اراضی کے لیے امیتابھ کی اپیل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی ووڈ کے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے بارہ بنکی کی متنازعہ زمین بحال کرانے کے لیے الہ آباد ہائي کورٹ کے لکھنؤ بینچ میں اپیل دا ئر کی ہے۔ چند روز قبل فیض آباد کی ایک ذیلی عدات نے متنازعہ زمین پر امیتابھ کے حق کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔ امیتابھ بچن کے وکیل گورو بھا ٹیہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ’ہم نے لکھنؤ ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ بارہ بنکی کی اراضی کے متعلق فیض آباد کے ایڈیشنل کمشنر کے فیصلے کو مسترد کیا جائے‘۔ گزشتہ جمعہ کو فیض آباد کے ایڈیشنل کمشنر ودھیا ساگر پرساد نے بارہ بنکی کے ایک گاؤں دولت پور میں امیتابھ بچن کے نام پر پنچایت کی زمین کو جعلسازی کا معاملہ قرار دیتے ہوئے زمین کا پٹہ (لیز) کالعدم قرار دے دیا تھا۔ فیض آباد کی عدالت کے فیصلے کے بعد پیر کو انتظامیہ نے اپنی تفتیش کے بعد متنازعہ زمین امیتابھ بچن کے نام کرنے میں کی گئی دھوکہ دہی اور فرضی کاغذات تیار کرنے کے معاملے میں ان پر مقدمہ درج کرنے کی سفارش کی تھی۔
منگل کو لکھنؤ ہائی کورٹ میں دائر درخواست ميں امیتابھ نے کہا ہے کہ اس معاملے کی سماعت کے دوران فیض آباد کی عدالت میں انہیں اپنا موقف بیان کرنے کا موقع نہیں دیا گیا اور عدالت نے فیصلے میں اپنے دائرۂ اختیار سے تجاوز کیا ہے۔ دلچسپ پہلو یہ ہے کہ تنازعہ کی شروعات پونا کے پاس امیتابھ کی طرف سے ایک ارآضی خریدنے کی کوشش سے شروع ہوئی تھی۔ اس علاقے میں وہی شخص زمین خرید سکتا تھا جو پیشہ ور کسان ہو اور اس کے لیے امیتابھ نے جو کاغذات جمع کروائے تھے اس میں دکھایا گیا تھا کہ وہ انیس سو تراسی سے بارہ بنکی میں ایک زرعی قطع ارآضی کے مالک ہیں۔ تاہم بعدازاں تفتیش سے پتہ چلا کہ بارہ بنکی کے دولت پور گاؤں کی زمین امیتابھ کے نام کرنے کے معاملے میں جعلسازی سے کام لیا گیا ہے۔ جس کے بعد زمین کا پٹہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ایک متعلقہ افسر کو برخاست کیا گیا تھا۔ یہ الزامات بھی سامنے آتے رہے ہیں کہ ریاست میں ملائم سنگھ کی حکومت نے امیتابھ کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے یہ زمین ان کے نام کر دی تھی۔ |
اسی بارے میں امیتابھ کے نام زمین کا پٹہ کالعدم01 June, 2007 | انڈیا امیتابھ بچن نے معافی مانگ لی22 April, 2007 | انڈیا ملائم کے اثاثے، سی بی آئی کی تفتیش01 March, 2007 | انڈیا ملائم نےاکثریت ثابت کر دی25 January, 2007 | انڈیا سگار والی تصویر، امیتابھ کو نوٹِس06 January, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||