عامر بالی ووڈ کے مہنگے ترین اداکار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بالی وڈ کے مشہور اداکار عامر خان نے ایک فلم کے لیے پندرہ کروڑ روپے لیے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق اس سے پہلے کسی بھی فلم سٹار کو ایک فلم کے لیے اتنی بڑی رقم نہیں ادا کی گئی ہے۔ اس طرح عامر خان نے یہ بھی ثابت کردیا کہ بالی وڈ میں وہ سب سے مہنگے اداکار ہیں۔ بھارتی فلمی صنعت میں ستاروں کی قیمت بہت پہلے کروڑوں تک پہنچ چکی تھی۔ رتیک روشن نے ایک فلم دس کروڑ روپے میں سائن کر کے بالی وڈ میں ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔ اس وقت ان کی فلمیں کرش اور دھوم پارٹ ٹو نے اچھا بزنس کیا تھا۔ عامر ایک عرصہ سے بالی وڈ کے سب سے مہنگے اداکار مانے جاتے رہے ہیں۔ جس وقت انہوں نے فلم، منگل پانڈے، فنا اور رنگ دے بسنتی، میں کام کیا تھا اس وقت انہیں ایک فلم کے لیے سات کروڑ روپے دیے گئے تھے اور یہ معاوضہ سب سے زیادہ تھا۔اس دوران شاہ رخ پانچ کروڑ اور سلمان دو سے تین کروڑ روپے میں سائن کیے جاتے تھے۔ پندرہ کروڑ روپے کی پیشکش عامر خان کو تمل زبان میں بننے والی فلم ’گجنی‘ کی ہندی میں بننے والی فلم کے لیے کی گئی ہے۔ اس وقت عامر کے بعد دوسرے نمبر پر شاہ رخ خان اور رتیک روشن ہیں۔ کسی سٹار کی قیمت باکس آفس پر اس کی فلم کی کامیابی سے طے کی جاتی ہے۔ اس معاملہ میں آج بھی عامر اول نمبر پر ہیں۔ ان کی کوئی بھی فلم ناظرین کو تھیٹر تک لانے میں کامیاب ہو جاتی ہے۔ آج باکس آفس پر پہلے اور دوسرے ہفتے کی کامیابی ہی فلم کی کامیابی کی ضامن کہلاتی ہے۔
ہر فلمساز اب اپنی فلموں کے بزنس کے لیے غیر ممالک کی طرف ضرور دیکھتا ہے۔ امریکہ، لندن جہاں بالی وڈ فلموں کا کریز ہے، وہاں عامر کے مقابلے میں شاہ رخ کا پلڑا بھاری ہے۔ کرن جوہر کی فلم ’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ نے ملک میں اچھا بزنس نہیں کیا تھا لیکن باہر چند ہفتوں میں ہی اس فلم نے ریکارڈ توڑ کامیابی حاصل کر لی۔ سلمان خان آج کل ایک فلم کے پانچ سے چھ کروڑ روپے لے رہے ہیں۔ان کی فلم ’سلام عشق‘ بہت کامیاب نہیں تھی لیکن اس نے بھی اوورسیز میں اچھا بزنس کر لیا تھا۔ وہاں سلمان کے بھی بہت مداح ہیں۔ ایک طرح سے یہ کہا جائے کہ اوورسیز پر اب بھی ’خانوں‘ کا قبضہ ہے تو غلط نہیں ہوگا۔ یش راج فلمز اسی لیے اپنی ہر فلم شاہ رخ کے ساتھ ہی بناتے ہیں کیونکہ شاہ رخ کی موجودگی ہی فلم کے بزنس کی ضامن کہلاتی ہے۔ فلموں کے تجزیہ کار یہ
بالی وڈ میں ایک اچھی اور کامیاب فلم لاکھوں نہیں کروڑوں میں بنتی ہے اور جب فلمساز ایسے سٹارز کو فلم میں لیتے ہیں جن کی موجودگی باکس آفس کی ضمانت ہوتی ہے تو پھر وہ سو کروڑ روپے تک بزنس کر لیتے ہیں ایسے میں عامر یا شاہ رخ کو پندرہ سے دس کروڑ دینا ان کے لیے منافع کا سودا ہے۔ |
اسی بارے میں ’شاہ رخ بھی موم ہو گئے‘04 April, 2007 | فن فنکار فلم فیئر: رنگ دے بسنتی بازی لےگئی25 February, 2007 | فن فنکار ’ہم ہالی وڈ کی نقالی کب چھوڑیں گے؟‘23 February, 2007 | فن فنکار شلپا کے خلاف ’نسلی امتیاز‘؟16 January, 2007 | فن فنکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||