BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 July, 2007, 08:55 GMT 13:55 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
سلو کی شرم اور بچن فیملی بزنس

سلمان خان
سلمان خان سامنے کے دروازے کے بجائے دیوار پھلانگ کر ہوٹل پہنچے
سلو کی شرم
ہم نے گزشتہ ڈائری میں دیا کی شرم کے بارے میں لکھا تھا اور آج تک ہمیں یہی پتہ تھا کہ لڑکیاں شرماتی ہیں لیکن ہمیں اپنے کانوں پر یقین نہیں آرہا ہے جب ہم نے سنا کہ سلو نے اپنی ہالی وڈ فلم میری گولڈ کے ڈائرکٹر ولرڈ کیرول سے کہا کہ وہ پردے پر بوسہ بازی نہیں کریں گے۔ ولرڈ کے مطابق سلو نے انہیں بتایا ہے کہ ’میں اپنے والد کو کیا جواب دوں گا‘۔اب ہم اسے سلو کے والد سلیم صاحب کی یا پھر ان کی والدہ سلمیٰ کی تربیت سمجھیں۔ خیر علی لارٹر کو تو ضرور برا لگا ہو گا لیکن قطرینہ البتہ بہت خوش ہو گئی ہوں گی۔ہے نا!

خان کے دس منٹ
کنگ خان کی ایک عادت کے بارے میں ہمیں آج ہی پتہ چلا ہے۔ خان ہر شاٹ سے پہلے آئینے کے سامنے دس منٹ بالکل خاموش کھڑے رہتے ہیں۔ کیا وہ ڈائیلاگ یاد کرتے ہیں، یوگا کرتے ہیں یا پھر ۔۔۔۔۔ارے بابا یہ سب قیاس آرئیاں ہیں، ہمیں بھی نہیں پتہ لیکن وعدہ کرتے ہیں کہ جب بھی کنگ خان سے ملاقات ہو گی ہم یہ سوال ضرور پوچھیں گے۔

شریر سلو
سلو نے اپنی فلم پارٹنر کی تشہیر کے لیے سماجی تنظیم کے ذریعہ پانچ سو کے قریب سکول کے غریب بچوں کو بلایا تھا تاکہ وہ انہیں سکول کے بیگ، کپڑے، ٹفن باکس، واٹر بوتل وغیرہ دیں۔پورا میڈیا سلو کا منتظر تھا۔ سب اپنے اپنے کیمرے لیے انتظار کر رہے تھے لیکن وہ سلو ہی کیا جو شرارت نہ کرے بس کیا تھا وہ سامنے کے دروازے کے بجائے ہوٹل کے عقبی دروازے سے اندر دیوار پھلانگ کر پہنچے۔کیسے یہ آپ ہمارے کیمرے سے کھینچی گئی تصویر میں دیکھ لیجئے۔

سیف علی خان
سیف ایسا کوئی رول کرنا ہی نہیں چاہتے جو ان کی امیج کو بگاڑ دے
سلو کی شرارت یہیں ختم نہیں ہوئی۔ ایک صحافی نے سوال کیا آپ کا جان کے ساتھ جھگڑا ختم ہوا؟ سلو نے فورا پوچھا کون جان؟ صحافی کا دوسرا سوال تھا آپ ایب اور وویک کس کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گے؟ سلو نے کچھ دیر رک کر کہا ایب کے ساتھ کام کرنے میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں وویک، یہ کون ہے اچھا وہ ایڈیٹ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شرم آتی ہے مگر۔۔۔۔
چھوٹے نواب اور بپ کے درمیان پیار محبت کی پینگیں بڑھ رہی ہیں اور وہ دونوں ایک ساتھ دیکھے جا رہے ہیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔یہی خبریں بالی وڈ کے گلیاروں میں گشت کر رہی ہیں۔اس میں کچھ نہ کچھ تو سچائی ہو گی ناں! ہم ابھی یہ سوچ ہی رہے تھے کہ ہمارے خبرو نے بتایا کہ فلم ' ریس ' کے لیے نواب صاحب اور بپ پر ایک بہت ہی رومانوی گیت فلمانا تھا۔ دونوں نے ہدایت کار سے کہہ کر سیٹ سے سب کو باہر نکال دیا اور پھر گھنٹوں بعد سین او کے ہوا۔کچھ سمجھے آپ سب۔اگر اب بھی نہیں تو فلم ضرور دیکھ لیجے گاشاید تب سمجھ میں آئے۔

دو ستاروں کا ملن
دلیپ کمار اور خوبصورت رقاصہ وجنتی مالا کا ایک بار پھر ملن ہو گا۔جی ہاں ملن۔ وہ اس لیے کہ دونوں کے درمیان فلم ' نیا دور ' کی شوٹنگ میں کچھ اختلافات ہو گئے تھے اور دونوں اس کے بعد ایک دوسرے سے بات تک نہیں کر رہے تھے۔فلم نیا دور کو رنگین بنانے کے بعد دی گئی پارٹی میں بھی وجنتی مالا موجود نہیں تھیں لیکن آخر انہیں منا لیا گیا ہے اور وہ اس فلم کے پریمیئر میں شریک ہونے کے لیے آخر تیار ہو ہی گئیں۔اب پردے کے باہر دو لیجنڈ کا ملاپ ہو گا۔

پردے کے پیچھے کیا ہے؟
بنکاک ایئر پورٹ پر چیکنگ افسر نے ایک برقع پوش عورت کو روک لیا کیونکہ ان کے پاسپورٹ پر نام ایک ہندو خاتون کا تھا اور وہ برقع میں تھیں۔افسر نے انہیں کوئی دہشت گرد سمجھا فورا سٹاف کو الرٹ کر دیا گیا۔ خاتون کو علیحدہ کمرے میں لے جایا گیا اور چونکہ خاتون ہندی بول رہی تھیں اس لیے ہندی سمجھنے والے ہندستانی افسر کو طلب کیا گیا۔لیکن نقاب اٹھتے ہی افسر چونک گئے وہاں کوئی دہشت گرد خاتون کے بجائے آئٹم گرل ملکہ تھیں۔ویسے ملکہ کیا آپ کو نہیں لگتا کہ اب پردے کے پیچھے چھپنا بند کر دینا چاہئے۔

شاہ رخ خان
شاہ رخ خان پہلے بالی وڈ سٹار ہوں گے جن کا پتلا پیرس کے میوزیم میں لگے گا
کنگ خان کا پتلا
بالی وڈ کے کنگ خان اب ایک قدم سب سے آگے نکل گئے ہیں جی ہاں پیرس کے فرینچ گریون میوزیم میں اب ان کا پتلا لگایا جائے گا اس طرح خان پہلے بالی وڈ سٹار ہوں گے جن کا پتلا سب سے پہلے پیرس کے میوزیم میں لگے گا۔برطانیہ کے مادام تساد میوزیم میں حالانکہ ان کا پتلا ایش اور بگ بی کے بعد لگا تھا۔

نروس آدتیہ
فلم تارارم پم اور جھوم برابر جھوم فلاپ ہوئی پھر ان کی نجی زندگی میں کئی پرابلم۔اب یش راج فلمز کا اتنا بڑا بینر اور تنازعات کے ساتھ فلاپ فلمیں! بس آدتیہ نروس ہیں اور سنا ہے کہ اب وہ اپنی آنے والی فلم ' لاگا چنری میں داغ ' کے لیے کوئی خطرہ مول لینا نہیں چاہتے اس لیے پہلے سے فلمائے گئے مناظر بھی وہ دوبارہ شوٹ کر رہے ہیں۔

رانی اور ماں میں جھگڑا
رانی اور ان کی ماں کے درمیاں جھگڑا ہو گیا۔ہمیں یقین ہے آپ سب نے اپنے خیالی گھوڑے ضرور دوڑا لیے ہوں گے ہے ناں! لیکن ایسی کوئی بات نہیں ہے دراصل ماں بیٹی میں جھگڑا سگریٹ پینے اور چاول کھانے پر ہے۔ رانی روز ایک سگریٹ ضرور پیتی ہیں اور اس کے علاوہ چاول کی شوقین ہے لیکن ماں کا کہنا ہے کہ اگر رانی اسی طرح چاول کھاتی رہی تو موٹی ہو جائے گی جو اس کے روشن مستقبل کے آڑے آئے گا۔

ہمیش کا سچ
ہمیش ٹوپی کیوں پہنتے ہیں؟ یہ آخر انہوں نے اپنی فلم ' آپ کا سرور کی ریلیز کے بعد آخر قبول کر ہی لیا۔ہمیش اپنے بالوں کا علاج کروا رہے ہیں یعنی ہمیش کے سر کے بیچ میں بال کم ہو چکے ہیں اور اسے چھپانے کے لیے وہ ٹوپی پہن رہے تھے۔دیکھا کس طرح ہمیش نے سب کو ٹوپی پہنائی تھی۔

سیف کی گھبراہٹ
چھوٹے نواب نے کرن جوہر کی فلم میں کام کرنے سے انکار کر دیا۔ ہے ناں چونکانے والی خبر لیکن اصل چونکانے والی بات تو یہ ہے کہ کرن جوہر کی اس فلم میں نواب صاحب کا وہ رول ہم جنس پرست ہیرو کا تھااور سیف ایسا کوئی رول کرنا ہی نہیں چاہتے جو ان کی امیج کو بگاڑ دے۔اس سے پہلے حالانکہ ' کل ہو نہ ہو ' میں سیف نے کنگ خان کے ساتھ جو رول کیا تھا اس میں ہم جنس پرستی کے ہلکے پھلکے مذاق کے ساتھ کچھ مکالمے تھے۔سیف واقعی ' سیف ' گیم کھیلتے ہیں۔ویسے یہ رول جان نے قبول کر لیا ہے۔

بچن فیملی بزنس
بہت دنوں سے ڈائری میں بچن فیملی کے بارے میں کچھ لکھا ہی نہیں گیا۔اس میں ہمارا قصور بالکل نہیں تھا کیونکہ ابھی تک تو ایب اور ایش کا ہنی مون ہی چل رہا تھا اب اس فیملی نے کام کرنا شروع کر دیا ہے۔ جی ہاں ہم جو کہہ رہے ہیں وہ صحیح ہے کہ اس ' فیملی ' نے یعنی بگ بی ، ان کا بیٹا ایب اور بہو ایش ایک ساتھ رامو کی فلم سرکار کے سیکویئل سرکار راج میں ایک ساتھ شوٹنگ کر رہے ہیں اور اس کے بعد رامو ٹائم مشین میں تینوں کو ایک بار پھر ساتھ میں سائن کر رہے ہیں۔ہوا نا یہ فیملی بزنس۔

چلتے چلتے
کرینہ کپور نے چھ کروڑ روپیوں میں تین فلمیں سائن کر لی ہیں اس طرح وہ بھی اب ایش کی ٹکر میں آگئی ہیں۔ملکہ اپنے بھائی کے ساتھ اپنی پروڈکشن کمپنی قائم کرنے جا رہی ہیں۔ مونیکا بیدی جیل سے رہا ہو چکی ہیں اور ایک بار پھر فلموں میں اپنی قسمت آزمائی کرنا چاہتی ہیں۔ انیل کپور کی فلم 'گاندھی مائی فادر' کے جوہانسبرگ میں ہونے والے پریمیئر میں نیلسن منڈیلا نے شرکت کے لیے حامی بھر لی ہے۔

عامر خانمعاوضے میں نمبر ون
عامر خان بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار
سلمانبالی وڈ ڈائری
بےگھر ستارے، سلّو کی دعوت، کنجوس ڈائریکٹر
ایشوریہ راۓبالی وڈ ڈائری
ایشوریہ اوررتیک کے 'کس، پر کیس
ایشوریا رائےبالی وڈ ڈائری
ایش کی شادی، شاہ کی دیوانی اور شاہی کھانا
رچرڈ گئر، شلپا شیٹی بالی وڈ ڈائری
رچرڈ گئر کے بوسے اور جیا کی پری
رانی مکھرجیبالی وڈ ڈائری
ملکہ کی قیمت، ایب کے آنسو، کنگ خان کی پارٹی
ملکہ شیراوتبالی وڈ ڈائری
رحم دل ملکہ، نوجوان عامر اور سنجو کا پیار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد