میڈیا سے خفا سلمان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے اداکار سلمان خان نے کہا ہےکہ بھارتی میڈیا نے انکا استحصال کیا ہے اور وہی انکے بگڑے ہوئے امیج کا ذمہ دار ہے۔ انہوں نے بی بی سی کے ساتھ خصصی بات چیت میں کہا کہ میڈیا ان سے متعلق تنازعات کولگا تار ہوا دیتا رہا ہے۔حالانکہ سلمان خان کا کہنا تھا کہ میڈیا میں کچھ لوگ انکی حمایت میں لکھنا چاہتے تھے لیکن وہ ایسا نہیں کر سکے کیونکہ وہ کمزور پڑ جاتے تھے۔ اپنی شخصیت کے منفی پہلوؤں کا ذکر کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ ’ملک کے تاجروں کا ایک گروپ ایسا ہے جو ہر معاملہ کو منفی طور پر پیش کرنا چاہتا ہے تاکہ اپنے رسائل و جرائد فروخت کر سکے یا ٹی وی پر اپنی ریٹنگ بڑھا سکے۔ سلمان خان پر 1998 میں جودھ پور میں غیر قانونی طور پر کالے ہرن کا شکار کرنے کا الزام ہے۔اس سے پہلے راجستھان میں ہی سلمان خان کو شکار کرنے سے متعلق ایک علیحدہ معاملے میں پانچ سال قید اور پچیس ہزار روپے کے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ فی الحال وہ ضمانت پر رہا ہیں اور اس معاملے کی سماعت دوسری عدالت میں چل رہی ہے۔اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے وہ کہتے ہیں کہ جج نے انہیں صرف اس لیئے سزا دے دی کیونکہ وہ ایسا کرکے ایک مثال پیش کرنا چاہتے تھے۔ سلمان کا کہنا ہے کہ ’ جج نے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ میرے ذریعہ ایک مثال پیش کرنا چاہتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا ’ کالے ہرن جیسے ناپید جانور کو کون جانتا تھا۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ میرے اس معاملے کے بعد سے کئی لوگوں کو اس جانور کے بارے میں معلوم ہوا ‘۔ سلمان خان کے اوپر عدالت میں ان معاملات کے علاوہ اپنے لائسینس کے بارے میں غلط اطلاعات فراہم کرنے اور سن 200 میں ان کی کار سے کچل کر ہوئی موت کامعاملہ بھی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ | اسی بارے میں آڈیو ٹیپ: آواز سلمان کی نہیں16 September, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی فلم کے خلاف مظاہرے 15 July, 2005 | فن فنکار سلمان خان کی ضمانت منسوخ13 December, 2005 | فن فنکار سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ27 February, 2006 | فن فنکار سلمان خان کومہلت مل گئی11 March, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||