BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 10 September, 2007, 18:56 GMT 23:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
رامو کی توبہ، کنگ خان کا کسرتی بدن

رام گوپال ورمہ کی فلم کا پوسٹر
اپنی ہی لگائی آگ کو دیکھنے کے بعد رامو کو سمجھ میں نہیں آیا کہ انہوں نے کیا غلطی کی
دادا بگ بی
بگ بی ( امیتابھ بچن ) دادا بننا چاہتے ہیں۔ اس خواہش کا اظہار ویسے تو انہوں نے کئی مرتبہ صحافیوں کے سامنے کیا لیکن اب انہوں نے بھگوان کے سامنے بھی اپنی عرضی داخل کر دی ہے۔ بگ بی نے امراؤتی کے ایک مندر میں چاندی کا چوہا چڑھایا ہے۔ ہندوؤں کے عقیدے کے مطابق بچے کی خواہش رکھنے والے چاندی کا چوہا بنا کر مندر میں رکھتے ہیں۔ بگ بی ویسے تو بہت سمجھدار ہیں لیکن کوئی انہیں یہ بتلائے کہ صحافیوں اور بھگوان کے سامنے عرضی لگانے سے پہلے کیا انہوں نے اپنی بہو اور بیٹے کے سامنے عرضی پیش کی؟

رامو کی توبہ
اپنی ہی لگائی آگ کو دیکھنے کے بعد رامو کو سمجھ میں نہیں آیا کہ انہوں نے کیا غلطی کی۔ جب انہیں ہر طرف سے فلم کے فلاپ ہونے کی خبریں ملیں تو انہوں نے اپنے گھر کے تھیٹر میں اصلی ’شعلے‘ فلم لگا کر دیکھی۔ پھر انہوں نے کسی صحافی سے یہ اعتراف بھی کیا کہ انہوں نے واقعی بڑی غلطی کی۔ ہم ہی کیا سارے ناظرین جنہوں نے روپے اور وقت خرچ کر کے فلم دیکھی یہ سن کر اپنا سر پیٹنے لگے کہ اگر یہی بات رامو فلم بنانے سے پہلے سمجھ جاتے تو ان کا روپیہ اور وقت تو برباد نہ ہوتا۔

کنگ خان کا کسرتی بدن
واہ! کنگ خان (شاہ رخ خان ) نے آخر تین ماہ کی مشقت کے بعد ’سِکس ایبز‘ کی باڈی بنا ہی لی۔ اب آپ انہیں فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں پہلی مرتبہ سلو سٹائل میں دیکھیں گے۔ لیکن ایک بات جو کوئی نہیں جانتا وہ ہم آپ کو بتاتے ہیں۔ دراصل خان کا بیٹا آرین سلو( سلمان خان ) کا بہت بڑا فین ہے۔ آخر اپنے بیٹے کی نظروں میں اول نمبر پوزیشن حاصل کرنے کے لیے کنگ خان نے اپنے بدن کو کسرتی بنا ہی لیا۔ اس کے لیے انہوں نے سلو سے کچھ خاص ٹپس بھی لیے اور پھر بعد میں اقرار بھی کیا کہ انڈسٹری میں اگر کسی کی باڈی ہے تو وہ ہے سلو کی۔

واہ ممی ہو تو ایسی
اداکارہ اودیتا گوسوامی جنہوں نے پردے پر کِسنگ بوائے عمران ہاشمی کو بھر پور کِس کیا تھا اب پریشان ہیں کہ وہ دوبارہ پردے پر کِس کریں یا نہ کریں؟ ( ہر اس نئی ہیروئین کی طرح جو پہلے تو بولڈ سین دے کر شہرت حاصل کر لیتی ہیں اور پھر دو ایک فلمیں ملنے کے بعد ایسے سین کرنے سے انکار کر دیتی ہیں)۔ خیر اودیتا کی یہ پریشانی یا جھجک ان کی ممی نے یہ کہہ کر دور کردی کہ بیٹا آج کے اس مقابلے کے دور میں اگر فلم میں سین کا تقاضہ ہے تو کِس کرنے سے کیا پرہیز؟ ہر ہیروئین یہی کہہ رہی ہے کہ کاش ان کی ممی بھی اودیتا کی ممی کی طرح سوچتیں۔۔۔۔

ملکہ شیراوت
ملکہ شیراوت اور کچن کا کیا تعلق؟

ملکہ اور کچن
آپ سوچ رہے ہوں گے ملکہ شیراوت اور کچن کا کیا تعلق؟ کہیں آپ نے یہ تو نہیں سمجھ لیا نا کہ ملکہ اب کھانا پکانے لگی ہیں؟ نہیں جب تک آپ جیسے لوگ انہیں دیکھنے کے لیے موجود ہیں ان کے اتنے برے دن نہیں آسکتے۔ اصل بات یہ ہے کہ ملکہ اپنی ہیئر سٹائلسٹ دلشاد کے پارلر میں بال بنوانے کے بجائے ان کے کچن میں اپنے بال بنواتی ہیں۔ دلشاد کے مطابق ملکہ کو اچھا نہیں لگتا اگر پارلر میں موجود لوگ انہیں گھورتے رہیں۔ (دلشاد کے پارلر میں مرد بھی آتے ہیں) ویسے دلشاد ایک سوال ہے کیا لوگ آپ کے پارلر میں پریتی زنٹا کو نہیں گھورتے؟ ہاں۔۔۔اب سمجھ میں بات آئی کہ ملکہ شاید اپنی فلموں میں پہننے والے بولڈ لباس پہن کر پارلر آتی ہوں گی۔۔۔۔۔ویسے یہ کوئی سمجھانے والی بات تھی ہی نہیں۔۔۔۔

شاہد کرینہ تعلقات، پبلسٹی؟
بالی وڈ گلیاروں میں کسی نے یہ خبر بڑی تیزی کے ساتھ اڑائی کہ شاہد اور کرینہ کے تعلقات میں چھوٹے نواب ( سیف علی خان) کی وجہ سے دراڑ پڑ گئی ہے۔ بس کیا تھا ہر کوئی اس خبر کے پیچھے پڑ گیا۔ یہاں لوگ کھوجی بن کر شاہد اور کرینہ کے متعلق معلومات حاصل کرنے میں جٹ گئے وہاں دونوں اسی طرح عشق کی پینگیں لڑا رہے ہیں ( صرف فون پر)۔ پتہ یہ چلا کہ یہ خبر ۔۔۔نہیں افواہ ہے جو دراصل ان کی آنے والی فلم ’جب وی میٹ‘ کی تشہیر کے لیے اڑائی گئی تھی۔ کیونکہ دونوں کی ایک ساتھ آئی ہر فلم باکس آفس پر ناکام ہوگئی تھی اور شاید اس پبلسٹی سے فلم کے ناظرین میں اضافہ ہو جائے۔۔۔جی ہاں یہی تو بالی وڈ کے اکثر اداکار اور فلمساز کرتے ہیں۔ رشتوں سے کھلواڑ۔۔۔

ایک ملین ڈالر کا شو
بگ بی ( امیتابھ بچن ) نے ورلڈ شو کے لیے آرگنائزرز سے ایک ملین ڈالر کا مطالبہ کر لیا۔ دراصل اس شو میں ان کا بیٹا ابھیشیک اور بہو ایشوریہ رائے بھی شریک ہوں گی۔ بیچارے آرگنائزرز بگ بی کے اس مطالبے سے پریشان ہیں اور وہ فیملی شو (فیملی پیکیج ) پر کچھ رعایت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کرینہ کپور
کرینہ کپور

اجے کی مشکل
اجے کو یقین نہیں آیا جب فائر بریگیڈ والوں نے ان کی کال پر کہا کہ ہمیں معاف کر دیجیئے ہم نہیں آ سکتے۔۔۔نہیں اجے کے گھر میں آگ نہیں لگی تھی بلکہ اجے اپنی فلم ’یو می اور ہم‘ کے ایک سین میں پورے پریشر کے ساتھ پانی کا استعمال دکھانا چاہتے تھے۔ انہوں نے پانی کے ٹینکر بھی منگوائے لیکن ان سے پانی کا پریشر اتنا اچھا نہیں نکلا۔ بس اجے نے سوچا کہ فائر بریگیڈ کے پانی کے انجن یہ کام اچھی طرح کر سکتے ہیں۔ اس لیے انہوں نے فائر بريگیڈ کی گاڑیوں کو بلانے کے لیے فون ملا ڈالا۔ روپیوں کی پیشکش کے باوجود انہوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ وہ آگ بجھانے کا کام کرتے ہیں پانی ڈالنے کا نہیں۔

کرینہ کے دبلے پن کا راز
بے بو ( کرینہ ) اتنی دبلی کیسے ہو گئیں۔ اوہ معاف کیجیے انڈسٹری میں دبلے ہونے کو خوبصورت کہا جاتا ہے۔ خیر ان کے دبلے پن کا راز کھل گیا۔ پتہ چلا ہے کہ وہ جہاں جہاں شوٹنگ کرنے جاتی ہیں وہاں کے موسم کے مطابق وہ کھانا کھاتی ہیں۔ ان کے ساتھ ان کی ڈائٹیشیئن بھی جاتی ہیں۔ جیسلمیر میں وہ پاستا، پوہا، اور پراٹھے کھاتی ہیں تو کیرلا میں وہ اڈلی اور سبزیوں کا سوپ پیتی ہیں۔۔۔۔دیکھا اتنا کما کر بھی کچھ لوگ کھا ہی نہیں پاتے۔ افسوس!

بگ بی کا جنون
کیا آپ جانتے ہیں کہ بگ بی کو دیوار کی بیش قیمت گھڑیاں جمع کرنے کا شوق نہیں بلکہ جنون ہے۔ وہ دنیا کے جس کونے میں بھی جاتے ہیں، وہاں سے گھڑیاں لانا نہیں بھولتے۔ لیکن اب یہ جنون کچھ تھوڑا سا بدل گیا ہے۔ اگر کسی گھڑی کی بیٹری ختم ہوگئی تو وہ پھر سارے کمروں کی گھڑیوں کی بیٹریاں بدل دیتے ہیں۔

راکھی کی ستر پوشی
راکھی ساونت اگر پورے کپڑے پہن کر پردے پر آئیں گی تو کیا آپ انہیں دیکھنا پسند کریں گے؟ آں ہاں۔۔۔ یہ سوال ہم نہیں کر رہے ہیں بلکہ یہ کوشش تو شمی کپور کے بیٹے آدتیہ کپور نے کی ہے۔ وہ راکھی کو اپنی فلم کی ہیروئین کے طور پر سائن کر رہے ہیں لیکن شرط یہ ہوگی کہ وہ پورے کپڑے پہنیں۔ فلم کی کہانی شلپا شیٹی کی زندگی یا یوں کہہ لیجیے خود راکھی کی زندگی کی کہانی ہے ’یکایک امیر اور شہرت حاصل کرنے تک کا سفر۔۔۔۔‘

سشمیتا سین
سش بے بی ( سشمیتا سین ) جھانسی کی رانی بننے جا رہی ہیں

سش یا جھانسی کی رانی
اپنی سش بے بی ( سشمیتا سین ) جھانسی کی رانی بننے جا رہی ہیں اور اس کے لیے انہوں نے بڑی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ حکومت مدھیہ پردیش نے انہیں خصوصی سٹودیو بنانے کے لیے زمین بھی دے دی ہے۔ اس فلم کے ساتھ سش فلمساز بھی بن رہی ہیں۔ سش بے بی دو ناؤ میں سوار ہونے کی کوشش اکثر ناکام ہو جاتی ہے۔ ویسے بھی بطور ہیروئین آپ کی فلمیں کچھ زیادہ کامیاب نہیں رہی ہیں اور اب فلمسازی بھی اور اداکاری بھی ایک ہی فلم میں؟

گل پناگ اور رائما کا غصہ
اداکارہ گل پناگ اور رائما سین کا اپنے فلمساز کے ساتھ زبردست جھگڑا ہو گیا کیونکہ فلمساز نے انہیں فلم میں پہننے کے لیے جو نائٹی دی ہے وہ محض ڈھائی سو روپے کی ہے۔ ادھر فلمساز کا کہنا ہے کہ فلم میں چونکہ دونوں کا کردار ایک نچلے متوسط طبقے کی خاتون کا ہے اس لیے انہیں شاندار لباس نہیں دیا جا سکتا۔ ہم رائما اور گل کے ساتھ ہیں۔ ارے بابا کمرشل فلموں میں حقیقت کہاں دکھائی جاتی ہے۔ دراصل یہ سب فلم کا بجٹ کم کرنے کی پالیسی کے سوا کچھ نہیں۔

لنچ پارٹی
فلم جودھا اکبر کے سیٹ پر پورا یونٹ ہر صبح سات بجے ہی پہنچ جاتا ہے۔ پھر ہر اداکار اور ٹیکنیشیئن اپنا اپنا ٹفن ساتھ لاتے ہیں کیونکہ یہ ممبئی سے کئی سو کلومیٹر دور بھی ہے۔ ریتک روشن، شترو گھن سنہا کی بیوی پونم سنہا، آسوتوش گواریکر سب کے لنچ باکس کھل جاتے ہیں اور سب مل بانٹ کر کھانا کھاتے ہیں لیکن ایش کا ٹفن نہیں ہوتا۔ کبھی کسی سے کچھ لے لیا تو کھا لیا لیکن اکثر وہ بھوکی ہی رہتی ہیں۔ ایش بے بی کہیں ایسا تو نہیں کہ سسرال سے ٹفن نہیں ملتا جسے آپ ڈائٹنگ کا نام دے رہی ہیں؟

سلمانبالی وڈ ڈائری
بےگھر ستارے، سلّو کی دعوت، کنجوس ڈائریکٹر
ودیا بالانبالی وڈ ڈائری
ودیا کے آنسو، اکی کے مذاق اور بوبی بنے دھوبی
دیا بالی وڈ ڈائری
دیا کی شرم، بپ کی مشکل،جان کی خاموشی
ووک اوبیرائےبالی ووڈ ڈائری
ایش کا حمل، وویک کی معافی اور چک دے انڈیا
پریتی زنٹابالی ووڈ ڈائری
برقع پوش نے سیٹیاں بجانی شروع کر دیں
بالی وڈ ڈائری
میرا کی دوسری اننگز، عائشہ کی راکھی
اسی بارے میں
’ایسے مت چک انڈیا‘
25 August, 2007 | فن فنکار
سلمان خان رہا، ممبئی واپس
31 August, 2007 | فن فنکار
’شاہ رخ بھی موم ہو گئے‘
04 April, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد