اسلحہ لائسنس کی تجدید پر نوٹس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جودھپور کی عدالت نے بالی وڈ اداکار سلمان خان کو نوٹس جاری کیا ہے کہ انہوں نے گم شدہ اسلحہ لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست کیوں دی ہے۔ عدالت نے اپنے نوٹس میں کہا کہ سلمان خان نے عدالت میں حلفیہ بیان دیا تھا کہ ان کا اسلحہ لائسنس کھو گیا ہے تو پھر انہوں نےممبئی پولیس میں اس لائسنس کی تجدید کے لیے درخواست کیسے دی۔ سلمان کے وکیل دپیش مہتہ نے بی بی سی کو بتایا کہ عدالت نے سلمان کے خلاف سمن جاری نہیں کیے بلکہ وجہ اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا ہے۔ سلمان خان کے وکیل نے بی بی سی کو بتایا کہ ابھی نوٹس کی کاپی موصول نہیں ہوئی ہے۔ کاپی ملنے کے بعد وہ جودھپور میں سلمان کے مقامی وکیل مسٹر سارسوت کو بھیج دیں گے۔
انہوں نےگجرات میں آٹھ سال پرانے کیس کی از سر نو تفتیش کی مثال پیش کی جبکہ وہ کیس ناکافی ثبوت کی وجہ سے بند کیا جا چکا تھا ۔ سلمان کے خلاف جودھپور کی عدالت میں کالے ہرنوں کے شکار کا معاملہ چل رہا ہے اور عدالت یہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ سلمان نے کس اسلحہ سے ہرنوں کا شکار کیا۔ عدالت نے ممبئی کے سابق اسسٹنٹ پولیس کمشنر کو عدالت میں طلب کیا تھا جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ سلمان نے لائسنس کی تجدید کی عرضی داخل کی تھی اور انہوں نے اگست میں انہیں نیا لائسنس دے دیا تھا۔ سلمان کے لیئے پولس افسر کے اس بیان نے مشکل پیدا کر دی ہے۔اگست میں لائسنس ملنے کے بعد سلمان مبینہ طور پر اپنا اسلحہ لے کر جودھپور گئے تھے۔ سلمان خان کی مشکلیں کم نہیں ہو رہی ہیں اور ان کا کیس مزید پیچیدہ ہو رہا ہے۔ گجرات میں گیر نیچر یوتھ کلب کے صدر امیت جیتھوا نے گجرات کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سے شکایت کی ہے کہ سلمان خان کے خلاف محکمہ جنگلات نے کالے ہرنوں کے شکار کا جو مقدمہ ثبوت کی عدم دستیابی کی وجہ سے بند کر دیا تھا اس کے بارے میں ان کے پاس کچھ ثبوت ہیں اور کیس کی دوبارہ تحقیقات کی جانی چاہئیے۔ امیت نے بی بی سی بات کرتے ہوئے کہا کہ گجرات حکومت نےان کی عرضی کو قبول کیا ہے اور مقدمہ اس وقت گجرات سی آئی ڈی کےحوالے کر دیا گیا ہے اور پولیس افسر بی بی جھالا اس کیس کی تفتیش کر رہے ہیں ۔ امیت کا کہنا تھا کہ سلمان خان جب 1998 اپنی فلم’ ہم دل دے چکے صنم‘ کی شوٹنگ کے لیئے آئے تھے تو انہوں نے مبینہ طور پر کچھ کے جنگلات میں نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔ امیت کے مطابق اس وقت ان کے ساتھ کرنل سی ایم سیانا اور آنجہانی باؤ جی جڈیجا بھی تھے۔ سلمان کے خلاف ہرنوں کے شکار کے چار معاملات جودھپور کی عدالت میں درج ہوئے تھے۔ دو مقدموں میں انہیں مجرم ٹہرایا گیا تھا۔ ایک کیس میں سلمان کو ایک سال قید اور پانچ ہزار روپیہ جرمانہ کی سزا سنائی جا چکی ہے جبکہ دوسرے کیس میں انہیں پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے لیئے انہوں نے چند دن جیل میں گزارے تھے۔ ان دونوں مقدمات میں سزا کے خلاف اپیل کی سماعت بھی جاری ہے۔اس کے علاوہ سلمان کے خلاف دو اکتوبر1998 کو فلم ’ہم ساتھ ساتھ ہیں‘ کی ٹیم (سیف علی خان ، تبو ، نیلم ) کے ہمراہ دو کالے ہرنوں کے شکار کرنے کا کیس درج ہے اسی ماہ انیس جولائی کو ان سب کے خلاف عدالت میں فرد جرم داخل کیا گیا ہے ۔ | اسی بارے میں بالی وڈ اداکاروں پر فرد جرم19 June, 2006 | فن فنکار سلمان، غیر قانونی اسلحہ کا الزام خارج04 May, 2006 | فن فنکار ضمانت منظور، سلمان جیل سے باہر13 April, 2006 | فن فنکار سلمان خان: جمعرات کو سماعت12 April, 2006 | فن فنکار سلمان خان کو گرفتار کر لیا گیا10 April, 2006 | فن فنکار سلمان کے خلاف ایک اور مقدمہ27 February, 2006 | فن فنکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||