BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 22 June, 2006, 07:50 GMT 12:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
غیر قانونی شکار کا ایک اور مقدمہ

اداکار سلمان خان
سلمان خان کو فروری میں ایک سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے
مغربی انڈیا کی ریاست گجرات کی پولیس نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کے خلاف آٹھ برس قبل درج کرائے گئے غیر قانونی شکار کے ایک مقدمے کی ازسرِنو تفتیش شروع کر دی ہے۔

اس مقدمے میں سلمان پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے دو ساتھیوں سمیت سنہ 1998 میں کچھ کے علاقے میں دو چنکارا شکار کیئے تھے۔ سلمان خان اس زمانے میں کچھ کے علاقے میں اپنی سپر ہٹ فلم ’ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔

آٹھ برس قبل اس مقدمے کی تفتیش ریاست کے محکمۂ جنگلات کے حکام نے کی تھی اور ٹھوس ثبوت کی عدم دستیابی کی بنیاد پر یہ کیس داخل دفتر کر دیا تھا۔ گجرات پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس کیس کی ازسرِ نو تفتیش کا فیصلہ ایک ماحولیاتی کلب کی جانب سے دی جانے والی درخواست کے بعد کیا ہے۔

یاد رہے کہ اس برس فروری میں سلمان خان کو جودھپور کی ایک عدالت غیر قانونی شکار کے جرم میں ایک برس قید کی سزا سنا چکی ہے اور چند روز قبل ہی ان پر ریاست راجھستان کی ہی ایک اور عدالت میں ان پر چند دیگر اداکاروں اور اداکاراؤں کے ہمراہ غیر قانونی شکار کے مقدمے میں ہی فردِ جرم بھی عائد کی گئی ہے۔

اسی بارے میں
سلمان خان: جمعرات کو سماعت
12 April, 2006 | فن فنکار
سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ
27 February, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد