BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 04 June, 2007, 13:43 GMT 18:43 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کوئنا کی ویڈیو، خان کی دعوت، وویک گینگسٹر

کوئنا
کوئنا پبلسٹی کے اور بھی تو طریقے ہیں
کوئنا کے مداح

ممبئی کے ایک فائیو سٹار ہوٹل کے سوئمنگ پول میں نہانے کے بعد کوئنا مترا اپنے سوئمنگ سوٹ میں لیٹی دھوپ سینک رہی تھیں۔ ہوٹل میں موجود دو لڑکوں نے اپنے موبائل فون سے ان کی ویڈیو شوٹنگ شروع کر دی۔ اب اگر ہیروئین اس طرح کھلے عام نظر آئے تو پھر مداحوں کا کیا قصور؟ کوئنا نے جب یہ دیکھا تو ان کا پارہ چڑھ گیا اور انہوں نے ان کے موبائیل فون لے کر اسے سوئمنگ پول میں پھینک دیا۔ کوئنا پبلسٹی کے اور بھی تو طریقے ہیں۔

یہ دوستی

کنگ خان اور سلو بھیا کی دوستی کے آج کل بالی وڈ میں کافی چرچے ہیں۔ کنگ خان کی بیٹی سوہانہ کی سالگرہ پارٹی تھی اور کنگ خان نے سب سے پہلے دعوت نامہ کِسے بھیجا؟ آپ ٹھیک سمجھے سلو بھیا کو، اور اب سلو نے اپنی دو پینٹنگز کنگ خان کو بطور تحفہ اس شرط پر دی ہیں کہ انہیں صرف وقت کھولا جائے تاکہ جب وہ اپنے نئے گھر میں منتقل ہوں( کنگ خان نے اپنے بنگلہ منت کے عقب میں ایک عالیشان کئی منزلہ عمارت بنائی ہے جس میں وہ جلد ہی منتقل ہوں گے اور منت ان کے دفتر اور دیگر کاروباری مقاصد کے لیے استعمال ہو گا) ۔ اب کنگ خان کو اپنے نئے گھر منتقل ہونے کی کچھ زیادہ ہی جلدی ہے۔

میں چپ رہوں گی

پرینکا چوپڑہ سے جب بھی کسی نئی فلم کے بارے میں بات کریں تو وہ کہتی ہیں کہ وہ چپ رہیں گی۔اور کیوں نہ ہوں انہوں نے کنگنا رناوت کا حشر دیکھ ہی لیا۔ کنگنا کو عامر خان کی آنے والی فلم میں ہیروئین کے طور پر لینے کی بات چل رہی تھی، بس کیا تھا ان سے اپنی خوشی چھپائے نہیں گئی اور انہوں نے ہر کسی سے اس کا ذکر کرنا شروع کر دیا ہا۔۔۔پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا اب فلم میں کنگنا کی جگہ پرینکا ہیں اور پرینکا نے کچھ نہ بولنے کی قسم کھا لی ہے۔

مایوس پرستار

کنگ خان اپنی بیوی گوری اور دونوں بچوں کے ساتھ چھٹیاں گزارنے لندن پہنچے ہوئے ہیں

روز صبح باندرہ کی سڑکوں پر ایک مخصوص سائیکل نظر نہیں آتی ہے۔ عمارت گیلیکسی کے باہر دیر رات تک لوگوں کی بھیڑ جمع رہتی ہے لیکن وہ مایوس چلے جاتے ہیں کیونکہ آج کل صبح سویرے سلو نہ تو سائیکل چلاتے دکھائی دیتے ہیں اور نہ رات کو وہ اپنے فلیٹ کی بالکنی میں آ کر باہر منتظر اپنے پرستاروں کو ہاتھ ہلا کو الوداع کہتے ہیں اور کہیں بھی تو کیسے بھئی وہ تو چھٹیاں گزارنے لندن چلے گئے ہیں۔

کنگ خان کی دعوت

کنگ خان اس برس بھی اپنی بیوی گوری اور دونوں بچوں کے ہمراہ لندن میں ہی چھٹیاں گزارنے پہنچ گئے ہیں، لیکن انہوں نے لندن کو منی بالی وڈ بنا دیا ہے۔ انہوں نے سلو، قطرینہ کیف، سہیل خان اور ان کی بیوی اور ان کے بیٹے کے علاوہ اپنے دوستوں کرن جوہر، چنکی پانڈے،سنجے کپور ارجن رام پال کو بھی اپنا مہمان بنا لیا ہے۔ اب بالی وڈ کی ساری مستی دھمال لندن میں ہو گی۔

ہم دونوں ہیں الگ الگ

فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا کا پریمیئر تھا۔ فلم میں اگر وویک اوبرائے انڈر ورلڈ کے شارپ شوٹر تھے تو فلم میں ارباز بھی ایک پولیس انسپکٹر کے رول میں تھے۔ اب بھیا سلو بھی بھائی کی فلم دیکھنے پہنچے۔ جیسے ہی فلمساز کو پتہ چلا کہ سلو آ رہے ہیں، انہوں نے فوراً اس طرح انتظام کیا کہ وویک ملٹی پلیکس کے ایک تھیٹر میں فلم دیکھ رہے تھے تو دوسرے میں سلو اپنی فیملی کے ساتھ۔ شکر ہے کہ فلم ملٹی پلیکس میں لگی تھی، اگر ایک پردے والے سنیما ہال میں ہوتی تو ۔۔۔۔۔آگے آپ ہی سوچئے

فیشن کی دنیا

حقیقی زندگی کی کڑوی سچائیوں کو پردے پر لانے کے لیے مشہور ہدایتکار مدھر بھنڈارکر اب فیشن کی دنیا پر فلم بنا رہے ہیں، آپ کہیں گے یہ تو پرانی خبر ہے۔ ٹھہریے تو صحیح۔ اصل خبر یہ ہے کہ فیشن کی دنیا کا سچ خاتون ماڈلز کی زندگی نہیں بلکہ دو مرد فیشن ڈیزائنرز کی جنگ ایک مرد ماڈل کے لیے ہے اور یہ حقیقی کہانی ہے۔ دیکھئے اب کس طرح کتنے لوگوں کے چہروں سے نقاب اترتا ہے۔

مہیما کی اداکاری

وویک جب بھی گینگسٹر کا رول کرتے ہیں تو فلم ہٹ ہوتی ہے

مہیما چودھری اب ماں بننے والی ہیں۔ حیران مت ہویئے انہوں نے بغیر کسی تشہیر کے شادی رچالی اور میڈیا کو اس کی بھنک تک نہیں لگی۔مہیما جب ڈھیلے لباس میں نظر آتیں تو حیرت بھی ہوتی تھی۔ان سے جب سوال کیا جاتا تو ہنس کر ٹال جاتی تھیں۔ اب جب کہ وہ ہسپتال کے بستر تک پہنچ چکی ہیں تب اس بات کی تصدیق ہوئی۔ مہیما فلموں میں آپ کی اداکاری چاہے جیسی رہی ہوں زندگی میں آپ کی اداکاری کے تو ہم قائل ہو گئے۔

ہمیش کا سرور

سونو نگم اور ہمیش ریشمیا کے درمیان کی تلخیاں بڑھتی ہی جا رہی ہیں۔ سونو محمد رفیع کو خراج عقیدت کے طور پر ان کے گائے نغمے گا رہے تھے۔ ہزاروں کا مجمع دم بخود سونو کو سن رہا تھا کہ یکایک ایک شخص اٹھا اور اس نے ہمیش کی بطور ہیرو آنے والی فلم ’ آپ کا سرور‘ کے نغموں کے کیسٹیں مجمع پر پھینکنے شروع کر دیے۔ ہنگامہ مچ گیا۔ سونو کے غصہ کی انتہا نہیں رہی۔ ہمیش ہمیں تو ڈر ہے کہ کہیں کل آپ فلم کے ٹکٹ مفت میں اس طرح لوگوں پر پھینکنے پر مجبور نہ ہو جائیں۔

سیف کا ڈر

سیف خوفزدہ ہیں؟ یہ بات کچھ ہضم نہیں ہوئی۔ بالی وڈ میں یہ افواہ گشت کر رہی ہے کہ سیف نے کرن جوہر کی آنے والی فلم میں کام کرنے سے صرف اس لیے انکار کر دیا کیونکہ اس میں ایب اور ایش کی جوڑی کو سائن کیا گیا ہے۔ ہمیں نہیں لگتا کہ سیف اداکاری میں کسی سے کم ہیں۔ ویسے یہ افواہ دشمنوں کی اڑائی ہوئی لگتی ہے۔

گینگسٹر وویک

وویک بیچارے آج بھی ایک ہٹ فلم کی آس میں جی رہے ہیں۔ ویسے ان کی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈ والا اچھا بزنس کر رہی ہے لیکن اس کی وجہ کچھ اور بتائی جاتی ہے وہ یہ کہ وویک جب بھی کسی فلم میں گینگسٹر کا رول کرتے ہیں تو وہ فلم ہٹ ہوتی ہے۔ پہلی فلم ' کمپنی میں انہوں نے انڈرورلڈ ڈان چھوٹا راجن کا کردار کیا، مشہور ہوئے۔ لیکن اس کے بعد وہ ہیرو کے طور پر کئی فلموں میں ناکام ہوئے۔ بعد میں اوم کارا میں باہو بلی بنے اور ان کے کام کی تعریف ہوئی اور اب وہ گینگسٹر مایا ڈولس بنے اور فلم ہٹ۔ ہم کیا سمجھیں وویک جی؟

شاہد کپور کو شاہ رخ کا متبادل کہا جانے لگ گیا ہے

یاروں کے یار

ساجد نڈیاڈ والا واقعی یاروں کے یار ہیں۔ان کی سلو کے ساتھ دوستی بھی کافی پرانی ہے اور اسی لیے انہوں نے سلو کی ہالی وڈ فلم ’میری گولڈ‘ کی نمائش کے لیے اپنی فلم ’ہے بے بی‘ کی نمائش کو کچھ عرصہ تک کے لیے ملتوی کر دیا۔ آپ جانتے ہیں کہ ایک فلم کی نمائش روکنے میں کروڑوں روپے کا خسارہ ہوتا ہے؟

انوراگ پر حملہ

شائقین کسی فلم یا کسی فلمی کمپنی کے اتنے زیادہ دیوانے ہو سکتے ہیں، اس کا اندازہ اس روز ہوا جب مشہور ہدایت کار انو راگ باسو پر ایک جوڑے نے حملہ کر دیا۔ انہیں تھپڑ بھی مارا۔ بات صرف اتنی تھی کہ انوراگ نے اپنی انٹرنیٹ سائٹ پر یش چوپڑہ کی فلم ’تارارم پم پم‘ کے مقابلہ میں فلم میٹرو کو اچھی فلم قرار دیا۔اچھاہی ہوا ہم نے فلم پر تبصرہ نہیں کیا۔

پرینکا کے آنسو

پرینکا اچھی طرح جھوٹ بھی نہیں بول پاتی ہیں۔ فلم میٹرو وہ اپنی چند دوستوں کے ساتھ دیکھ رہی تھیں اور فلم کے کچھ جذباتی مناظر پر سسکیاں لے کر رونے لگیں، دوستوں نے پوچھا تو آنکھ میں کچرے کا بہانہ کر کے آنسو پوچھنے لگیں۔ہمیں لگتا ہے پرینکا کو جذباتی رول ملنے ہی چاہیئے۔ اچھی اداکاری کے لیے اور کس لیے؟

کنگ خان کا ڈپلی کیٹ

دلیپ کمار کا ڈپلی کیٹ سب کنگ خان کو مانتے ہیں اب کنگ خان کا ڈپلی کیٹ بھی آگیا ہے، جی ہاں اور وہ کوئی اور نہیں شاہد کپور ہیں۔ اسی لیے ہمیشہ کنگ خان کو لے کر فلم بنانے والے عزیز مرزا نے اب شاہد کو اپنی آنے والی فلم میں سائن کر لیا ہے۔

سلو کی پینٹنگبالی وڈ ڈائری
سلّو کی پینٹنگ، فیملی ڈرامہ اور سٹارز کے نخرے
کرینہبالی وڈ ڈائری
کرینہ کا بدلہ، کمزور کمر اور بِگ بی کی پونی
آشابالی وڈ ڈائری
آشا کا ریستوران، لجو کی پریشانی ،دیو آنند کا انکار
تبوبالی وڈ ڈائری
مٹھائی واپس،نیہا پر پتھراؤ، تبو کی خوشی
صبیحہ اور سنتوشفلمی شادیاں
لالی وڈ میں کس نے کس سے اور کیسے شادی کی؟
ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
محبوبمحبوب کی یاد میں
فلمساز محبوب کی یاد میں ڈاک ٹکٹ کا اجراء
اسی بارے میں
میڈیا سے خفا سلمان
01 September, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد