 | | | سلمان خان کو ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا گیا ہے |
ضمانت ملنے کے بعد اداکار سلمان خان جمعہ کی شام جودھپور کی جیل سے رہا ہو گئے ہیں۔ ان کے لیے ایک چارٹرڈ طیارہ سے اپنے خاندان والوں کے ساتھ ممبئی جانے کی تیاریاں پہلے ہی کی جا چکی ہیں۔ اطلاعات ہيں کہ ممبئی میں ان کے گھر کے باہر ان کے سینکڑوں چاہینے والے جمع ہوئے ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کی صبح راجستھان کی جودھپور ہائی کورٹ نے فلم اداکار سلمان خان کوضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ انہین نایاب ہرنوں کے غیر قانونی شکار کے جرم میں پانچ سال کی قید کی سزا دی گئی ہے۔ وہ گزشتہ سنیچر سے جیل میں تھے۔ ہائی کورٹ نے سلمان کی ضمانت کی عرضی منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ سلمان کے وکیل نے ضمانت کی منظوری کے لیے دلیل دیتے ہوئے کہا تھا کہ غیر قانونی شکار کے اس معاملے میں باقی سبھی ملزمان کو رہا کیا جا چکا ہے توا نہیں ہی کیوں سزا دی گئی ہے۔ وکیل نے یہ دلیل بھی دی کہ جس عینی شاہد کی گواہی کی بنیاد پر ان کے مؤکل کو قصوروار قرار دیا گیا ہے خود اس کے خلاف جھوٹ بولنے کا کیس درج کیا گیا ہے تو کس طرح اس شخص کی گواہی مستند مانی جاسکتی ہے۔ اداکار سلمان خان کو1998 میں نایاب نسل کے چنکارا ہرنوں کے شکار کے جرم میں ایک ذیلی عدالت نے پانچ برس قید کی سزا دی تھی۔ گزشتہ سنیچرکو ضلعی عدالت نے سزا کے فیصلے کی توثیق کر دی تھی۔ سلمان نے سنیچر کوخود کو حکام کے حوالے کر دیا تھا اس وقت سے وہ جیل میں تھے۔ سلمان نے سزا کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔
 | سو کروڑ روپے  سلمان کی ضمانت پر بالی ووڈ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ مقبول سٹارز میں سے ایک ہیں اور اس وقت وہ کئی فلموں میں کام کر رہے ہیں جن پر کم از کم سو کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے  |
جودھپور ہائی کورٹ نے ذیلی عدالت کی سزا کا نفاذ معطل کر دیا ہے اور سلمان کی نطر ثانی کی درخواست کی سماعت کے لیے 24 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی ہے ۔سلمان کی ضمانت پر بالی ووڈ میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وہ بالی ووڈ کے سب سے زیادہ مقبول سٹارز میں سے ایک ہیں اور اس وقت وہ کئی فلموں میں کام کر رہے ہیں جن پر کم از کم سو کروڑ روپے کے لگ بھگ بتائی جاتی ہے۔
|