BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 30 May, 2007, 03:29 GMT 08:29 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’شعلے‘ کے شعلے، اور آرٹ کی قدر

ہمیش ریشمیا
ہمیش ریشمیا نےگیت’محبوبہ او محبوبہ‘ کے حقوق حاصل کر لیے
شعلے کے ہزار ٹکڑے

عشق میں ناکام کسی شاعر نے گیت لکھا ایک دل کے ٹکڑے ہزار ہوئے لیکن ہم کہتے ہیں ایک فلم ’شعلے‘ کے ہزار ٹکڑے ہوئے کوئی یہاں گرا کوئی وہاں گرا۔ رامو شعلے کا ری میک تو بنا ہی رہے تھے اب سنا ہے کہ ہمیش ریشمیا نے بھی اس فلم کے گیت ’محبوبہ محبوبہ‘ کے حقوق حاصل کر لیے اور وہ اسے اپنی فلم ’آپ کا سرور‘ میں فلمائیں گے۔ گیت کے بول بھی وہی رہیں گے۔ فرق صرف اتنا ہو گا کہ فلم میں رقص ہیلن کے بجائے ملکہ شیراوت کریں گی۔دیکھا آپ نے اپنی فلم کی کامیابی کے لیے بیچارے فلمساز کتنی جدوجہد کے ساتھ نقل کرنے پر مجبور ہیں۔

سلو کے آرٹ کے قدرداں

ایک کروڑ روپے والی پینٹنگ
سلو بھیا کی اداکاری، ان کی پوری شخصیت کی تعریف کرنے والوں کی کمی نہیں تھی۔ اور اب تو ان کے فن مصوری کے قدردانوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ آپ کو یاد ہو گا ہم نے اسی کالم میں آپ کو بتایا تھا کہ سلو آج کل مصوری کر رہے ہیں۔ ہم نے یہ بھی بتایا تھا کہ ان کی ایک پینٹنگ کی نیلامی ہو رہی تھی اور اس کی آخری بولی پچیس لاکھ روپے تھی۔ لیکن سلو بھیا نے اسے یہ کہہ کر واپس لے لیا تھا کہ جب کوئی قدر دان اس کی صحیح قیمت دے گا تو وہ اسے فروخت کریں گے۔ ہم اتنی تفصیل کیوں بتا رہے ہیں؟ ارے بھئی وہ اس لیے کہ اب سلو کے فن کے ایک سچے قدردان نے ان کی وہی پینٹنگ ایک کروڑ روپے میں خرید لی ہے۔

فیملی ڈرامہ

بچن فیملی
فلمساز ریتو پورنو گھوش نے بچن خاندان کو ایک ساتھ سائن کیا ہے
ہم کسی تھیٹر کی بات نہیں کر رہے ہیں۔ دراصل اس وقت بالی وڈ کے سب سے بڑے بچن خاندان کو اب آپ ایک ہی فلم میں ایک ساتھ کام کرتے دیکھ سکیں گے۔ باپ امیتابھ بچن، بیوی جیا، بیٹا ابھیشیک اور بہو ایشوریہ، اب پردے پر ان کا کیا کردار ہو گا یہ تو آپ کو فلمساز ریتو پورنو گھوش ہی بتا سکیں گے جو اس پوری فیملی کو ایک ساتھ سائن کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

ارباز کا خوف
ہمیں پتہ نہیں تھا کہ خان خاندان کے کسی فرد کو کسی قسم کا خوف بھی ہو سکتا ہے۔ لیکن یہ سچ ہے۔ سلو کے چھوٹے بھائی ارباز کو اونچائی سے ڈر لگتا ہے۔ فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا کی شوٹنگ کے دوران انہیں پانچ منزلہ عمارت کی ایک بالکنی کے چھجے پر کھڑے ہو کر گولیاں چلانی تھیں۔ اب جب بھی ارباز وہاں سے نیچے دیکھتے انہیں غش آنے لگتا تھا۔نیچے فلم کی یونٹ نے ان کے لیے سارے انتظامات کر لیے تھے کہ اگر وہ گر پڑے تو انہیں چوٹ نہ آئے۔ لیکن بیچارے ارباز ۔۔۔۔آخر نیچے گر ہی گئے۔ فلمساز کو وہ شاٹ بدلنا پڑا۔

منا بھائی کی قسم

سنجے
فراری ۔۔۔ ابھی نہیں
اپنے منا بھائی یا سنجو بابا کہہ لیجئے انہیں فراری کار چلانے کا بہت ارمان تھا۔اب انہوں نے قیمتی کار خرید تو لی ہے لیکن اسی کے ساتھ انہوں نے ایک قسم بھی کھائی ہے کہ جب تک عدالت (ان کے خلاف عدالت میں مقدمہ چل رہا ہے اور جلد ہی فیصلہ آنے والا ہے) ان کی قسمت کا فیصلہ نہیں کر دیتی وہ اس کار کو نہیں چلائیں گے۔ دیکھیے فراری چلانے کا ان کا یہ ارمان کب پورا ہوتا ہے!

دوسری قسم

ایب کی پہلی قسم کے بارے میں تو آپ جانتے ہیں۔ وہی کہ وہ کرشمہ کپور کے خاندان کے کسی قریبی شخص کے ساتھ فلم میں کام نہیں کریں گے۔ لیکن اب ہم ان کی دوسری قسم بتاتے ہیں۔آپ کو پتہ ہے انہوں نے راکیش اوم پرکاش مہرہ جیسے ہدایت کار کی فلم ’دلی 6‘ صرف اس لیے ٹھکرا دی کیونکہ اس کے فلمساز مکیش امبانی تھے اور پاپا مکیش کے بھائی انیل کے ساتھی ہیں اور دونوں بھائیوں میں ان بن ہے۔۔۔ایب زندگی میں اور کتنی قسمیں کھائیں گے آپ۔۔۔۔

کونکنا کے گھر پولیس

گھبرائیے نہیں کونکنا سین شرما کے گھر پولیس انہیں گرفتار کرنے نہیں پہنچی بلکہ پڑوسیوں نے شکایت کر دی کہ پوری رات وہ سو نہیں سکے کیونکہ کونکنا کےگھر پوری رات پارٹی چلتی رہی اور وہ بھی زوردار میوزک کے ساتھ۔اب کونکنا کو سمجھ لینا چاہئے کہ کولکتہ نہیں ممبئی ہے۔

جان کا فیصلہ

جان ابراہم اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ یکایک خبر آئی کہ جان مکالمے بدلنے کی ضد کر رہے ہیں۔آج تک کسی ہدایت کار کو جان سے کوئی شکایت نہیں تھی۔ جان بضد تھے۔ آخر کار ہیرو کی ضد کے آگے گھٹنے ٹیکنے پڑے اور مکالمے بدل دیے گئے۔ پتہ چلا کہ وہ مکالمے پڑوسی ملک پاکستان کے خلاف تھے اور جان نے ایسا کرنے سے یہ کہتے ہوئے انکار کر دیا کہ فلموں کو سیاست سے دور رکھیں تو بہتر ہے۔ تو سی گریٹ ہو جان۔۔۔۔

پرینکا کی چاہت

پرینکا کو روزانہ چاکلیٹ، کارڈ اور تحائف مل رہے ہیں
آج کل سابق مس ورلڈ پرینکا کے دیوانوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ لوگ پولیس کے ڈنڈے کھانے کے بعد بھی باز نہیں آرہے ہیں۔ اداکار رتیش کے والد اور مہاراشٹر کے وزیر اعلی ولاس راؤ دیشمکھ کی سالگرہ کے موقع پر پرینکا کو ان کے آبائی وطن لاتور بلایا گیا تھا۔ یہ سن کر ہزاروں کا مجمع جمع ہو گیا۔اب یہ تو ٹھیک نہیں لگتا ناں کہ فلمی اداکار وقت پرپہنچ جائے۔ پرینکا کچھ زیادہ نہیں صرف تین گھنٹے دیر سے پہنچیں۔ اور جب پہنچیں تو مجمع بےقابو ہو گیا اور پولیس کی لاٹھیاں برسنے لگیں۔

پرینکا کا ایک دیوانہ گزشتہ چھ ماہ سے انہیں فرانس سے روزانہ چاکلیٹ، کارڈ اور تحائف بھیج رہا ہے۔ پہلے تو پرینکا خوش ہوئیں لیکن اب اس دیوانے کے جنون سے انہیں گھبراہٹ ہو رہی ہے ۔۔۔۔ بے بی اب ایسا بھی کیا گھبرانا ۔۔۔۔

ارشد کا جواب

ارشد بھی لاجواب ہی ہیں۔ جس طرح بے بو نے ایب سے اپنا بدلہ لے لیا اسی طرح ارشد نے لارا دتہ کو ٹھینگہ دکھا دیا۔ بات صرف اتنی تھی کہ کسی فلم میں اکشے کھنہ کی جگہ ارشد وارثی کو لے لیا گیا تھا۔ اس فلم کی ہیروئین لارا کو جب پتہ چلا کہ اکشے کی جگہ ارشد اس میں کام کریں گے تو انہوں نے ارشد کے سامنے کام کرنے سے انکار کر دیا۔اب جبکہ آئیفا ایوارڈ فنکشن میں لارا کے ساتھ میزبان کے طور پر ارشد کو دعوت دی گئی تو ارشد نے صاف انکار کر دیا۔

بل مانگے مور

فردین خان
فردین خان کا امپورٹڈ کافی کے بغیر گزارا نہیں
بیچارے فلمساز ۔۔۔ کبھی کبھی ان پر بہت ترس بھی آتا ہے۔انہیں سٹارز کے نخرے جو برداشت کرنے پڑتے ہیں۔ اور بھی کیسے؟ چلئے ہم بتاتے ہیں۔ فردین خان ہمیشہ اپنی من پسند امپورٹیڈ کافی ہی پیتے ہیں اس لیے چاہے آپ جنگل میں شوٹنگ کر رہے ہوں فردین کے لیے کافی شہر سے منگوائی جاتی ہے۔ رانی مکھرجی جہاں بھی شوٹنگ کے لیے جاتی ہیں پٹرول کا بل جمع کر کے لفافہ فلمساز کو دے دیا جاتا ہے۔ جان اور بپاشا سوائے انٹرنیشنل ایئرویز کے کسی طیارہ میں سفر نہیں کرتے۔ وویک سیٹ پر ڈھیر سارا کھانا فلمساز سے منگواتے ہیں اور کھانے کے بعد اسے پیک کروا کر گھر بھی لے جاتے ہیں اور سیلینا جیٹلی کے لیے تو ہمیشہ نئے سپاٹ بوائے کی تلاش کی جاتی ہے کیونکہ ہر سپاٹ بوائے ان کی ڈانٹ سن کر انہیں چھوڑ کر چلا جاتا ہے۔

ایش کی کاپی

نیتا للا آج کل ایش کی ایک دیوانی سے بہت پریشان ہیں۔ ایش کی مداح ایک ہیروئین روزانہ انہیں فون کر کے پریشان کرتی ہے کہ انہوں نے ایش کے لیے شادی میں جو لباس ڈیزائن کیا تھا بالکل اسی طرح کا لباس انہیں چاہئے۔ اس میں حیرت کی بات یہ ہے کہ کوئی ان سے یہ پوچھ لے کہ کیا وہ اس لباس کے ساتھ ایش کی طرح ہی خوبصورت بھی نظر آئیں گی؟

آئیفا میں شلپا

شِلپا
بگ برادر نے شلپا کو نئی شہرت بخشی
بالی وڈ بزنس کرنا خوب جانتا ہے اور اس کی تازہ مثال یہ ہے کہ آئیفا ایوارڈ فنکشن جو لندن میں ہونے والا ہے اس میں شلپا کو اعزاز دیا جائے گا۔ جہاں تک ہمیں معلوم ہے یہ اعزاز انہی کو دیا جاتا ہے جنہوں نے ایک طویل عرصہ گزارا ہو یا پھر جن کی خدمات قابل ستائش ہوں۔ اور کیا آپ بتا سکتے ہیں کہ شلپا نے ایسی کون سی خدمت کی ہے؟ ہم بتاتے ہیں وہ لندن کے چینل فور کے شو ’بگ برادر‘ کی فاتح تھیں اور آج کل لندن میں ان کے چرچے ہیں تو اس سے اچھا بزنس کیسے ہو سکتا ہے؟
بالی وڈ ڈائری
جھانسی کی رانی، شاہ رخ کی انا اور رام کی تلاش
ریکھابالی وڈ ڈائری
ریکھا کے نخرے اور راکھی کے آئٹم نمبر
بالی وڈ ڈائری
امیتابھ اور شاہ رخ خان میں مقابلہ
اسی بارے میں
’شاہ رخ بھی موم ہو گئے‘
04 April, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد