ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ’بالی وڈ کے خانوں‘ میں شاہ رخ کنگ ہیں عامر شہنشاہ اور یں ہوں جوکر |
کنگ خان کا قافلہ سٹارز کے پیچھے پرستاروں کی بھیڑ ہوتی ہے لیکن شاہ رخ خان کے آگے پیچھے اب مسلح پولیس اہلکار چلیں گے۔ آپ کو یاد ہے ناں کہ کنگ خان کے دو ذاتی محافظوں میں جھگڑا ہوا اور ایک نے دوسرے کو گولی مار دی بس اسی کے بعد ممبئی پولیس نے خان کو سرکاری خرچ پر ’وائے‘ زمرے کی سیکوریٹی فراہم کی۔ پولیس کے نو مسلح افراد کے علاوہ آگے اور پیچھے پولیس جیپ چلے گی۔ کنگ خان کے بارے میں پہلے ہی مشہور ہے کہ پرستار بے چارے ان تک پہنچ ہی نہیں پاتے اور ہمیں تو لگتا ہے کہ اب پرستار تو دور صحافی اور کیمرہ مین بھی شاید ہی پہنچ پائیں۔ شاہ بھاجی! یہ تو گل کچھ ٹھیک نہیں ہے! عائشہ کا سٹنٹ اداکارہ عائشہ تاکیہ کو موت قریب سے چھو کر گزر گئی۔ دراصل بولڈ عائشہ ہالی وڈ اداکاراؤں کی طرز پر فلم میں اپنا سٹنٹ خود ہی کرنا چاہتی تھیں اس لیئے ناگیش ککنور کی فلم  | عائشہ ٹرینوں میں آ گئیں  عائشہ ہالی ووڈ ٹائپ کےسٹنٹ کے چکر میں ٹرینوں ککے درمیان آ گئیں  |
’ڈور‘ میں انہوں نے پٹریوں پر ٹرین کے ساتھ دوڑنے کی ضد کی۔ منظر فلمایا جا رہا تھا کہ یکایک دوسری جانب سے بھی ٹرین آگئی۔ یہ سب کچھ اتنا اچانک ہوا کہ کوئی کچھ سمجھ نہیں پایا اور پھر لوگوں کو عائشہ دکھائی بھی نہیں دیں۔ یونٹ ممبران نے سمجھ لیا کہ عائشہ ٹرین کے زد میں آگئی ہوں گی۔ لیکن ٹرین گزرنے کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ عائشہ نے پٹری کے درمیان لوہے کی ریلنگ کو مضبوطی سے پکڑ کر آنکھیں موند لی تھیں۔اب شاید اس منظر کو دیکھنے کے لیئے فلم تو دیکھنی ہی ہوگی۔ سلمان جوکر ہیں ارے ہماری ایسی مجال کہ بالی وڈ سپر ہیرو سلو بھیا کو جوکر کہیں۔ یہ بات تو خود اپنے سلو بھیا نے حال ہی میں صحافیوں کے ساتھ ایک ملاقات کے دوران کہی۔اس مرتبہ سلو بھیا کے رنگ روپ ہی الگ تھے وہ ہمیشہ غصہ دلانے والے صحافیوں کے اوٹ پٹانگ سوالوں کے بھی بہت سلجھے ہوئے انداز میں جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا وہ ایش کے ساتھ بھی کام کرنے کے لیئے تیار ہیں۔ حیرت انگیز ہے نا؟ باتوں کے دوران انہوں نے کہا ’بالی وڈ کے خانوں‘ میں شاہ رخ کنگ ہیں عامر شہنشاہ اور وہ جوکر۔ سلو بھیا اب اتنی بھی کیا انکساری ۔۔۔ لگے رہو منا بھائی  | | | سننے میں آیا ہے کہ منا بھائی امریکہ جانے والے ہیں۔ |
منا بھائی اور سرکٹ نے تو ممبئی میں ریکارڈ قائم کر دیا۔ ہر جگہ منا بھائی کے چرچے۔ فلم کا پریمئر ’ایڈ لیب‘ میں ہوا جہاں ہر بڑا ستارہ موجود تھا اور اس بھیڑ میں عامر اپنی بیوی کرن راؤ کے ساتھ پہنچے۔ رتیک روشن کو فلم اتنی پسند آئی کہ انہوں نے ایک بڑا سا گلدستہ سنجو بابا کے گھر بھیج دیا۔ اب سننے میں آیا ہے کہ منا بھائی امریکہ جانے والے ہیں۔ ارے بھئی! اکیلے نہیں پوری یونٹ کے ساتھ یعنی فلم کی تیسری کڑی کا نام ہی ہو گا منا بھائی چلے امریکہ۔بیکار مباش برسوں سے یانا گپتا فلم انڈسٹری میں اپنی قسمت آزما رہی تھیں لیکن ہائے ری قسمت۔ بیچاری یانا نے مایوس ہو کر اب صحت اور فٹنس پر کتاب لکھنے کا  | یانا کی فٹنس بُک  یانا لوگوں کو فٹنس کے بارے میں مفت مشورے دینے کے بجائے اب کتاب لکھنا چاہتی ہیں  |
فیصلہ کیا ہے۔ یانا کو کتاب لکھنے کا شوق کیسے ہوا؟ یانا خود کہتی ہیں کہ لوگ اکثر ان سے ان کی فٹنس کے بارے میں پوچھتے ہیں اور وہ انہیں مشورے بھی دیتی ہیں اس لیئے اب مفت مشورے دینے کے بجائے وہ کتاب لکھنا چاہتی ہیں۔ خیر کسی نے ٹھیک ہی کہا ہے بیکار مباش کچھ نہ کچھ کیا کر ۔۔۔۔انو ملک چلے سکول کاپی کیٹ کے نام سے مشہور انو ملک غیر ملکی دھنیں چراتے چراتے تھک گئے ہیں شاید اسی لیئے انہوں نے ممبئی میں ایک موسیقی سکول میں داخلہ لے لیا ہے۔ آپ اب اتنا بھی مت چونکیئے۔ انو خود کہتے ہیں وہ اس سکول میں اس  | آخر سکول یاد آ گیا  انو ملک کو آخر سکول یار آ ہی گیا ہے لیکن یہ مت پوچھیں کیوں؟  |
لیئے جاتے ہیں تاکہ وہ آج کل کے گانوں کا ٹرینڈ جان سکیں۔ ٹھیک ہی ہے انو اب شاید آپ اوریجنل موسیقی دینا چاہتے ہیں لیکن ہم سے کسی نے کہا پرانی عادتیں جلدی نہیں جاتیں شاید انو وہاں بھی کسی سے ’متاثر‘ ہو کر اپنی دھن بنالیں ۔۔۔امرتا اور عثمان امرتا ارورہ اور ان کے کرکٹر ’دوست‘ عثمان افضل کے چرچے ویسے بھی کافی دنوں سے ہیں۔امرتا کے لیئے عثمان نے ایک مرتبہ ریمپ پر واک بھی کیا۔ بس تب سے امرتا سب سے کہتی پھر رہی ہیں کہ عثمان کے لیئے بالی وڈ سے بہت سی پیشکش ہو رہی ہے لیکن وہ انکار کر رہی ہیں۔ امرتا آخر یہ کیوں نہیں سمجھتیں کہ وہ بالی وڈ میں پہلے اپنے تو قدم جما لیں پھر عثمان کے بارے میں سوچیں۔ہم تو سمجھتے ہیں کہ عثمان کرکٹ کی دنیا میں ہی اچھے ہیں اور وہاں ان کے لیئے اچھے مواقع ہیں۔ چہرہ پردے پر دیکھنا نہیں چاہتی یہ کوئی اور نہیں فلمی گھرانے کی بیٹی اہانہ کہہ رہی ہیں ۔ان کے پتا گرم دھرم پاجی، ماں خوبصورت ہیما، پرکشش ایشا، بھیا سنی، بابی اور ابھے۔ آپ کو بھی  | اہانہ فلمیں بنانا چاہتی ہیں  کہیں ایسا تو نہیں کہ بھیا، پاپا کی فلاپ ہوتی فلموں کو دیکھ کر وہ ان کے لیئے فلمیں بنانا چاہتی ہوں  |
حیرت ہوئی ناں! ہمیں بھی ہوئی، لیکن اہانہ بضد ہیں کہ وہ فلموں میں کام کرنا نہیں چاہتی ہیں بلکہ وہ فلمیں بنانا چاہتی ہیں۔ اچھا ہم اب سمجھے۔ کہیں ایسا تو نہیں کہ بھیا، پاپا کی فلاپ ہوتی فلموں کو دیکھ کر وہ ان کے لیئے فلمیں بنائیں۔چلتے چلتے سلو بھیا کے ہیر سٹائیلسٹ عالم کو بھی آل انڈیا ہئیر سٹائلنگ مقابلہ میں اول انعام ملا ہے۔ ہزاروں خواہشیں ایسی کہ فلمساز سدھیر مشرا اب اداکاری کریں گے وہ مدھر کی فلم میں ’ڈان‘ کا رول کریں گے اور یہ ڈان کوئی اور نہیں ممبئی کے موحوم حاجی مستان مرزا ہیں۔ جو اپنے وقت کے بڑے اسمگلر تھے۔ سٹیل کے شہنشاہ لکشمی متل کے چھوٹے بھائی پرمود کی پچاسویں سالگرہ پر ممبئی بالی وڈ سے کنگ خان، سیلینا جیٹلی، بپاشا باسو اور دیا مرزا جا رہی ہیں جہاں وہ اس موقع پر ایک دلچسپ ڈرامہ کرنے والے ہیں جس میں کنگ خان جیمز بانڈ بنیں گے اور بقیہ حسینائیں جاسوس۔ بہت دلچسپ ۔۔۔جشن ہو تو ایسا ۔۔۔ |