BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 01 July, 2007, 10:41 GMT 15:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بالی ووڈ: جتندر خاندان بھی کسان

جتیندر
جتیندر کےخاندان نےرانی پورا میں تین بیگھا زمین خریدی ہے
ہندوستان کی ریاست مہاراشٹر میں کاشتکاری میں کم منافع کے سبب کسانوں کا کاشکاری کے تئیں رجحان کم ہو رہا ہے لیکن بالی ووڈ میں اس کے تئیں دلچسپی بڑھ رہی ہے۔ فلم ادکارجتیندر کپور اور ان کا خاندان بھی اب کاشت کار ہوگیا ہے۔ کپور خاندان نے راجستھان کے بوندی ضلع میں زرعی اراضی خریدی ہے۔

محکمہ ریونیو ریکارڈ کے مطابقجتیندر اور ان کے خاندان نے بوندی کے ہنڈولی تحصیل کے رانی پورا میں تین بیگھا زمین خریدی ہے۔

زمین کا یہ سودا ایک اپریل دو ہزار چھ کو ہوا۔ ہنڈولی تحصیل کے ریکارڈ کے مطابق رانی پورا کے چھوٹے لال نے ایک لاکھ تیس ہزار میں اس اراضی کو کپور خاندان کو فروخت کی ہے۔

اس سے پہلے فلم اداکار امیتابھ بچن اور عامر خان کے زرعی اراضی خریدنےپر کافی تنازعہ ہوا تھا۔ امیتابھ کو اس سلسلے میں مقدمہ کا بھی سامنا کرنا پڑا ہے۔

تاہم جتیندر کے زرعی اراضی کے خریدداری میں تنازعہ نہیں ہے اور بطور خریدار جتندر عرف روی کپور، ان کی اہلیہ شوبھا کپور ولدیت گوپال سپّی، اور بیٹا توشار کپور اور بیٹی ایکتا کپور کا نام درج ہے۔

بوندی میں نئے کسان بنے ان ستاروں کا پتہ کرشنا بنگلو ، گولموہر کراس روڈ، ممبئی درج کیا گيا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بھی اس زمین کی خریداری کی تصدیق کی ہے۔ اس سودے کو حتمی شکل دینے کے لیے شوبھا کپورکو بوندی کا کئي چکر لگانے پڑے تھے حالانکہ باقی کاغذی کارروائی ممبئی میں ہی پوری گئی تھی۔

کپور خاندان نے زمین فروخت کرنے والے چھوٹے لال کو ہی زمین کی دیکھ بھال کا ذمہ سونپا ہے۔

جنوب مشرقی راجستھان میں بوندی نے حال کے برسوں میں دھان کی فصل کے لیے کافی نام کمایا ہے۔

ویسے تین بیگھا زمین پر بڑی کاشتکاری تو مشکل ہے لیکن مقامی لوگ اپنے ساتھ ملک کی مشہور ٹی وی سیریل ’ کیونکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کی ڈائریکٹر ایکتا کپور کے خاندان کو کاشتکاروں کی فہرست میں دیکھ کر کافی خوش ہوں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد