بالی وڈ ڈائری: نوجوان عامر اور سنجو کا پیار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
راکھی کی ویڈیو آئٹم گرل راکھی ساونت سامنے ہوں تو اچھے اچھوں کے دل دھڑک جاتے ہیں۔ راکھی پہلی مرتبہ ریمپ پر چلنے والی تھیں۔۔۔آں آں آپ نے غلط سمجھا وہ چڑیل کا لباس پہن کر لوگوں کو ڈرانے کی تیاری میں تھیں اور وہ بیچاری کرتی بھی کیا، پروگرام ہی ’ہاؤس آف ہاورر‘ کے افتتاح کا تھا۔ خیر بات یہ نہیں ہے بلکہ اصل بات تو یہ ہے کہ راکھی جب اپنا لباس تبدیل کرنے گئیں تو پیچھے سے دو افراد نے چپکے سے اپنے موبائل کے ذریعہ ان کے فوٹو کھینچنے شروع کر دیے۔اس بات سے بے خبر کہ راکھی اب اپنے ساتھ باڈی گارڈز (وہ بھی باؤنسرز) لے کر چلتی ہیں۔ بس کیا تھا ان کے گریبان محافظوں کے ہاتھ میں۔ پولیس نے انہیں راکھی کے ہی کہنے پر رہا کر دیا کیونکہ ان کی بیویوں نے راکھی سے معافی مانگ لی تھی۔ کون سلو اگر بالی وڈ کا کوئی شخص یہ کہے کہ کون سلو تو شاید ان کے دماغ کا علاج کروانا پڑے گا۔ لیکن یہ بات کسی اور نے نہیں اس اداکارہ نے کہی جس کی سفارش خود سلو نے کی تھی۔ بونی کپور کی فلم ’پوکری‘ میں سلو ہیرو کا رول کر رہے ہیں۔ سلو نے جیا کی سفارش کی اور بونی نے انہیں فلم کے لیے سائن بھی کر لیا لیکن ایک انٹرویو میں جیا نے کہا:’انہیں یہ رول اپنے بل بوتے پر ملا ہے اور یہ سلو کون ہے میں نہیں جانتی‘۔ اُف دماغ ساتویں آسمان پر لیکن کیا کوئی ہمیں بتا سکتا ہے کہ ابھی تک جیا کی کوئی فلم ہٹ بھی ہوئی ہے؟
نوجوان عامر! جی ہاں اگر آپ عامر کو دیکھتے تو یہی کہتے۔ اپنی فلم لگان کی ڈی وی ڈی کا اجراء کرنے آئے سپر سٹار عامر چالیس نہیں تیس برس، نہیں نہیں! پچیس برس کے لگ رہے تھے۔ لیکن اس کے لیے وہ کتنی قربانیاں دے رہے ہیں یہ آپ کو پتہ ہے نہیں ناں۔ عامر نے گوشت کھانا چھوڑ دیا ہے۔ ناشتہ میں ایک کیلا اور سیب، دوپہر میں صرف جو اور باجرہ کی روٹی اور سبزی، کھانا صرف زیتون کے تیل میں پکایا جاتا ہے۔ شام کا ناشتہ نہ ہونے کے برابر ہے اور رات میں جوس اور سلاد بس۔ اسی کے ساتھ چار گھنٹوں تک مختلف ورزش۔ اکشے کا پروفیشنلزم وہی اپنے ایکشن ہیرو اکشے کمار۔ لیڈز میں شوٹنگ کر رہے تھے اور انہیں فوری طور پر ممبئی میں یش راج فلمز کی شوٹنگ کے لیے بھی وقت پر پہنچنا تھا۔ بتائیے یہ کیسے ممکن ہو سکتا تھا؟ لیکن اکشے نے اسے ممکن بنایا۔ انہوں نے لیڈز سے لندن پہنچنے کے لیے طیارہ چارٹرڈ کیا۔ لندن پہنچے پھر وہاں سے سیدھے یش راج سٹوڈیو۔
چغل خور ہر اخبار ہر نیوز چینل پر دیکھو تو آج کل بس جان ابراہام اور بپاشا باسو کے درمیان اختلافات کی ہی خبریں۔ سمجھ میں نہیں آرہا تھا کہ آخر خبر کس نے اتنی تیزی کے ساتھ پھیلائی۔ پتہ تو اس وقت چلا جب جان نے اپنے سیکریٹری کو کام سے ہی نکال دیا۔ دراصل سیکریٹری نے جان سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ اپنی ہر فلم سے ملنے والی رقم کا دس فیصد حصہ انہیں دیں جیسا کہ انڈسٹری میں اس کا چلن ہے۔ جان نے انکار کر دیا اور پھر کیا تھا انہوں نے بدلہ لینے کے لیے بیپ بے بی کو جان کے راز بتا دیے۔ ہونا کیا تھا سیکریٹری کو ملازمت سے ہاتھ دھونا پڑا۔ ہدایتکار کی پٹائی کیسا لگا ہوگا جب دہلی کے عوام نے معاون ہدایتکار آشیش کی خوب جم کر پٹائی کی۔روہت شیٹی کی فلم ’سنڈے‘ کی شوٹنگ چاندنی چوک پر چل رہی تھی۔ اجے دیوگن پولیس کے لباس میں موٹرسائیکل پر آشیش کا تعاقب کر رہے تھے اور آشیش جان بچا کر بھاگ رہے تھے۔ بس کیا تھا عوام نے سمجھا کہ ایک پولیس انسپکٹر کسی ملزم کا تعاقب کر رہا ہے۔ سب نے مل کر آشیش کو پکڑ لیا اوراس سے پہلے کہ فلم کا یونٹ لوگوں کو سمجھاتا لوگوں نے جم کر اپنے ہاتھ صاف کر لیے۔ شیٹی نے آخر کار لوگوں کو یقین دلایا کہ انہوں نے اپنے کیمرے چھپا کر رکھے تھے۔
سنجو کا پیار منا بھائی اپنی ’دوست‘ مانیتا سے بہت پیار کرتے ہیں۔ ویسے ہمارے خبری نے تو ہمیں بتایا تھا کہ سنجو نے مانیتا سے شادی کر لی ہے لیکن کیا کریں سنجو اسے قبول کرنے کے لیے تیار ہی نہیں ہیں۔ خیر انہوں نے اپنے پیار کے اظہار کے طور پر مانیتا کا نام اپنے ہاتھ پر ٹیٹو کرالیا ہے۔ لیکن سنجو کیا آپ کو پتہ ہے کہ ٹیٹو مٹانے میں بہت تکلیف ہوتی ہے؟ چھوٹے نواب کا ایکشن اکشے نے کلکتہ میں 80 فٹ اونچائی سے چھلانگ لگائی تو اپنے چھوٹے نواب کہاں پیچھے رہنے والے تھے۔ وہ اب صرف رومانٹک ہیرو کا لیبل ہٹا کر ایکشن ہیرو کی ریس میں ہیں۔ جی ہاں چھوٹے نواب نے اپنی آنے والی فلم ’ریس‘ میں کسی سٹنٹ آرٹسٹ کی بجائے خود اپنا شاٹ دیا۔ ارے بھئی پوچھیے تو وہ رگوں میں سرد لہر لانے والا شاٹ کیسا تھا۔ ایکشن ڈائریکٹر الان امین کے مطابق چھوٹے نواب ہوائی غبارے میں دو سو فٹ اونچائی پر پہنچے وہاں سے انہیں ساٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر رہی کھلی کار میں کودنا تھا جہاں سے انہیں اس کار کے بریک کو روکنا تھا تاکہ کھائی میں گرتی کار کو بچایا جا سکے۔آہ۔۔۔ سن کر ہی پسینے چھوٹ گئے۔
رحم دل ملکہ کون کہتا ہے کہ ملکہ صرف پیسوں کے لیے کام کرتی ہیں۔ ان کے دل میں بھی رحم ہے اور وہ اس طرح کہ انہوں نے ہمیش کی فلم میں گیت ’محبوبہ‘ میں جو لباس پہن کر رقص کیا تھا اسے وہ نیلام کرنے والی ہیں تاکہ اس کی رقم سے وہ کسی سماجی تنظٰیم کی مدد کر سکیں۔ شروعات کی بولی ایک لاکھ روپے کی لگی ہے۔ آپ کیا بولی لگاتے ہیں۔۔۔۔ چلتے چلتے بلبلِ ہند لتا منگیشکر نے صرف پندرہ منٹوں میں گیت ریکارڈ کر کے ریکارڈ بنا لیا۔ فلم ’تیسری منزل‘ کے یونٹ ممبر تھائی لینڈ کے طوفان میں پنس گئے جب ان کی بوٹ کو اونچی لہروں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ اس میں دیپل شاہ، عرفان خان اور لکی علی بھی موجود تھے۔ ہدایتکار ناگیش ککنور اس وقت تھائی لینڈ میں شوٹنگ کر رہے ہیں اور انہوں نے اپنی فلم کے اداکاروں کو فٹ رہنے کے لیے روزانہ جِم جانے کا حکم دیا ہے ورنہ انہیں ہر روز سو تھائی باتھس (روپیہ ) بطور جرمانہ دینا پڑے گا۔رام گوپال ورما کی سرکار ٹو میں اداکار کے کے مینن بھوت کا رول ادا کریں گے۔ویسے بھی پہلی فلم میں انہیں ایب نے قتل کر دیا تھا۔ |
اسی بارے میں بالی وڈ ڈائری: امیتابھ بمقابلہ شاہ رخ خان15 May, 2006 | انڈیا ایش بکینی میں اور رانی بائیک پر20 November, 2006 | انڈیا ’دوستی نہیں چھوڑیں گے ‘03 July, 2006 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: خان کاموبائل، سنجو پریشان13 September, 2006 | انڈیا خان بمقابلہ خان اور میڈیا انجیلینا کے پیچھے 09 October, 2006 | انڈیا بالی وڈ ڈائری: شکیرا کا بخار، کنگ کا اعزاز25 March, 2007 | انڈیا رچرڈ گئر کے بوسے اور جیا کی پری 16 April, 2007 | انڈیا ایب رانی کے ساتھ، ایش ریتک کے پاس30 April, 2007 | انڈیا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||