٹل کا کمرہ چھوڑ کر گئیں تو اسی کے ساتھ پروگرام کے منتظمین کے سر ایک ہزار ڈالر کا بوجھ چھوڑ گئیں۔

ایش کی عیش
ایش اور ایب کا ہنی مون ہے کہ ختم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہا۔ نہیں اس کی فکر ہمیں نہیں بلکہ ان کے فلمسازوں کو ہے جو بڑی بے صبری کے ساتھ دونوں کے آنے کے منتظر ہیں۔ ویسے، اب کوئی کیا کرے کہ ہنی مون کے بعد فرانس میں میچ دیکھنا اور اس کے بعد آئیفا میں حاضری دینا ضروری تھا۔ ویسے ایش ایک اور بات آپ کے گھر یعنی آپ کے میکے میں، آپ کے پرستاروں اور کمپنیوں کے جانب سے ابھی بھی تحفے تحائف آ رہے ہیں۔ اگر ہمارے قاری اسے مبالغہ نہ مانیں تو ہم بتائیں کہ ایک کمپنی نے تو چالیس گرام سونے اور سات ہزار ہیروں کے ٹکڑوں سے بنا ایک تہنیتی کارڈ بھیجا ہے۔

امیشا کا تحفہ
امیشا ایک سال اور بڑی ہو گئیں۔ اب وہ کتنی بڑی ہو چکی ہیں، یہ تو، یہ ہیروئین بتاتی نہیں اور ویسے بھی مہذب سماج میں خواتین کی عمر نہیں پوچھی جاتی اور وہ برسوں تک اپنی بیس یا بائیسویں سالگرہ ہی مناتی رہتی ہیں۔ خیر یہاں بحث یہ نہیں۔ امیشا سے ہم نے پوچھا کیا انہیں ان کی سالگرہ کا سب سے انمول تحفہ ملا؟ تو ان کا جواب تھا کہ نہیں، وہ چاہتی تھیں کہ انہیں اس موقع پر ایک اچھا سا سکرپٹ ملے۔ بے بی اس وقت شاید آپ کو سب سے زیادہ ضرورت اسی کی ہے۔

عامر خان
عامر خان اب اپنی باڈی بنانے میں لگے ہیں اور یہ تو سارا بالی وڈ جانتا ہے کہ عامر ہر کام پرفیکٹ کرتے ہیں

ایش کی مصیبت
نہیں ابھی ہم ان کی ازدواجی زندگی کی بات نہیں کر رہے ہیں۔ آپ سب بھی ہر وقت چٹپٹی خبروں ہی کے فراق میں رہتے ہیں۔ ہمیں تو یہ سن کر افسوس ہو رہا ہے کہ بالی وڈ کا کوئی بھی خان اب ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ سیف نے یش جوہر کی فلم چھوڑ دی۔ سلو اور وویک کے ساتھ وہ خود کام نہیں کر سکتیں۔ کنگ خان کام کرنا نہیں چاہتے۔ رتیک روشن نے بھی کام کرنے سے انکار کر دیا اور آپ جانتے ہیں کہ یہ سب کیوں ہوا؟ شادی میں بالی وڈ کے اتنے اہم لوگوں کو نہ بلانے کی سزا۔

وویک کا فیصلہ
فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا‘ میں ایک گیت ہے جس میں بپاشا اور ایشوریہ کا نام لیا گیا تھا۔ گیت وویک پر فلمایا جانا تھا اور آپ جانتے ہیں کیا ہوا؟ وویک نے گیت فلمانے سے انکار کر دیا۔آخر کار نغمہ نگار کو اس گیت سے ایش کا نام نکالنا ہی پڑا۔ وویک اب ایسا بھی کیا ڈر، نہ تو ایب نے کبھی آپ سے کچھ کہا اور نہ ہی ایش آپ کو یاد کرتی ہوں گی پھر؟

عامر کی باڈی
عامر خان اب اپنی باڈی بنانے میں لگے ہیں اور یہ تو سارا بالی وڈ جانتا ہے کہ عامر ہر کام پرفیکٹ کرتے ہیں۔ دراصل تمل زبان کی سپر ہٹ فلم ’گجنی‘ کوہندی میں بنانے کی تیاریاں زوروں پر ہیں اور عامر کا اس فلم میں بالکل چست و تندرست دکھائی دینا ہے۔ بس اب گھر پر تربیت دینے کے لیے جو ٹرینر آ ر ہے ہیں انہوں نے اسی کے ساتھ عامر کے کھانے پر بھی پابندی عائد کر دی ہے یعنی ’نان ویج‘ بالکل نہیں۔

بوبی دیول
بوبی دیول کو ایک فلم کے لیے تقریباً پچاس لاکھ روپے کے لباس اور ہیرے لگی پن

ہم سب ایک ہیں
عامر کے بیٹے جنید کی سالگرہ تھی اور سب نے اسے ایک سرپرائز دیا یعنی ان کے ماں رینا جن کی عامر سے طلاق ہو چکی ہے، اچانک گھر آئیں ان کے ساتھ جنید کی موجودہ ماں کرن راؤ اور دادا طاہر حسین، دادی اور چاچا سب نے ایک ساتھ سالگرہ کا جشن منایا۔ ہمیں لگتا ہے کہ عامر اور کرن میں نااتفاقی کی خبریں افواہ ہی ہیں۔

کنگ خان سپر ہیرو
کرش میں رتیک کے بعد اب کنگ خان سپر ہیرو بننے جا رہے ہیں۔جی ہاں فرح خان کے شوہر سریش کندر اب دوسری فلم بنا رہے ہیں اور یہ فلم سائنس تھرلر ہے۔ رومانی اداکار کے طور پر کنگ خان بہت مقبول ہیں۔ڈان میں اپنے منفرد انداز کے ذریعہ انہوں نے ناظرین کا دل ضرور جیتا تھا لیکن سپر ہیرو کے طور پر وہ کامیاب ہوں گے یا نہیں یہ تو آپ فلم دیکھنے کے بعد ہی فیصلہ کر سکتے ہیں۔

بابی دیول کے قیمتی لباس
کیا آپ جانتے ہیں کہ فلم نقاب میں بابی دیول کے لباس پر کتنے روپے خرچ ہوئے ہوں گے۔ فلم میں بابی ایک انتہائی امیر تاجر ہیں اور اسی لیے انہیں فلم میں تقریباً پچاس لاکھ روپے کے لباس پہننے کے لیے دیےگئے۔ کپڑوں کی برانڈ کمپنی وسارچی، ارمانی اور زارا کے لباس کے علاوہ ان کی ٹائی پن میں بھی ہیرے جڑے ہیں۔ اب لوگ کم از کم لباس اور ہیرے جڑی ٹائی پن دیکھنے کے لیے تو سینما ہال جائیں گے ہی۔ کیا خیال ہے؟

سوہا کا لباس
اب لاکھوں روپے کے لباس کی بات چل نکلی ہے تو ایک بات اور بتا دیں۔ آئیفا ایوارڈ تقریب میں خوبصورت سوہا علی خان نے جو سفید گاؤن پہنا تھا اس کی قمیت پانچ لاکھ روپے تھی۔ اب کوئی ہمیں بتائے کہ لباس زیادہ خوبصورت تھا یا - - - !

سلمان خان
سلمان خان اپنا مخصوص بریسلٹ پہنے متھن چکر ورتی کے ساتھ
مہیما بنیں ماں
ہم نے آپ کو وہ راز بتا ہی دیا تھا نا کہ مہیما ماں بننے والی ہیں تو اب خوش خبری بھی سن لیجیے۔ وہ ایک بہت ہی پیاری سی بچی کی ماں بن چکی ہیں اور خبر یہ بھی ہے کہ اب اسی کے ساتھ وہ فلموں سے کنارہ کش بھی ہو جائیں گی۔ ہمارا تو خیال ہے کہ یہ فیصلہ ٹھیک بھی ہے ویسے بھی مہیما مادھوری یا کرشمہ تو ہیں نہیں کہ انہیں سائن کرنے کے لیے فلمسازوں کی لائن لگی ہو۔

شلپا کی برتھ ڈے پارٹی
شلپا برطانیہ میں چاہے جتنی مقبول ہو جائیں لیکن شاید بالی وڈ نے انہیں اس انداز میں گلے نہیں لگایا اسی لیے تو یارک شائر میں جہاں شلپا کی برتھ ڈے پارٹی تھی اس میں بالی وڈ ستارے چمکے ہی نہیں وہ تو سلو بھیا کے ہوٹل کے کمرے میں جمع ساری رات موج مستی کرتے رہے۔

منوج کا جنون
ہمارے منوج واجپائی کو پانچ روپے کے سکے جمع کرنے کا جنون سا ہے۔ منوج میں یہ عادت اس وقت پیدا ہوئی جب وہ فلمی دنیا میں قدم جمانے کے لیے در بدر ہو رہے تھے۔ وہ پانچ روپیہ کے سکے جمع کرتے اور جب کڑکی ہوتی تو وہ اپنا گلک پھوڑ کر اسے استعمال کرتے لیکن اب جب کہ وہ لاکھوں روپیہ کما رہے ہیں انہوں نے اپنی یہ عادت ترک نہیں کی۔

منوج نے عادت ترک نہیں کی
منوج واجپائی کو پانچ روپے کے سکے جمع کرنے کا جنون سا ہے۔ منوج میں یہ عادت اس وقت پیدا ہوئی جب وہ فلمی دنیا میں قدم جمانے کے لیے در بدر ہو رہے تھے لیکن اب جب کہ وہ لاکھوں کما رہے ہیں انہوں نے یہ عادت ترک نہیں کی

سلو کا لکی چارم
سلو بھیا چاہے کسی فلم میں کوئی رول کر رہے ہوں ان کی کلائی پر ان کا وہ بریسلیٹ ضرور ہوتا ہے جسے وہ کبھی نہیں اتارتے۔ اور ہم نے بھی آخر اسے اپنے کیمرے میں قید کر ہی لیا۔ ویسے اب یہ اندازہ لگانا آپ کی ذمہ داری ہے کہ یہ کس چیز کا بنا ہے اور اس میں ایسی کیا خاص بات ہے۔ سوچیے سوچیے، آپ کے پاس ایک ہفتہ ہے۔

کوئنابالی وڈ ڈائری
کوئنا کی ویڈیو، خان کی دعوت، وویک گینگسٹر
سلو کی پینٹنگبالی وڈ ڈائری
سلّو کی پینٹنگ، فیملی ڈرامہ اور سٹارز کے نخرے
کرینہبالی وڈ ڈائری
کرینہ کا بدلہ، کمزور کمر اور بِگ بی کی پونی
آشابالی وڈ ڈائری
آشا کا ریستوران، لجو کی پریشانی ،دیو آنند کا انکار
تبوبالی وڈ ڈائری
مٹھائی واپس،نیہا پر پتھراؤ، تبو کی خوشی
صبیحہ اور سنتوشفلمی شادیاں
لالی وڈ میں کس نے کس سے اور کیسے شادی کی؟
ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
اسی بارے میں
میڈیا سے خفا سلمان
01 September, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد