ملائم نےاکثریت ثابت کر دی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ہندوستان کی ریاست اتر پردیش کی ملائم سنگھ یادو کی حکومت نے حزب اختلاف کی غیر موجودگی میں اسمبلی میں جمعرات کو اپنی اکثریت ثابت کر دی ہے۔ حکومت کو اکثریت ثابت کرنے کے ليے 197 ووٹوں کی ضرورت تھی جبکہ حکومت نے 223 ووٹ حاصل کیے۔ موجودہ اسمبلی میں کل 403 سیٹیں ہیں جن میں سے صرف 392 کو ہی ووٹ دینے کا حق حاصل ہے۔ لہذا سے اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے ریاستی حکومت کو 197 ووٹوں کی ضرورت تھی۔ گذشتہ دنوں دو سیاسی جماعتوں، کانگریس اور راشٹریہ لوک دل نے ریاستی حکومت سے اپنی حمایت واپس لے لی تھی جس کے بعد سے یہ پہلا موقع تھا جب ریاستی حکومت کی طاقت کا ٹیسٹ کیا گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ حزب اختلاف کی جماعتوں میں پھوٹ پڑنے کے اندیشے کے مدنظر حزب اختلاف کی جماعتیں اجلاس کے دوران ٹرانسپورٹ کے وزير نریش اگروال کے استعفی کا مطالبہ کرتے ہوئے اسمبلی سے واک اؤٹ کرگئے۔ان کا الزام تھا کہ مسٹر اگروال نےغیر آئینی بیانات دیئے تھے۔ اس کے نتیجہ میں یہ دیکھا گیا کہ ووٹنگ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی کے آٹھ، راشٹریہ لوک دل کے دو اور بہوجن سماج پارٹی کے تین ارکان نے ملائم سنگھ یادو کی حکومت کی حمایت میں ووٹ ڈالے۔ | اسی بارے میں اتر پردیش: ملائم حکومت کو خطرہ28 February, 2006 | انڈیا ’ایڈوانی کہیں نا میں غلط ہوں‘15 September, 2004 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||