فلم سٹار بےگھر، سلّو کی دعوت | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اُف یہ بارش ممبئی کا اگر ہر شہری یہ کہہ رہا ہو تو آپ کہیں گے یار یہ تو ہر سال کا رونا ہے لیکن اس کا کیا کہ اب ہمارے بالی وڈ کے شہنشاہ اور سٹارز ایسا کہنے پر مجبور ہیں۔ بگ بی کے بنگلے ’پرتیکشا‘ میں پانی بھر گیا اور بگ بی سمیت ایب، ایش اور جیا کو دوسرے بنگلے میں منتقل ہونا پڑا۔ بیچاری ہماری کوریوگرافر اور ہدایت کار فرح خان اور ان کے شوہر ایک دو نہیں پانچ گھنٹے تک اپنے پوش علاقے میں پوش عمارت کی ٹیرس سے پانی نکال کر پھینک رہے تھے کیونکہ وہ پانی ان کے گھر میں آ چکا تھا اور سارا گھر پانی پانی ہو گیا تھا۔ ویسے ایک بات کا اندازہ تو ہو گیا کہ قدرت بھی توازن برقرار رکھتی ہے۔ بیمار سلّو
موسم نے مزاج کیا بدلہ کہ ’ہی مین ‘ سلمان خان کی طبیعت ناساز ہو گئی۔ ابھی ابھی خبر ملی ہے کہ سلّو بھیا دو دن سے بخار میں مبتلا ہیں اور گھر والوں کے ساتھ ان کی قریبی دوست قطرینہ کیف ان کی تیمارداری کر رہی ہیں۔ قطرینہ کہیں یہ پریکٹس کے طور پر تو نہیں کر رہیں کیونکہ سننے میں آیا ہے کہ سلّو اور کیٹ اسی سال دسمبر میں شادی کرنے والے ہیں۔ ویسے کیٹ کو ہمارا ایک نیک مشورہ ہے (مشورہ دینے کے پیسے تو نہیں لگتے نا) کہ وہ کھانا پکانا بھی سیکھ لیں کیونکہ سلّو کھانے کے بہت شوقین ہیں۔ سلو کی پارٹی بی ٹاؤن یعنی اپنے بالی وڈ میں یہ سب جانتے ہیں کہ سلّو کو پارٹی کرنے کے لیے کسی خاص موقع یا وجہ کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جس دن ' بھائی' گھر میں ہوتے ہیں اس دن اپنے خاص دوستوں کو دعوت دی جاتی ہے۔ گھر میں کھانے بنائے جاتے ہیں۔ اور وہ بھی ایسے کھانے کہ سن کر ہی منہ میں پانی آجائے۔اس دعوت کا کھانا تو نہیں البتہ فہرست سامنے ہے ' پردہ بریانی، لال مانس ( راجستھانی ڈش) چکن افغانی، کئی اقسام کے کباب، دہی وڑا، کھیر اور بہت کچھ۔
اس دعوت کے سب سے اہم مہمان تھے عامر خان جو کبھی کسی کے گھر نہیں جاتے۔ اب انہوں نے اپنے گرد بنا یہ گھیرا توڑنا شروع کر دیا ہے۔ سلّو کے گھر وہ نہ صرف گئے بلکہ ان کے والد سلیم کے ساتھ ایک گھنٹہ گفتگو کی اور انہیں ایک اچھا سا سکرپٹ لکھنے کی دعوت بھی دی۔ چلئے مسقتبل میں ایک اچھی فلم کا انتظار کیجئے۔ ایب کی ایک اور قسم
پتہ نہیں ایب اب اور کتنی قسمیں کھائیں گے۔ آپ کو پتہ ہے نا کہ ایب نے کرشمہ خاندان کے کسی بھی فرد کے ساتھ فلم نہ کرنے کی قسم کھائی تھی۔ اب انہوں نے وویک کے ساتھ فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ پتہ چلا ہے کہ اپوروا لکھیا وویک کو اپنی فلم شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا کی کامیابی کے لیے لکی مانتے ہیں اس لیے اب انہوں نے اپنی فلم ' مشن استانبول ' کے لیے ایب کے ساتھ وویک کو سائن کر لیا۔ بس یہ سننے کے بعد ایب نے فلم میں کام کرنے سے انکار کردیا۔ وجہ آپ کو شاید بتانے کی ضرورت نہیں ہو گی۔ ہے نا! اجے بڑے دل والا اجے دیوگن کو بڑے دل والا کہیں یا بڑے دماغ والا۔ دراصل اجے اپنی فلم ’ یو می اور ہم‘ بنا رہے ہیں۔ اس کا ایک سین فلمانے کے لیے انہوں نے صرف تین دن کی شوٹنگ کے لیے ایک کیمرہ کرائے پر لیا جس کے لیے انہیں پچاس لاکھ روپے خرچ کرنا پڑے۔ یہ کیمرہ ہیلی کاپٹر میں فٹ رہتا ہے اور اکثر سمندر یا اونچائی سے فلمائے جانے والے مناظر کے دوران اس کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہیری پوٹر، مشن ام پوسیبل ٹو اور جیمز بونڈ کی فلموں میں اس کا استعمال کیا جا چکا ہے۔ شلپا کی مصیبت
شلپا چاہے کتنی ہی مشہور کیوں نہ ہوگئی ہوں مصیبتیں ان کا پیچھا ہی نہیں چھوڑ رہی ہیں۔ جب بھی وہ ملک سے باہر جانے کے لیے ائیر پورٹ پہنچتی ہیں، انہیں گھیر لیا جاتا ہے۔ کیونکہ رچرڈ گیئر کے بوسے کےمعاملے میں عدالت نے ان کے خلاف وارنٹ جاری کیا تھا اور ایک بار جس کے خلاف وارنٹ جاری ہو جائے، اس کے بارے میں سب ایجنسیوں کو الرٹ کیا جاتا ہے کہ وہ شخص کہیں ملک چھوڑ کر نہ چلا جائے۔ بیچاری شلپا کو پہلے آئیفا فنکشن میں جاتے وقت پریشان کیا گیا اور اب ایک بار پھر وہی مصیبت۔ اب شلپا عدالت کا حکم نامہ بھی اپنے ساتھ ہی لے کر چلتی ہیں۔ فلم کھونے کا خوف فلم حاصل کرنے کے لیے بہت سی ہیروئینوں کو پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔ لیکن بیچاری اروشی شرماکو فلم ہاتھ سے نہ جانے کے لیے جان بھی جوکھم میں ڈالنی پڑی۔ فلم نقاب میں ہیروئین کو دبئی میں ایک منظر میں سمندر میں موٹر بوٹ چلانی تھی۔ اروشی کو بوٹ چلانی نہیں آتی تھی لیکن اس نے اس خوف سے کچھ نہیں کہا کہ شاید اس وجہ سے فلم ہاتھ سے نہ نکل جائے۔ نتیجہ جب وہ بوٹ چلانے لگی تو توازن بگڑا اور وہ سمندر میں! ڈائرکٹر کی کنجوسی
ڈائریکٹر کی کنجوسی کا مزہ ہماری سوہا علی خان اور نندیتا داس کوچکھنا پڑا۔ دونوں کو سکرپٹ سنانے کے لیے ڈائریکٹر صاحب نے شہر کے ایک فائیو سٹار ہوٹل میں بلایا۔ ہوٹل کے لاؤنج میں بیٹھے گھنٹوں سکرپٹ پر باتیں ہوئیں لیکن کیا مجال کہ ان صاحب نے ایک کپ کافی کا ہی آرڈر دیا ہو۔ کرن جوہر کا نیا بزنس اب فلمی ستارے بڑے پیمانے پر بزنس بھی کرنے لگے ہیں اور کیوں نہ کریں جب لوگ اس طرح ان کی ہر کام میں نقل کرتے ہیں۔ نہیں ہم ایکٹنگ کی بات نہیں کر رہے ہیں وہ تو ان کا بزنس ہے بلکہ ہم بات کر رہے ہیں ان کے اپنے کپڑوں کی۔اب دیکھیے جان ابراہم نے تو اپنے نام کی جینس پیٹنٹ کرالی ہے اور اب باری ہے کرن جوہر کی۔ انہوں نے فلم کبھی الوداع نہ کہنا میں اپنے دوست کنگ خان کے کپڑے خود ڈیزائن کیے تھے اس لیے اب وہ اپنے ڈیزائن کیے کپڑے مارکیٹ میں لانچ کرنے جا رہے ہیں۔ کچھ دنوں میں لوگ دیگر ڈیزائنرز کے کپڑے چھوڑ کر اپنے فلمی سٹارز کے کپڑے پہنتے دکھائے دیں گے۔ سٹارز کی چمک ہمارے یہ ستارے صرف پردے پر ہی نہیں چمکتے بلکہ اگر آپ کی جیب میں لاکھوں روپئے ہیں تو یہ آپ کے گھر آنگن میں بھی چمکنے سے گریز نہیں کریں گے۔ جی ہاں، ایک مشہور صنعت کار کے گھر میں آج کے دور کی اول نمبر ہیروئین اور ایکشن ہیرو نے استانبول پہنچ کر محفل جمائی تو ممبئی میں ہی ایک بزنس مین کے گھر میں بالی وڈ کے نامور ستارے موسیقی کی لَے پر رات بھر تھرکتے رہے۔اسی لیے ہم انہیں فنکار نہیں سٹارز کہتے ہیں۔ ڈیڈی کا البم اگر آپ کے سر اور تال ٹھیک نہیں ہیں تو کیا ہوا، آپ کا کسی بھی فلمی ہستی سے ناطہ ہے تو پھر غم مت کیجئے۔ خوبصورت پرینکا چوپڑا کے ڈیڈی اپنے گیتوں کا ایک میوزک البم لانچ کرنے والے ہیں۔ ڈاکٹر ڈیڈی کا کہنا ہے کہ انہیں گانے کا شوق عرصہ سے تھا۔ ڈیڈی جی غم کس بات کا آپ کا البم تو ہٹ ہونا ہی ہے۔
وویک کے دام بڑھے شوٹ آؤٹ ایٹ لوکھنڈوالا کی کامیابی کے بعد اب وویک نے اپنے دام بڑھا دئےہیں ۔ایک اشتہاری ایجنسی کا دعوی ہے کہ وویک نے ان سے پہلے پانچ لاکھ روپے میں کام کرنے کی بات قبول کی تھی لیکن جیسے ہی فلم کامیاب ہوئی انہوں نے اپنے دام اکیس لاکھ روپے بڑھا لیے۔ اب ایجنسی نے دوسرے ہیرو کو سائن کر لیا ہے۔ وویک جی سنبھل کر کہیں دام بڑھانے کے چکر میں فلمیں بھی ہاتھ سے نہ نکل جائیں۔ چلتے چلتے خبر گرم تو یہی ہے کہ میٹرو کی کامیابی کے بعد اب اس کا سیکوئیل بننے جا رہا ہے اور ہدایت کار انوراگ باسو نے اس کے لیے رتک روشن کو لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کنگ خان نے آخر کار ممبئی میں اپنا آفس خرید ہی لیا اور وہاں سے وہ اپنا پروڈکشن ہاؤس ' ریڈ چلی ' کا کاروبار سنبھالیں گے۔ رامائن پر مہابھارت ہونے والی ہے کیونکہ راج کمار سنتوشی کی فلم میں اجے اور کاجول تو رام سیتا بن ہی رہے ہیں لیکن سنا ہے کہ اب غیر مقیم ہندستانی اورو پٹیل بھی رامائن بنا رہے ہیں اور ان کی اس فلم کی سیتا ہوں گی شلپا شیٹی۔ سلّو نے فلم ’میری گولڈ‘ کی ہیروئین علی لارٹر کو تاج محل تحفہ میں دیا۔اور فلم ’ اپنے‘ دیکھنے کے بعد ہیما جی نے ایک بار پھر اپنے شوہر دھرم پاجی کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ |
اسی بارے میں فلمی شادیاں: کبھی خوشی کبھی غم 11 April, 2007 | فن فنکار ممبئی میں بھوتوں کا ڈیرہ؟08 May, 2007 | فن فنکار مہیش بھٹ کی سب سے مہنگی فلم18 June, 2007 | فن فنکار ' آوارہ پن' پاکستان کے لیے تیار23 June, 2007 | فن فنکار بالی وڈ ڈائری: نوجوان عامر اور سنجو کا پیار26 June, 2007 | انڈیا بالی ووڈ: جتندر خاندان بھی کسان 01 July, 2007 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||