BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 06 November, 2006, 12:26 GMT 17:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’سیکس حاضر ہو‘ اور ’رامو پاگل ہوگیا‘

امیتابھ بچن
امیتابھ اور ابھیشیک آئندہ سال عالمی دورہ کریں گے
فلم انڈسٹری کے شہنشاہ نے چونسٹھ برس کی عمر میں ایک ریکارڈ قائم کر دیا۔ فلم ’شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا‘' کی شوٹنگ کے دوران صرف پانچ گھنٹوں میں انہوں نے 23 شاٹ دیے، حیرت ہوئی ! ہمیں بھی۔ اگر آپ نے کسی بھی فلم کی شوٹنگ دیکھی ہو تو آپ کو یہ سن کر حیرت ہوئی ہوگی کیونکہ کبھی کبھی تو ایک منظر فلمانے میں پورا دن گزر جاتا ہے اور ایک گیت کی فلمبندی میں پورا ہفتہ۔ لیکن امیت جی تو امیت جی ہیں۔

ایک بار تو جھلک دکھلاؤ
بیچارے ہمیش ریشمیا کے نغمے کوئی چاہے یا نہ چاہے مشہور ہو رہے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں ان کی فلم ’آپ کا سرور‘ کے لیے کوئی ہیروئین ہی نہیں مل رہی۔ ہمیش ایک ناکام عاشق ہیں۔ یہ ہم نہیں وہ خود کہتے ہیں۔اسی لیے وہ اپنی ناکام محبت پر فلم بنانا چاہتے ہیں جس میں وہ اپنی ٹوپی بھی اتار دیں گے۔

اس فلم کے لیے انہیں ہیروئین کی تلاش ہے۔ ایسا نہیں ہے کہ انہیں ہیروئین نہیں مل سکتی لیکن وہ نمبر ون ہیروئین چاہتے ہیں۔ اب ہمیش کو کون سمجھائے کہ ان کے نغمے مشہور ہو رہے ہیں ان کی اداکاری نہیں۔ پریتی، رانی، ایش کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں۔

ملکہ شراوت ایسی ناراض ہوئیں کہ پھر کسی نہ انہیں تقریب میں نہیں دیکھا
ملکہ کی شادی !
ایک مرکزی وزیر کی بیٹی کی شادی میں پوری فلم انڈسٹری موجود تھی ملکہ بھی اپنی ساڑی کا پلو گراتے ۔۔۔۔سوری سنبھالتے چہک رہی تھیں۔ سب سے چہک چہک کر مل رہی تھیں کہ انہیں ایک ایسے شخص مل گئے جن کی ایئر لائن میں ملکہ ایئر ہوسٹس تھیں اور شوہر ملازم۔ انہوں نے ملکہ سے ان کے شوہر کے بارے میں پوچھ لیا؟ ملکہ ناراض ہو گئیں۔ آخر ہوتی کیوں نہیں جبکہ وہ سب سے کہتی ہیں کہ ابھی تو وہ کنواری ہیں۔ لیکن سب نے پھر ملکہ کو تقریب میں نہیں دیکھا۔

ون امیزنگ نائٹ
ہاں یہ نائٹ ہو گی ’بگ بی‘ اور ’ایب‘ کی اور وہ بھی انڈیا نہیں امریکہ ، لندن کی۔ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک ایک ساتھ اب اسٹیج پر رقص کریں گے۔ اور کیوں نہ کریں بھئی۔ لوگ آخر آج بھی بگ بی کے دیوانے ہیں اور ایب کو ایشیاء کا سیکسی مرد ہونے کا خطاب بھی ملا ہے۔

جی ہاں ! اس لیے آئندہ برس اگست ستمبر کے دوران یہ جوڑی خوبصورت بالی وڈ اداکاراؤں کے ہمراہ ورلڈ ٹور پر جائیں گے۔ٹور کا نام ہے ’ون امیزنگ نائٹ‘۔

سیکس حاضر ہو، رامو پاگل ہو گیا
ارے توبہ ہماری مجال جو ہم رام گوپال ورما کو اس طرح مخاطب کریں یہ تو ان کی دو فلموں کے نام ہیں۔ رامو کے مطابق ’سیکس حاضر ہو‘ یہ فلم بیڈ روم نہیں کورٹ روم ( عدالت) میں فلمائی جائے گی جس میں پتہ نہیں کتنے لوگوں کو بے نقاب کیا جائے گا اور دوسری فلم ’رامو پاگل ہو گیا‘ دراصل فلموں سے ان کی دیوانگی پر مبنی ہے۔ ٹائٹل کیسے لگے آپ کو!

عرفان کی ڈیڈ لائن
چاہے آپ عرفان خان کو ان کی کئی اچھی فلموں ’مقبول، حاصل نیم سیک ، کے لیے یاد نہ رکھیں لیکن ہالی وڈ اداکارہ انجلینا جولی کے ہمراہ ’اے مائٹی ہارٹ‘ کے لیے ضرور یاد رکھیں گے۔ جی ہاں عرفان پونے میں جولی کے ہمراہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ عرفان کی فلم ’ڈیڈ لائن، صرف چوبیس گھنٹہ‘ نمائش کے لیے پیش ہونے والی ہے اور عرفان چاہتے ہیں کہ اس فلم کی تشہیر کے لیے انہیں جولی کچھ وقت دیں صرف چوبیس گھنٹے۔

بھاگم بھاگ
ہم نہیں بھاگ رہے یہ اکشے کمار اور لارا دتہ ہیں جو لندن کی گلیوں میں بھاگ رہے ہیں۔ فلم بھاگم بھاگ میں دونوں اداکاروں پر ایک گیت ’تیرے بن‘ فلمایا گیا ہے اور اس ایک گیت کو لندن کے 23 مقامات پر جیسے گرین پارک، ہائیڈ پارک اور آکسفورڈ یونیورسٹی میں فلمایا گیا۔

سلو پرینکا سرد جنگ
ہمیں کسی نے اطلاع دی کہ سلو بھیا آج کل پرینکا سے ناراض ہیں کیونکہ فلم
’سلام عشق‘ کے سیٹ پر دونوں بات ہی نہیں کرتے۔ فلم کا شاٹ اوکے ہوتا ہے اور دونوں الگ۔ پرینکا کہتی ہیں کہ انہیں خود نہیں پتہ کہ سلو ایسا کیوں کر رہے ہیں۔ بے بی کیا آپ کو پتہ نہیں کہ سلو بہت جذباتی اور ساتھ میں ضدی بھی اگر معاملہ جلد نہیں سلجھا تو پھر ان کے ساتھ آپ کی فلم ’گاڈ تُسی گریٹ ہو‘ کا کیا ہوگا؟

رامو کی بسنتی
رامو کی شعلے بننے سے پہلے ہی تنازعہ کا شکار ہو چکی ہے اور اس سے بچنے کے لیے رامو نے اپنی فلم کے ہر کردار کے نام ہی بدل ڈالے۔ جی ہاں ! شعلے کی بسنتی یعنی ہیما مالنی کا نام بدل کر گھنگرو رکھ دیا اور وہ رول کریں گی نشا کوٹھاری۔ آپ پوچھ رہے ہیں کون؟ ارے وہی جیمز والی ہیروئین نہیں یاد آیا چھوڑئیے۔ خیر وہ فلم میں تانگہ نہیں رکشہ چلائیں گی لیکن بیڑی ضرور پیئں گی آگے سنیئے۔ جیا بچن جو شعلے میں رادھا تھیں ان کا رول اب سشمیتا سین کریں گی اور ان کا نام ہوگا ’دیوی‘ لیکن رامو گبر کا نام گبر ہی رکھیں گے۔ کیا ہوا اگر گبر کا نام بھی بدلنا پڑے تو!

عدنان سمیع چلنے لگے
اور نہیں تو کیا۔ خوبصورت ، چست و تندرست عدنان جو کبھی وہیل چیئر پر بیٹھ کر سفر کرتے تھے اب وہ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے صرف پانچ مہینوں میں پچاسی کلو وزن کم کر لیا ہے۔ کاش ہم آپ کو ان کا فوٹو دکھا سکتے۔

ایش کی نیلی سبز آنکھیں
جے پی دتہ کی فلم امراؤ جان کے بارے میں کیا کہیں۔ دتہ صاحب بہت معمولی سی بات بھول گئے کہ جب امیرن کا اغوا ہوا تو اس کی آنکھیں سیاہ تھیں لیکن جب وہ امراؤ جان بنی تو اس کی آنکھیں یکایک نیلی سبز ہو گئی۔ لکھنو کی پروردہ امراؤ کا تلفظ بھی صحیح نہیں تھا کیا کریں دتہ صاحب اور ایش جی ’پرفیکٹ‘ اداکاری بہت مشکل ہوتی ہے۔ کچھ سبق ریکھا جی سے لے لیا ہوتا۔

اسی بارے میں
شاہ رخ خان کے آگے پیچھے پولیس
03 September, 2006 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد