ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام ، ممبئی |  |
 | | | حسینہ عالم کو بکینی میں دیکھ کر بالی وڈ کی آئٹم گرلز ضرور پریشان ہونگی |
ایش کی بکینی ایشوریہ رائے اور بکینی میں! بھئی سنا تو یہی جا رہا ہے کہ فلم دھوم پارٹ ٹو میں ایش نے بہت ہی ماڈرن لباس پہنے ہیں اور ساتھ ہی بکینی بھی۔ اب یہ فلم ’امراؤ جان‘ تو نہیں کہ سوئمنگ پول سے باہر بھی وہ شلوار قمیض میں ہی نکلیں۔ خیر بکینی پہننے کے بارے میں کتنی سچائی ہے یہ ہمیں نہیں پتہ لیکن اتنا ضرور کہہ سکتے ہیں کہ سابق حسینہ عالم کو اس لباس میں دیکھ کر بالی وڈ کی آئٹم گرلز ضرور فکرمند ہو جائیں گی۔ انیل کپور کی بالی اداکار انیل کپور بھی آج کل کانوں میں بالی پہننے لگے ہیں۔آپ کہیں گے اب یہ کوئی نئی بات تو نہیں کہ خبر بنے لیکن ہم جو آپ کو بتانے جا رہے ہیں وہ تو خبر ہی ہے۔ ہوا یوں کہ دبئی میں انیس بزمی کی فلم ’ویلکم ‘ کی شوٹنگ ہو رہی تھی اور فلم میں انیل کپور کو بالی پہننا تھی۔ انیل نے امیٹیشن پہننے کی بجائے اپنے کانوں میں چھید کرائے اور بالیاں پہنیں۔ اسے کہتے ہیں پرفیکٹ اداکار۔ نانا کی قسم بات ویلکم کی نکلی ہے تو کچھ اور باتیں یاد آگئیں۔ فلم میں نانا پاٹیکر بھی ایک اہم کردار نبھا رہے ہیں۔ انیس بزمی انہیں رول آفر کرنے ان کے فارم ہاؤس پر پہنچے۔ نانا نے کہانی سننے سے پہلے انیس سے کہا ’اپنی ماں کی قسم کھاؤ کہ تم اس فلم میں صرف مجھے ہی لینا چاہتے تھے۔‘ انیس پریشان کہ کیا جواب دیں لیکن انہوں نے اعتراف ضرور کیا کہ یہ رول چونکہ ان کے علاوہ کوئی اور نہیں کر سکتا اسی لئے وہ ان کے پاس آئے ہیں۔
 | | | دھوم پارٹ ٹو میں ایش نے بہت ہی ماڈرن لباس پہنے ہیں |
سلو کی پارٹی دلدار سلو بھیا باندرہ میں سینٹ اینڈریو سکول کے پاس فلم ’بابل‘ کی شوٹنگ کے لئے رکے تھے۔ابھی انہیں سیٹ پر نہیں بلایا گیا تھا اس لئے وہ اپنی وین میں انتظار کر رہے تھے۔ اس دوران انہیں بھوک کا احساس ہوا وہ باہر نکلے اور انہوں نے چکن برگر کا آرڈر دیا۔ وہیں کھڑے سکول کے بچوں نے سلو کو پہچان کر کہا '' کیا اکیلے ہی کھائیں گے سلو یہ سن کر وین کے اندر چلے گئے۔ بچوں کولگا سلو ناراض ہو گئے لیکن ان کی حیرت کی انتہا نہیں رہی جب تھوڑی ہی دیر میں سلو کی جانب سے سکول کے بچوں کے ساتھ ساتھ فلم کی پوری یونٹ کے لیئے پانچ سو چکن برگر ان کے سامنے تھے۔رانی کی بائیک رانی مکھرجی کے ہاتھوں سلو بھیا زخمی ہو گئے۔ فلم ’بابل‘ کی شوٹنگ میں رانی مکھرجی کو موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سلمان خان کے پاس آنا تھا۔ روی چوپڑہ نے رانی سے پریکٹس کرنے کے لئے کہا لیکن رانی بضد تھیں کہ انہیں موٹر سائیکل چلانی آتی ہے اس لئے پریکٹس کی ضرورت نہیں۔لیکن سلو بھیا نے اندازہ لگا لیا کہ رانی کچھ نروس ہیں۔ انہوں نے بھی رانی کو مدد کی پیشکش کی لیکن رانی نہیں مانیں۔ شوٹنگ شروع ہوئی۔ سلمان کچھ دور کھڑے تھے اور رانی موٹر سائیکل چلاتے ہوئے وہاں تک تو پہنچیں لیکن اسے روکنا نہیں آیا اور پھر کیا تھا زور دار آواز اور بائیک سے سلو بھیا زخمی۔
 | | | سلو بھیانے بھی رانی کو مدد کی پیشکش کی لیکن رانی نہیں مانیں |
بالی وڈ حاضر ہو بالی وڈ ستاروں کو ایک مرتبہ تو پولیس کے سامنے حاضری دینی پڑتی ہے اور وہ ہے ان کا سالانہ فنکشن۔ اور اگر پولیس بلائے اور اور بالی وڈ کے چمکتے ستارے غیر حاضر رہیں اتنی تو کسی میں ہمت بھی نہیں۔ ایک ستارے نے برسوں پہلے غیر حاضر رہنے کی ہمت کی تھی وہ بیچارہ ابھی تک سزا بھگت رہا ہے۔ خیر اس سال کے پروگرام میں چمکتے ستارے تھے سلو بھیا، اکشے کمار، بپاشا باسو جان ابراہام ، پرینکا چوپڑہ، ایشا دیول ۔۔۔۔لمبی فہرست ہے۔ہم ساتھ ساتھ ہیں نہیں یہ ہم کسی فلم کا نام نہیں لے رہے ہیں بلکہ آپ کو بتانا چاہتے ہیں کہ آج کل ایش اور ایب ساتھ ساتھ ہی ہیں۔’گرو‘ میں وزن بڑھانا تھا تو دونوں نے ایک ساتھ وزن بڑھایا۔ کیوں ؟ ارے بھئی دونوں اس فلم میں ایک ساتھ کام جو کر رہے ہیں۔ پھر ’دھوم پارٹ ٹو‘ میں وزن کم کرنا تھا تو دونوں ایک بار پھر وزن کم کرنے ایک ہی ورزش گاہ میں گئے۔ اب مت پوچھئے گا کیوں ایک ساتھ؟ کوئی ہمیں بتائے کہ پردے کے پیچھے ان کی جوڑی اتنی کامیاب ہے تو پردے پر یہ ناکام کیوں ہیں؟ ’امراؤ جان‘ ناکام اور اس سے پہلے فلم ’ڈھائی اکشر پریم کے‘ ناکام۔
 | | | پرینکا چوپڑہ کو بھی پولیس کے سامنے حاضری دینی پڑتی ہے |
بگ بی کی بلٹ پروف کھڑکیاں ہاں بھئی صرف بگ بی ہی نہیں اب تو رتیک روشن نے بھی بلٹ پروف شیشوں کی کھڑکیاں بنا لی ہیں۔ بم یا گولیاں تو نہیں لیکن مداحوں کی جانب سے اکثر پتھروں سے ان کے گھر کے شیشے ضرور ٹوٹتے تھے۔ اب بگ بی اور رتیک کم سے کم چین کی نیند سو سکیں گے۔ہمیش کا سرور۔۔نہیں غرور ہمیش ریشمیا نے حال ہی میں کہا ہے کہ وہ نصرت فتح علی خان اور آر ڈی برمن سے زیادہ مقبول ہیں۔ انہوں نے ایک سال میں چھتیس مقبول گیت دیے۔ ہمیش کو اس پر بھی اعتراض ہے کہ جب نصرت فتح علی اور آر ڈی برمن ناک سےگاتے تھے تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا تھا۔ ہمیش جی شاید وقتی چمک نے آپ کو دیوانہ بنا دیا ورنہ آپ نصرت فتح علی اور پنچم دا کا مقابلہ کرنے کی ہمت بھی نہیں کرتے۔ کرینہ مثالی بہو آج کل کرینہ کپور مثالی بہو بننے کی ریہرسل کر رہی ہیں۔ ایک روز انہیں دیکھا گیا شاہد کپور کی حقیقی ماں نیلما عظیم کے ساتھ تو دوسرے دن وہ شاہد کی بہن ثناء اور دوسری ماں سپریہ پاٹھک کے ساتھ شاپنگ کر رہی تھیں۔ٹھیک جا رہی ہو بےبو۔۔۔۔
 | | | نصرت فتح علی اور آر ڈی برمن ناک سےگاتے تھے تو انہیں کوئی کچھ نہیں کہتا تھا: ہمیش |
بریٹ لی اور آشا کی جوڑی آسٹریلیا کے فاسٹ بالر بریٹ لی جنہوں نے بگ بی کے ساتھ فلم کرنے سے انکار کر دیا تھا لیکن اب وہ گلوکارہ آشا بھونسلے کے ساتھ گیت گائیں اور ساتھ ہی گٹار بھی بجائیں گے۔میرا کا غم میرا نائر کو غم ستا رہا ہے کہ ان کی آئندہ فلم میں کام کرنے کے لئے بالی وڈ ستاروں کے پاس تاریخیں ہی نہیں ہیں۔ دراصل میرا نائر ایڈز بیداری مہم پر ایک فلم بنانا چاہتی ہیں اور اس کے لیئے انہوں نے سیف علی خان ودیا بالن سے رابطہ قائم کیا لیکن نے دونوں نے مجبوری ظاہر کر دی۔ ودیا جہاں تک ہمیں علم ہے آپ کے پاس کچھ زیادہ فلمیں نہیں ہیں پھر یہ تاریخوں کا بہانہ کیوں؟ |