امیتابھ کو مقدمے کا سامنا ہو سکتا ہے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن پر جعلسازی کے ذریعے اتر پردیش میں زرعی زمین حاصل کرنے پر دھوکہ دہی کا مقدمہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ بی بی سی کو معلوم ہوا ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے افسر نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس معاملے کے حوالے سے مقدمہ قائم کیا جائے۔ اس سے قبل جمعہ کو ریاست اتر پردیش میں فیض آباد کی ایک ذیلی عدالت نے ضلع بارہ بنکی میں گرام سبھا کی ز مین بالی وڈ سٹار امیتابھ بچن کو پٹے (لیز) پر دینے کا حکم کالعدم قرار دیا ہے۔ فیض آباد کے ایڈیشنل کمیشنر ودھیا ساگر پرساد نے اپنے فیصلے میں کہا ’امیتابھ بچن کے نام زمین کا پٹہ فرضی اور دھوکہ دہی ہے‘۔انہوں نے ضلع بارہ بنکی کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کی طرف سے چوبیس مارچ دو ہزار چھ کو امیتابھ کا پٹہ منسوخ کرنے کا حکم درست قرار دیا ہے۔ بارہ بنکی ضلعی انتظامیہ کے مطابق گیارہ جنوری انیس سو تراسی میں گرام سبھا کی زمین کو امیتابھ بچن کے نام درج دکھایا گيا تھا۔اس اراضی کی ملکیت کی بنیاد پر امیتابھ ایک کسان ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں۔
تنازعہ کی شروعات پونا کے پاس امیتابھ کی طرف سے ایک اراضی خریدنے کی کوشش سے شروع ہوئی تھی۔ اس علاقے میں وہی شخص زمین خرید سکتا تھا جو پیشے سے کسان ہو اور اس کے لیے امیتابھ نے جو کاغذات جمع کروائے تھے اس میں دکھایا گیا تھا کہ بارہ بنکی میں امیتابھ سنہ انیس سو تراسی سے ایک زرعی قطع اراضی کے مالک ہیں۔ تاہم بعدازاں تفتیش سے پتہ چلا کہ بارہ بنکی کے دولت پور گاؤں کی زمین امیتابھ کے نام کرنے کے معاملے میں جعلسازی سے کام لیا گیا ہے۔ جس کے بعد زمین کا پٹہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک متعلقہ افسر کو برخاست کیا گیا تھا۔ یہ الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ ریاست میں ملائم سنگھ کی حکومت نے امیتابھ کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے یہ زمین ان کے نام کر دی تھی۔ پٹہ منسوخ ہونے پر امیتابھ کی طرف سے فیض آباد میں ایک اپیل دائر کی گئی تھی کہ اس مذکورہ زمین پر ان کی ملکیت دوبارہ بحال کی جائے۔ |
اسی بارے میں امیتابھ کے نام زمین کا پٹہ کالعدم01 June, 2007 | انڈیا امیتابھ بچن کاشت کار کب سے؟ 30 May, 2007 | انڈیا امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی22 April, 2007 | انڈیا ملائم کے اثاثے، سی بی آئی کی تفتیش01 March, 2007 | انڈیا ملائم نےاکثریت ثابت کر دی25 January, 2007 | انڈیا سگار والی تصویر، امیتابھ کو نوٹِس06 January, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||