سلمان کا سابق باڈی گارڈ گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ممبئی پولس نے بالی وڈ کے اداکار سلمان خان کے سابق ’باڈی گارڈ‘ کو گرفتار کیا ہے۔ یہ شخص اس واقعہ کا ایک اہم گواہ ہے جس میں حادثاتی طور پر سلمان خان کی گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی تھی اور ایک شخص ہلاک جبکہ تین زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کے مطابق روندر پاٹل نامی شخص کو مہاراشٹر کے مہابلیشور علاقے سے گرفتار کیا گیا اور پھر اسے ممبئی لایا گیا ہے۔ پولیس نے روندر پاٹل کو عدالت میں پیش کیا گیا اور جج نے انہیں ایک دن کے لیئے پولیس کی حراست میں بھیج دیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز انہیں پھر عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے والی رات سلمان خان کے ساتھ روندر پاٹل موجود تھے اور اس طرح وہ اس معاملے کے ایک اہم گواہ ہیں۔ اس سال جنوری میں اس معاملے کی سماعت کے دوارن روندر پاٹل نے کہا تھا کہ حادثے کے وقت سلمان خان ہی گاڑی چلا رہے تھے۔ یہ واقعہ دو ہزار دو کا ہے جب رات گئے سلمان خان کی ’لینڈ کروزر‘ گاڑی کے نیچے حادثاتی طور پر فٹپاتھ پر سوئے ہوئے بعض افراد آگئے تھے۔ اس واقعہ میں ایک شخص ہلاک اور تین افراد زخمی ہو گئے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اس وقت سلمان خان نشے کی حالت میں تھے۔ اگلے دن سلمان خان کو پولیس نے گرفتار تو کیا لیکن انہیں جلد ہی ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔ حال ہی سلمان خان کو جودھپور کی ایک عدالت نے غیر قانونی شکار کے ایک معاملے میں ایک سال کی سزا سنائی ہے۔ غیر قانونی شکار کے ایک دوسرے معاملے میں بھی سلمان خان کے خلاف فرد جرم عائد کی جا چکی ہے۔ | اسی بارے میں ’مجھے پھانسی کیوں نہیں دیدیتے‘12 January, 2006 | انڈیا سلمان خان کیس، تفتیش جاری19 July, 2005 | انڈیا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||