بالی وڈ ستارے آئیفا ویک اینڈ میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جُمعرات 7 جون کو انگلینلڈ کے شہر لیڈز میں بالی وُڈ کے پروگرام آئیفا ویک اینڈ کے افتتاح کے بعد سے اتنے فلمی ستارے، فلمساز اور رپورٹر موجود ہیں کہ تماش بینوں اور شائقین کی کمی شِدّت سے محسوس ہو رہی ہے۔ لندن سے فلمی ستاروں کو لیکر جب ایک سپیشل ٹرین لیڈز پہنچی تب بھی صحافی زیادہ تھےـ اور صحافی بھی ایسے کہ جب جب امیتابھ بچّن، شِلپا شیٹّی، سلمان خان اور گووندہ نے مُنہ کھولا، نہ صرف یہ کہ انہوں نے تالیاں بجائیں بلکہ دو چار نے مائیک پکڑ کر ان کی شان میں مُختصر سی تقریر بھی کر ڈالی۔ کوئی مُبالغہ نہ ہوگا اگر میں یہ کہوں کہ ایسے قصیدہ گو صحافی میں نے شاید ہی کبھی دیکھے ہوں۔ یا پھِر مُمکن ہے قصور میرا ہو۔ بالی وُڈ کا یہ پہلا پروگرام ہے جِسے میں اِس قدر نزدیک سے دیکھ رہا ہوں اور وہ بھی تقریبا ڈھائی سو تین سو میڈیا کارکنوں کی موجودگی میں۔ ان میں 25-30 فوٹوگرافر ہیں، اتنے ہی کیمرا مین، اتنے ہی رپورٹر اور پھر اِن سب کے اوپر پروڈیوسر ہیں۔ باقی میں ریڈیو، ویب سائیٹ اور اخباری نمائندے وغیرہ شامل ہیں۔
71 سالہ اداکار دھرمیندر جب اپنی نئی فلم ’اپنے‘ کے کلِپس دِکھانے ہال میں آئے تومیڈیا کے کئی ساتھیوں نے تالیوں سے اُن کا خیرمقدم کیا۔ فلم کے باقی اداکاروں سنی دیول، بابی دیول، قطرینہ کیف، شِلپا شیٹّی اور کرن کھیر کے داخل ہونے پر پھر تالیاں بجیں۔ دھرمیندر نے جب بولنا شروع کیا تو وہ اپنے دونوں بیٹوں کو دائیں بائیں دیکھ کر ایسے جذباتی ہوگئے جیسے بیس سال بعد ان سے مل رہے ہوں۔ یا پھر میڈیا کا جمِّ غفیر دیکھ کر جوش آگیا تھا۔ جب وہ تھک سے گۓ تو ایک خاتون نے خود کو بِراڈکاسٹر کی حیثیت سے مُتعارف کرایا۔ بِنا ہم سے اجازت لیے ہم سب کی جانب سے ان کا اتنا شُکریہ ادا کیا کہ دھرمیندر کی آنکھیں بھر آئیں۔ اب خاتون کو مزید جوش آیا۔ انہوں نِے شاعری شروع کر دی۔ دھرمیندر بھلے ہی بوڑھے ہو رہے ہوں مگر ہیں تواردو داں پنجابی پُتّر۔ انہوں نے اردو سے لیکر پنجابی تک جتنی شاعری آتی تھی ایک سانس میں ختم کر دی۔ جنوبی افریقہ سے آئے ہوئے ایک رپورٹر اچانک اٹھے اور مائک پر چیخے: ’ کمینے میں تیرا خون پی جاؤنگا‘ پل بھر کا سنّاٹا۔ پھر رپورٹر نے کہا: ’دھرمیندر جی آپکا ادا کیا ہوا یہ میرا فیوریٹ ڈائیلاگ ہے، ذرا سنا دیں۔‘ دھرمیندر جی کی جان میں جان آئی۔ خفگی سے بولے: ’میں نے اور بھی ڈائیلاگ بولے ہیں، مگر آپ سب کو یہی کیوں پسند آتا ہے؟‘ پھر انہیں جنوبی افریقی صحافی پر ترس آگیا اور وہ شروع ہوگئے۔
دلچسپ بات یہ کہ مذکورہ قسم کی پریس کانفرنس کے بغیر میڈیا والے ایسی تیزی سے بھاگ کر اپنے لیپ ٹاپ سے سُرخیاں، رپورٹیں، تصویریں اور فلم ڈاؤن لوڈ کرواتے ہیں جیسے کہیں بم پھٹا ہو۔ اب جیسے آئیفا ویکینڈ کی کُُچھ سُرخِیاں اسِطرح ہیں: امیتابھ بچّن نے کہا: ’اب تمام دُنیا اِنڈین سِنیما کو تسلیم کررہی ہے‘ آئیفا میں شِلپا شیٹّی کی 32ویں سالگرہ جوش وخروش کے ساتھ سلمان خان اور قطرینہ کیف نے فلم پارٹنر کی پبلِسٹی کی ابھیشیک بچّن، بابی دیول، آفتاب شِودسانی نے آئیفا میں اپنا وقت ’کِروکے‘ کھیل کر گُزارا لیڈز یونیورسِٹی نے شبانہ آعظمی اور یش چوپڑا کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈِگری سے نوازا عمران ہاشمی کی فلم ’دی ٹرین‘ کا ورلڈ پریمئیر۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||