BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گاندھی۔بچن خاندانوں کی سرد جنگ

سونیا گاندھی یو پی کے دورے پر
سونیا گاندھی یو پی کے دورے پر
ہندوستان کے سب سے مشہورگاندھی اور بچن خاندانوں کے درمیان عرصے سے چل رہی سرد جنگ گزشتہ دنوں اچانک گرما گرمی کی شکل اختیار کرگئی۔

بھارت کے سابق وزیر اعظم راجیو گاندھی اور ملک کے سب سے مشہور فلمی سٹار امیتابھ بچن کبھی اپنی دوستی کے لیے جانے جاتے تھے۔ بعد میں دونوں خاندانوں کے درمیان تلخی آئی تو دونوں جانب سے مکمل خاموشی اختیار کرنے کو ترجیح دی گئی۔

دونوں جانب سے بیانات کا سلسلہ گزشتہ دنوں اس وقت شروع ہوا جب امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے یو پی کے ایک انتخابی جلسے میں مبینہ طور سے یہ کہا کہ سیاست میں لانے کے بعد گاندھی خاندان نے امیتابھ کا مصیبت کے وقت دامن چھوڑ دیا۔ جیا بچن ملائم سنگھ یادو کی سماجوادی پارٹی سے راجیہ سبھا کی ممبر ہیں۔ جیا بچن نے گاندھی خاندان کے کسی فرد کا نام لیے بغیر کہا تھا کہ جب ان کےشوہر پر مشکل گھڑی آن پڑی تو امر سنگھ نے انکا ساتھ دیا۔ امرسنگھ سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری ہیں۔

جیا بچن کی اس شکایت کے جواب میں راجیو گاندھی کے صاحبزادے راہول گاندھی نے قدرے سخت لہجہ اختیار کیا۔ اس شکایت کو بے جا قرار دیتے ہوئے انہوں نے سوال کیا کہ دامن چھوڑنے کا الزام اتنے دنوں کے بعد کیوں لگایا جا رہا ہے؟ جب ان سے یہ پوچھا گیا کہ بچن خاندان نے ان کے خاندان کو دھوکہ دیا ہے تو ان کا جواب تھا: ’دنیا جانتی ہے کہ ہم نے کبھی بے وفائی نہیں کی۔‘

دلچسپ بات یہ ہے کہ دونوں خاندانوں کے درمیان دوستی اور تلخی جواہر لعل نہرو کے زمانے سے چل رہی ہے۔ کہتے ہیں کہ جب اندرا گاندھی نے فیروز گاندھی سے شادی کرنی چاہی تو جواہر لعل نہرو اس رشتے کے لیے تیار نہیں تھے۔ لیکن دونوں کی شادی امیتابھ کے والدین ہری ونش رائے اور تیجی بچن کی مدد سے ہو پائی۔

اس بات کو لیکر نہرو اور بچن خاندان میں بد مزگی پیدا ہو گئی تھی۔ بعد میں اندرا گاندھی کے بیٹے راجیو گاندھی اور امیتابھ بچن میں کافی قربت ہوئی۔

اپنی ماں کے قتل کے بعد راجیو امیتابھ کو سیاست میں لائے اور انہوں نے الہ آباد سے لوک سبھا کا انتخاب لڑا۔امیتابھ نے مشہور لیڈر ہیموتی نندن بہوگونا کو شکشت دی۔ مگر بعد میں امیتابھ نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

راجیو گاندھی کے وزیر خزانہ رہ چکے وی پی سنگھ وزیر آعظم بنے تو امیتابھ اور ان کے بھائی اجیتابھ پر سوس بینک میں دولت جمع کرنے اور دیگر مالی بدعنوانیوں کے الزام لگے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت راجیوگاندھی نے امیتابھ کی کافی مددکی تھی۔

امیتابھ بچن کو راجیو گاندھی کے قریب سمجھا جاتا تھا
امیتابھ بچن کو راجیو گاندھی کے قریب سمجھا جاتا تھا

امیتابھ دوبارہ اس وقت پریشانی میں پڑے جب ان کی کمپنی اے بی سی ایل بدترین خسارے کا شکار ہوئی۔اس زمانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے امیتابھ کی بیوی نے یہ شکایت کی تھی کہ گاندھی خاندان نے ساتھ نہیں نبھایا۔خیال کیا جاتا ہے کے اس زمانے میں بچن خاندان راجیو گاندھی کی بیوہ سونیا گاندھی سے مدد نہ ملنے کی وجہ سے کافی صدمے میں تھے۔

رشتےمیں اس دوری کے بارے میں دونوں خاندانوں نے عوامی طور پر بہت دنوں تک خاموشی اختیار کر رکھی تھی لیکن چندماہ قبل امیتابھ نے اشاروں میں یہ کہا تھا کہ جب کوئی خود دروازہ بند کر لے تو وہ کیا کر سکتے ہیں۔

اب یہ معلوم ہوتاہے کے دونوں خاندانوں نے اتنے دنوں تک جس بات پر خاموشی اختیار رکھی تھی وہ سیاست کی شکار ہو گئی ہے۔ کانگریس اور سماجوادی پارٹی میں دوستی۔دشمنی کا رشتہ پرانا ہے۔ سماجوادی پارٹی پر الزام ہے کہ پہلی بار جب سونیا گاندھی کو ملک کا اقتدار ملنے والا تھا تو اس کے لیڈر ملائم سنگھ یادو نے دھوکہ دیا۔

ادھر بچن خاندان کی قربت سماجوادی پارٹی کے جنرل سیکریٹری امر سنگھ سے بڑھتی گئی۔اور آخر ایک سیاسی میدان نے اس جنگ کو عوامی بنا دیا۔ خود سونیا گاندھی نے اس بارے میں راہول گاندھی کے بیان کو صحیح قرار دیا ہے۔ سونیا نے کہا کے گاندھی نہرو خاندان کسی کو دھوکہ نہیں دیتا۔

بیانات کی اس جنگ میں خود امیتابھ بچن پندرہ اکتوبر کو شامل ہو گئے لیکن وہ اس چپقلش سے بےحد بیزار نظر آئے۔اس معاملے میں وہ خود اپنی اہلیہ کے بیان سے ناخوش نظر آتے ہیں۔

امیتابھ نے پندرہ اکتوبر کو کہا کہ بچن اور گاندھی خاندان کے رشتے اس وقت سے ہیں جب سونیا گاندھی تھیں نہ جیا۔ واضح رہے کے دونوں خاندان الہ آباد کے باشندے تھے۔ان کا کہنا ہے کہ راہول گاندھی کو اس رشتے کی اہمیت کا احساس نہیں ہے۔ انہوں نے اس تازہ تلخی پر اپنی تکلیف نہیں چھپائے۔ان کا کہنا ہے کہ راجا اور فقیر میں کیا رشتہ: ’آج وہ راجا ہیں، ہم فقیر۔‘

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد