ایش اب خالی ہاتھ کیوں رہتی ہیں؟ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سنجو بابا کی رہائی سنجو بابا (سنجے دت) کو سپریم کورٹ نے عبوری ضمانت پر رہا کر دیا۔ فلمی حلقوں میں خوشی کا ماحول ہے اور ان کے پرستار یہ خوش خبری سن کر ان کے گھر کے باہر جمع ہو رہے ہیں تا کہ واپسی پر ان کی ایک جھلک دیکھ سکیں۔ پونے کی یروڈا جیل میں سنجو بابا بڑھئی کا کام سیکھ رہے ہیں اور جیل کے قیدیوں کو گاندھی گیری بھی سکھا رہے ہیں۔ ہمیں لگتا ہے سنجو کو کسی نہ کسی فلم میں اب بڑھئی کا رول بھی مل ہی جانا چاہیے جسے وہ خوبصورتی کے ساتھ نبھا سکیں گے۔ خالی ہاتھ ایش ایش (ایشوریہ رائے) آج کل خالی ہاتھ رہتی ہیں۔ مطلب یہ کہ ان کے ہاتھ میں کسی بھی کمپنی کا برانڈڈ پرس نہیں ہوتا کیونکہ ان کے ہاتھ خالی ہی نہیں رہتے۔۔۔ہاں بھئی ایک ہاتھ میں ایب (ابھیشیک ) کا ہاتھ اور دوسرا ۔۔۔ وہ بھی ایب کے کندھے پر، اب بیچارے پرس کے لیے کوئی جگہ بچی ہو تو ناں۔ ویسے بے بی کیا شادی کے چار ماہ بعد بھی ہنی مون جاری ہے یا پھر یہ کسی کو جتانے یا جلانے کی سازش ہے؟ اونہہ۔ برقعےکے پیچھے کنگ خان (شاہ رخ خان) کی فلم ’چک دے انڈیا‘ باندرہ کے تھیٹر میں دکھائی جا رہی تھی۔ تماش بینوں کی بھیڑ میں ایک برقع پوش خاتون سب سے زیادہ خوش ہو کر تالیاں بجا رہی تھی لیکن جب اس نے سیٹیاں بجانی شروع کیں تو آس پاس کے لوگوں کو حیرت ہوئی۔ غور سے دیکھا تو برقع میں کوئی اور نہیں پریتی زنٹا تھیں۔ ہمارے مخبر کو پریتی نے بتایا کہ گھر میں یا ملٹی پلیکس میں بیٹھ کر فلم دیکھنے سے کیسے پتہ چلتا کہ کنگ خان کو عوام کتنا پسند کرتی ہے اس لیے وہ برقع میں تھیٹر پہنچ گئیں۔ویسے آپ کو نہیں لگتا کہ پریتی کا بچپن اور اس کی سادگی ابھی زندہ ہے۔ کنگ کا جادو آپ نے پیپسی کا وہ نیا اشتہار دیکھا ہے جس میں کنگ خان کو ایک نوجوان انکل کہہ کر مخاطب کرتا ہے۔ اشتہار بہت اچھا ہے اور نوجوان کی اداکاری بھی لیکن سچ تو یہ ہے کہ جب پیپسی کے اشتہار میں سولہ سال کے ’درش‘ کو شوٹنگ کے لیے بلایا گیا تو پہلی مرتبہ کنگ خان کو اپنے سامنے دیکھ کر درش اپنے جذبات پر قابو نہیں رکھ سکا اور رو پڑا۔ کِم کا تھپڑ کِم شرما نے زوردار تھپڑ اپنے کسی دیوانے پاگل کو نہیں مارا۔ کِم دراصل ارمیلا اور چند دوستوں کے ساتھ شہر کے فائیو سٹار ہوٹل میں کھانے کے لیے پہنچے۔ وہاں سے نکلتے وقت بھیڑ میں ایک خاتون راستہ میں رکاوٹ بنی کھڑی تھیں۔ کِم نے انہیں ہٹنے کے لیے کہا لیکن شاید نشے میں دھت خاتون نے ’ہندوستانیوں‘ کو برا بھلا کہنا شروع کر دیا بس کیا تھا کِم کو غصہ آگیا اور انہوں نے زوردار تھپڑ رسید کر دیا۔خاتون کا تو پتہ نہیں لیکن اب وہ ہیرو ضرور ہوشیار ہو جائیں جو فلم میں ان کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
سلو کی نقل خبر یہ ہے کہ اب کنگ خان اور عامر خان دونوں سلو کی طرح پردے پر اپنے کپڑے اتارنے کے لیے تیار ہیں۔ صرف پردے پر سلو کی طرح شرٹ اتارنے کے لیے دونوں سپر ہیرو کئی مہینوں سے اپنا بدن کسرتی بنانے کے لیے خصوصی تربیت لے رہے تھے۔ اب اوم شانتی اوم میں کنگ خان اور فلم گھجنی کے ری میک میں عامر آپ کو چونکانے کے لیے تیار ہو چکے ہیں۔ راکھی کا نخرہ ’آئٹم گرل‘ راکھی ساونت کی پہلی فلم ’بڈھا مر گیا‘ فلاپ ہو گئی۔ اس کے لیے بیچاری راکھی نے کیا کچھ نہیں کیا۔ اس نے وہ کپڑے نہیں پہنے جو ہدایت کار راہول رویل نے انہیں دیے تھے، وہ کیوں؟ وہ اس لیے کہ ان میں راکھی کا وہ حسن نظر ہی نہیں آتا تھا جس میں وہ پوری طرح آئٹم گرل نظر آتیں۔ اب اپنا پورا حسن دکھانے کے باوجود فلم نہیں چلی تو راکھی نے ان کپڑوں کا معاوضہ مانگنا شروع کر دیا ہے اور بیچارے پریشان فلمساز یہ جھٹکا برداشت کرنے کی حالت میں نہیں ہیں۔ ہالی وڈ نہیں سننے میں آیا ہے کہ پرینکا چوپڑہ نے ہالی وڈ کی فلم کرنے سے یہ کہہ کر ان انکار کر دیا کہ وہ بالی وڈ میں ہی خوش ہیں۔جھوٹ بولے کوا کاٹے۔آپ نے یہ تو سنا ہی ہو گا: اب کون ہالی وڈ میں کام کرنا نہیں چاہتا، وہی جنہیں کام نہیں ملتا۔ہمارے مخبر نے بتایا کہ پرینکا کو ہالی وڈ کی فلم میں کام ملا پر انہیں معاوضہ اتنا کم دیا جا رہا تھا کہ انہوں نے منع کر دیا۔ سلو کا تحفہ اب لوگ دھمکائیں یا ڈرائیں لیکن ہم سلو بھیا (سلمان خان) کی خبریں دینا بند کر ہی نہیں سکتے۔ کیا کریں بالی وڈ کے گلیاروں میں ان کی خبریں ہر وقت گشت کرتی رہتی ہیں اب بتائیے ہم یہ خبر کیسے چھوڑ دیں کہ سلو بھیا نے ہالی وڈ اداکارہ علی لارٹر کو خوبصورت اور قیمتی چولی لہنگا خرید کر دیا۔ آپ کو یاد ہے ناں کہ سلو کی ہالی وڈ فلم ’میری گولڈ‘ میں ان کی ہیروئین علی لارٹر نے دلہن کے جوڑے کے طور پر چولی لہنگا پہنا تھا۔ یہ ڈریس علی کو پسند آگیا اور انہوں نے فلمساز سے یہ لباس مانگ لیا لیکن وہ انہیں نہیں دیا گیا۔ بس سلو کو پتہ چلا اور انہوں نے اسی طرح کا لباس خرید کر علی کو بھیج دیا۔ ایش کی نا! ہم جانتے ہیں کہ ایش (ایشوریہ رائے) نے سلو یا وویک کو نہ تو پہلے ہی کہہ دیا تھا لیکن ہم یہاں بات کر رہے ہیں ایش کے رول کی۔ ایش نے کرن جوہرکی فلم کرنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اب شادی کے بعد وہ بولڈ سین نہیں کریں گی کیونکہ انہیں شرم محسوس ہو گی۔بے بی اگر ایسا ہی رہا تو پھر آپ کو شاید فلمیں ملنی ہی بند ہو جائیں ایک بار پھر سوچ لیجیے۔۔۔کیونکہ یہی فلم پرینکا نے بڑی خوشی سے قبول کر لی۔
بگ بی کا سٹنٹ بگ بی (امیتابھ بچن) نے فلم ’بھوت ناتھ‘ میں سیڑھیوں سے گرنے کا منظر خود کیا جب کہ سیٹ پر ان کا ڈپلی کیٹ موجو د تھا۔ ہدایت کار نے انہیں بہت منع کیا لیکن وہ نہیں مانے۔ سب ڈر رہے تھے کیونکہ ابھی حال ہی میں ان کا آپریشن ہوا ہے۔ بگ بی آپ کم سے کم ان کیمرہ مین اور ٹی وی چنیل صحافیوں پر تو ترس کھائیں جن بے چاروں کو آپ کی بیماری کے دوران دن رات ہسپتال کے سامنے کھڑے رہ کر خبریں دینی پڑتی ہیں۔۔۔ بگ بی آپ سن رہے ہیں ناں؟ بیجان جان جان اور بپ (بپاشا) کے درمیان پتہ نہیں سب کچھ کیسا ہے لیکن جو کچھ ہے وہ کچھ اچھا نہیں ہے، کم سے کم کوریو گرافر سروج خان یہی سمجھتی ہیں۔ وہ فلم گول میں دونوں کا آئٹم رقص فلما رہی تھیں۔ دونوں کو ایک سین میں محبت کا اظہار کرنا تھا اور دونوں پردے پر بالکل قریب نہیں آ رہے تھے۔ چہرے پر تاثرات صحیح نہیں تھے۔ کئی بار ری ٹیک کرنے کے بعد سروج خان گرج پڑیں ’تم دونوں اپنے جھگڑے سیٹ کے باہر کرو لیکن میرے سین کو تو خراب مت کرو‘۔ ایب کا گھونسلہ ابھیشیک کا گھونسلہ آپ نے دیکھا؟ نہیں گھر نہیں ان کے بالوں کا گھونسلہ دراصل کسی جیوتش نے کہہ دیا کہ وہ اگر بال لمبے رکھیں اور داڑھی نہ منڈائیں تو ان کی تقدیر سنور سکتی ہے۔ ایب نے وہی کیا۔ اب ان کی فلم بھی کامیاب ہو گئی اور انہیں ایش بھی مل گئی۔ ایب اب تو خدا کے لیے بال منڈوا لیجیے کیونکہ وہ خوبصورت نہیں لگتے بلکہ چڑیا کا گھونسلہ لگتے ہیں۔۔۔کیا آپ نے نہیں دیکھا اس گھونسلے کو؟
جب سونو بے ہوش ہو کر گرے سونو نگم کو حیدرآباد میں کسی ہسپتال کے لیے عطیہ جمع کرنے کی خاطر کیے گئے شو میں گیت گانا تھا۔ ٹکٹ فروخت ہو چکے تھے لیکن سونو کو ایک سو دو ڈگری بخار تھا۔ منتظمین نے پروگرام منسوخ کرنے کا مشورہ دیا لیکن سونو نقصان نہیں چاہتے تھے۔ بس کیا تھا وہ سٹیج پر پہنچے اور پورے دو گھنٹہ تک گاتے رہے آخر کار سٹیج پر ہی بے ہوش ہو گئے۔یہ کہنے کی ضرورت نہیں کہ اس وقت وہاں ڈھیر سارے ڈاکٹر موجود تھے۔ بالی وڈ جوڑی کہتے ہیں کہ جوڑیاں آسمان پر بنتی ہیں شاید ٹھیک ہو لیکن ہم اتنا جانتے ہیں کہ بالی وڈ جوڑیاں جمعہ کو سنیما گھروں میں بنتی ہیں یعنی اگر ناظرین نے انہیں پسند کر لیا تو پھر جوڑی ہٹ۔ ایسی ہی جوڑی ایب اور رانی کی ہے لیکن کینوس پر اب ایک نئی جوڑی ابھری ہے اور وہ ہے اکشے اور کیٹ (قطرینہ) کی۔ ہم کو دیوانہ کر گئے اور پھر نمستے لندن میں ان کی جوڑی بہت ہٹ رہی، اس لیے اب دونوں ایک ساتھ پھر ڈریم لندن میں ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اب ہمیں پتہ چلا کہ آخر سلو کی شادی میں اتنی تاخیر کیوں ہو رہی ارے بابا کیٹ اپنا کریئر بنانے میں مصروف ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||