ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | ودیا ہمیشہ بہت آسانی سے مذاق کا نشانہ بن جاتی ہیں |
جب بوبی نے کپڑے دھوئے بوبی کینیڈا سے سان فرانسسکو جا رہے تھے۔ سامان انہوں نے طیارہ کے لگیج ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا پر جب وہ پہنچے تو انہیں بتایا گیا کہ ان کا بیگ تو وہیں چھوٹ گیا ہے۔اب بیچارے بوبی کیا کرتے بدن پر پہنے کپڑوں کے علاوہ ان کے پاس کپڑے نہیں تھے اور اگر وہ کپڑے کسی کو دھونے دیتے تو پہنتے کیا۔ ہوٹل کے کمرے میں انہوں نے کپڑے اتارے اور خود دھوئے۔جب وہ سوکھ گئے تو پہن کر باہر نکلے۔ بوبی کیا آپ کو کسی نے مشورہ نہیں دیا کہ نئے کپڑے بھی خریدے جا سکتے ہیں، اونہہ۔۔۔۔ میری وگ مجھے واپس دو یہ طیارے والے بھی شاید بالی وڈ سٹارز کے ساتھ جان بوجھ کر شرارت کرتے ہوں گے۔ اگر بوبی کا بیگ چھوٹ گیا تو سشمیتا سین اور ان کی فلم کی یونٹ کا سارا سامان پورٹ آف سپین کے بجائے ٹرینڈاڈ پہنچ گیا۔ مزہ تواس وقت آیا جب پتہ چلا کہ سش کی وگ اور میک اپ کا سامان بھی اسی کے ساتھ چلا گیا۔ اب اپنی مخصوص میک اپ کٹ اور وگ کے بغیر سش نے فلم کی شوٹنگ کرنے سے ہی انکار کر دیا۔ ودیا کا انٹرویو ودیا ہمیشہ ہی بہت آسانی سے اکی کے مذاق کا نشانہ بن جاتی ہیں۔ یاد ہے اس سے پہلے ہم نے لکھا تھا کہ کس طرح اکی نے ودیا کے ساتھ مذاق کیا تھا اور یونٹ کے سیٹ پر ایک لڑکی کو بی بی سی کی نامہ نگار بنا کر انٹرویو کروایا تھا۔
 | | | سش نے فلم کی شوٹنگ کرنے سے ہی انکار کر دیا |
اس مرتبہ اکی نے ودیا کو فون کیا اور کہا کہ وہ ریڈیو جاکی ہیں اور ودیا کا انٹرویو کیا۔انٹرویو دینے کے بعد ودیا بہت ہی بےتابی کے ساتھ ریڈیو پر اپنا انٹرویو سننے کے لیے شوٹنگ روک کر بیٹھی بھی رہیں۔اکی کو ترس آگیا اور جب بھید کھلا تو ودیا کی آنکھوں میں آنسو تھے۔کنگنا کی توبہ ہمارے مخبر کے مطابق کنگنا رناوت نے توبہ کر لی ہے کہ وہ اب شراب نہیں پئیں گی، رات گئے تک کی پارٹیوں میں نہیں جائیں گی اور نہ ہی لِو ان رلیشن شپ میں رہیں گی۔اچھا۔۔! کب تک؟ کرینہ کی پتلی کمر آپ نے کرینہ کو دیکھا ہے ناں! تندرست و خوبصورت جسے دیکھ کر کروڑوں دل دھڑکتے ہیں۔ لیکن شاید یہ پرانی بات ہو گئی کیونکہ کرینہ کو اگر آپ نے آج دیکھا ہے تو شاید آپ انہیں پہچان ہی نہ سکیں۔ دبلی پتلی سی کرینہ ہمیں تو پہچاننے میں بھی دیر لگی۔ کوئی کرینہ سے کہے کہ ہڈیوں کا ڈھانچہ بننے کے بجائے وہ کچھ کھانا بھی کھا لیا کریں کیونکہ وہ پرانے گیٹ اپ میں زیادہ اچھی لگتی تھیں۔
 | | | کرینہ پرانے گیٹ اپ میں زیادہ اچھی لگتی تھیں |
عامر کی سگریٹ نوشی چھوٹے نواب نے دل میں درد کے بعد سگریٹ نوشی سے توبہ کر لی اور اب عامر کی باری ہے۔ عامر جو کسی زمانے میں چین سموکر تھے نواب صاحب کی حالت دیکھ کر انہوں نے بھی سگریٹ چھوڑ دی اور اب تو یہ حال ہے کہ انہوں نے اپنی فلم ’تارے زمین کے‘ کے سیٹ پر بھی ہر کسی کو سگریٹ نہ پینے کی ہدایت دے رکھی ہے۔سلّوگووندا کی پارٹنر شپ آج کل بالی وڈ میں سلّو بھیا اور گووندا کی پارٹنر شپ کے چرچے ہیں۔ نہیں ہم ان کی آنے والی فلم ’پارٹنر‘ کی بات نہیں کر رہے ہیں بلکہ ان دونوں کی پردے کے باہر کی دوستی جواتنی پختہ ہو گئی ہے کہ دونوں اکثر باندرہ بینڈ سٹینڈ پر ’برستہ‘ میں بیٹھ کر کافی کی چسکیاں لیتے گھنٹوں باتیں کرتے رہتے ہیں۔اب تو گووندا سلّو کے کہنے پر اپنا ہیئر پلانٹ بھی کرانے جا رہے ہیں۔ دوستی یا۔۔۔ ایک طرف جہاں جان اور بپ کی دوستی میں دراڑوں کی خبریں ہیں تو دوسری جانب بپ اور چھوٹے نواب کی دوستی کی خبریں بالی وڈ کے حلقوں میں تیزی سے گشت کر رہی ہیں۔
 | | | عامر کسی زمانے میں چین سموکر تھے |
کسی نے اس سے انکار نہیں کیا تو اقرار سے بھی گریز کر رہے ہیں لیکن ہمارے خبرو نے ہمیں بتایا کہ چھوٹے نواب نے اندھیری کا جم چھوڑ کر اب باندرہ کے جم میں جانے لگے ہیں جہاں بپ اور دونوں ساتھ ہی ورزش کرتے ہیں۔پہلے جان کے ساتھ پسینہ بہانے والی بپ بے بی اب چھوٹے نواب کے ساتھ وقت گزارنا زیادہ پسند کرتی ہیں۔ بے بی اسے ہم کیا کہیں صرف دوستی یا۔۔۔چھپائے نہیں چھپتی جی ہاں کچھ خبریں ایسی ہوتی ہیں کہ چھپائے نہیں چھپتیں۔کسی زمانے میں آئٹم اور بےبیاک گرل کے نام سے پہچانی جانے والی آج کی مشہور ہیروئین نے اپنے سینے کا ٹرانسپلانٹ کرایا۔ فلم میں ان کے جسم کے نشیب و فراز دیکھ کر مردوں کے دل دھڑکے۔ لیکن دلکش بننے کے بعد انہوں نے اس بیچارے ڈاکٹر کا بل بھی ادا نہیں کیا جس نے ٹرانسپلانٹ کیا تھا۔اگر وہ بل ادا کر دیتیں تو شاید ان کا یہ راز کبھی کھلتا ہی نہ۔ ہمیش پھر اجمیر میں آپ کو یاد ہو گا کہ اجمیر شریف کی درگاہ پر لوگوں نے برقع میں ایک مرد کو پکڑ لیا تھا اور وہ کوئی اور نہیں ہمیش تھے۔اپنی فلم کی کامیابی کے لیے دعا مانگنے گئے تھے۔
 | | | شلپا اپنے اس دور کا بہت اچھی طرح فائدہ اٹھانا جانتی ہیں |
اب ہمیش ایک بار پھر درگاہ پر زیارت کے لیے جانے والے ہیں۔ ہمیش ایک بات سمجھ میں نہیں آئی۔ پہلے آپ نے خود کو چھپانے کے لیے برقع پہنا تھا اب کیا پہنیں گے۔۔۔۔؟مصروف ترین شلپا شلپا بے بی شاید آج کل سب سے مصروف اداکارہ ہیں۔ نہیں انہیں بہت سی فلمیں نہیں ملی ہیں بلکہ سمارٹ شلپا کروڑوں روپوں کے صحیح استعمال کی تیاریوں میں لگی ہوئی ہیں۔ پہلے انہوں نے اپنا پرفیوم ایس ٹو بنایا اب وہ اپنے اسی نام کے برانڈ کے ساتھ اپنے لیبل کے ڈیزائنر کپڑے تیار کرا رہی ہیں۔ شلپا اسی کے ساتھ لندن میں چین آف ہوٹل بھی کھولیں گی۔ یوگا پر ڈی وی ڈی بنا رہی ہیں۔ اپنے بنائے پکوانوں پر اب وہ کتاب بھی لکھ رہی ہیں۔آہ ہم لکھتے لکھتے تھک گئے لیکن بے بی ایک ساتھ یہ سب کام کر رہی ہیں۔صحیح بھی ہے شلپا اپنے اس دور کا بہت اچھی طرح فائدہ اٹھانا جانتی ہیں۔ کیش کرنے کی تیاری وقت کا استعمال اچھی بات ہے۔ جیسے ہی تاج محل کو ایک بار پھر سات نئے عجائبات میں شمار کر لیا گیا، فلمساز اکبر خان نے اس موقع کا فائدہ اٹھانے کی کوشش شروع کر دی۔ اب وہ اپنی فلاپ فلم ’ تاج محل‘ کو ایک بار پھر ریلیز کرنے کی تیاری میں ہیں۔
 | | | دیوداس میں لوگوں نے کنگ خان کی اداکاری کی بہت تعریف کی تھی |
منڈرا کی پریشانی منڈرا کی لندن بم دھماکوں پر مبنی فلم ’شوٹ آن سائٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران پورا یونٹ اس وقت بہت گھبرا گیا جب لندن پولیس کی گاڑیوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کی تلاشی شروع کر دی۔ دراصل منڈرا گلاسکو بم دھماکوں کے بعد لندن میں ہی شوٹنگ کر رہے تھے۔ حالانکہ شوٹنگ عمارت کے اندر ہو رہی تھی لیکن گاڑیوں کے ڈرائیور ایشیائی تھے جو باہر کھڑے تھے۔لندن پولس نے انہیں گھیر لیا اور ان کی تلاشی شروع کر دی۔ منڈرا گھبرا گئے کیونکہ ان کی یونٹ میں نصیرالدین شاہ سمیت کئی مسلمان اداکار تھے اس لیے وہ گھبرا گئے لیکن بات صرف تلاشی کے بعد ختم ہو گئی۔ کونسلرسنجو بابا جی ہاں اپنے منا بھائی آج کل کونسلر بنے ہوئے ہیں۔ فلمساز اور اپنے قریبی دوست سنجے گپتا اور ان کی بیوی انورادھا کے درمیان تلخیوں کو وہ دور کرنے میں کامیاب ہوگئے اور یوں ایک طویل عرصہ سے علحیدہ رہنے والا یہ جوڑا اب قریب آگیا ہے۔سنجو بابا واقعی سمجھدار ہو گئے ہیں! خان اور روزا چھوٹے نواب سے دوستی ٹوٹنے کے بعد روزا ایک بار پھر ممبئی میں کام کی تلاش میں ہیں اور اس میں ان کی مدد انڈسٹری کے ایک اور خان یعنی زاہد خان کر رہے ہیں۔اس سے پہلے کہ آپ لوگ جھٹ سے کچھ اور سوچ لیں ہم بتا دیں کہ زاہد کی بیوی اور روزا بہت اچھی دوست ہیں۔ ابھے دیوداس بنے ابھے دیول اب دیوداس بننے والے ہیں لیکن شرت چندر کے ناول کے ہیرو نہیں بلکہ ماڈرن دیوداس۔ دراصل بالی وڈ فلمسازوں کو دیوداس اتنا پسند ہے کہ وہ اس پر فلمیں بنانے کے لیے اسی کے ارد گرد کہانیاں بنتے رہتے ہیں۔
 | | | کنگ خان اور کاجول کی جوڑی پردہ سیمیں پر ہنگامہ مچانے آ رہی ہے |
ہدایت کار انوراگ کیشپ کو سنجے لیلا بھنسالی کی دیوداس پسند ہی نہیں آئی۔ وہ کہتے ہیں کہ فلم صرف مادھوری کے لیے دیکھی جاسکتی ہے۔انو جی کہیں آپ کچھ زیادہ تو نہیں بول گئے ناں! جہاں تک ہمیں پتہ ہے فلم میں لوگوں نے کنگ خان کی اداکاری کی بہت تعریف کی تھی۔ ویسے انوجی آپ کی ماڈرن فلم بننے کے بعد ہی پتہ چل سکے گا کہ فلم کتنی قابل تعریف ہے۔کنگ خان اور کاجول کی جوڑی اب ایک بار پھر کنگ خان اور کاجول کی جوڑی پردہ سیمیں پر ہنگامہ مچانے آ رہی ہے۔ کرن جوہر نے اپنی فلم ’خان‘ میں دونوں کوایک ساتھ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اکی کی مشق اکی آجکل تھائی لینڈ کے گہرے سمندر میں ڈبکیاں لگانے کی مشق کر رہے ہیں۔فلم کی کہانی میں ہیرو کو ماہر تیراک دکھایا گیا ہے۔ اکی چونکہ یہ تمام سین کسی ڈپلی کیٹ سے نہیں کرانا چاہتے تھے اس لیے وہ مشق کر رہے ہیں اور پندرہ دنوں کے لیے ماہر تیراک کی خدمات حاصل کی ہیں۔
|