کرینہ کی چپ، وویک کا تاج محل اورچورن | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
میں چپ رہوں گی بے بو ( کرینہ کپور) نے بونی کپور سے کہہ دیا ہے کہ وہ چپ رہیں گی۔ بے بو نے بونی کی فلم ’ملیں گے ملیں گے‘ کی ڈبنگ کرنے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ چاہتی ہیں کہ امتیاز علی کی فلم جس میں وہ شاہد کپور کے ساتھ کام کر رہی ہیں وہ کپور کی فلم سے پہلے ریلیز ہو اسی لیے انہوں نے یہ انوکھا طریقہ اپنایا ہے۔ پپی کے بغیر نہیں آں ہا ۔۔۔آپ غلط سمجھے ہم بوسے کی بات نہیں کر رہے۔ بات ہو رہی ہے ایشا دیول کے کتے کی۔ایشا جی کتا کہنے پر ہمیں معاف کیجئے ہم جانتے ہیں کہ آپ کے پپی کو کتا کہہ کر ہم نے اعلیٰ سوسائٹی کے اصولوں کو توڑا ہے۔ خیر اصل بات یہ ہے کہ ایشا اپنے پپی کے بغیر نہیں رہ سکتیں۔پانڈیچیری میں فلم ’ون ٹو تھری‘ کی شوٹنگ کے دوران ایشا کو اپنے پپی کی یاد نے اتنا ستایا کہ انہوں نے اپنے پپی کو پانڈیچری بلا لیا۔ اب ایک اور مصیبت تھی کہ ہوٹل نے پپی کو رکھنے کی اجازت نہیں دی۔ آخر کار جس ہوٹل نے پپی کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی وہ شہر کا معمولی ہوٹل تھا اور اپنے پپی کے لیے ایشا نے یہ قربانی بھی دی۔
آج کل ایک آئٹم گرل گھر سے نکل ہی نہیں رہی ہیں۔ سنا گیا ہے کہ انہوں نے اپنے ہونٹوں کو پرکشش بنانے کے لیے سرجری کروائی تھی جو غلط ہو گئی اور اب ان کے ہونٹ سوج گئے ہیں۔اس لیے انہوں نے انڈیا کے بہترین سرجن کی فہرست منگائی ہے جن سے وہ اب دوسرا آپریشن کروائیں گی۔ سلو کا انکار رقص کے ایک پروگرام میں سلو( سلمان خان) کو بپ (بپاشا) کو اپنے ہاتھوں میں اٹھانا تھا۔ لیکن سلو نے بپ کو اٹھانے سے انکار کر دیا۔اب بھئی یہ سلو ہیں جن کے موڈ کا کوئی پتہ ہی نہیں لگا سکتا۔ لیکن ہمیں زیادہ حیرت نہیں ہوئی کیونکہ ہمیں پتہ ہی ہے کہ جان کے ساتھ سلو کی اَن بَن ابھی بھی جاری ہے اور بھلا سلو جان کی دوست کو کیسے بخش دیتے۔ وویک کا تاج محل پیار میں چوٹ کھائے وویک نے تاج محل تیار کیا ہے۔آں ہاں غلط مت سمجھئے انہوں نے ایش ( ایشوریہ رائے ) کے لیے تاج محل نہیں تیار کروایا بلکہ اپنے لیے ڈیڑھ کروڑ روپیوں کی ایک وینٹی وین تیار کرائی ہے اور وہ اسے اپنا تاج محل کہتے ہیں۔اس میں ان کا اپنا جم، باورچی خانہ، آرام دہ بیڈ روم بھی ہے۔وویک سے کوئی پوچھے کہ بغیر ممتاز محل کے تاج محل کیسے بن گیا۔
بیچارے فلمساز اننت مہادیون جب تشار کپور کو اپنی فلم کا سکرپٹ پڑھ کر سنا رہے تھے کہ جتیندر کے کتے وہسکی نے آکر انہیں کاٹ لیا۔گھبرائے مت مہادیون کو جتیندر نے تسلی دیتے ہوئے کہا کہ یہ کتا جب بھی کسی کو کاٹتا ہے تو کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔مہادیون تو خوش خوش لوٹ گئے۔جیتو جی اگر ایسی ہی بات ہے تو شاید سب سے زیادہ ضرورت تو آپ کے بیٹے کو ہے ان کی کوئی بھی فلم سپر ہٹ نہیں ہوتی ہے۔ کنگ خان کا چورن کنگ خان ( شاہ رخ خان ) لوگوں کو چورن دیتے ہیں۔نہیں یہ محاورہ کے طور پر استعمال نہیں کر رہے ہیں۔خان واقعی میں چورن خریدتے ہیں لیکن وہ خود نہیں کھاتے بلکہ چورن اور سپاری خرید کر رکھتے ہیں اور جو بھی ان سے ملنے آتا ہے اسے وہ چورن اور سپاری دینا نہیں بھولتے۔ سنجو بابا کامنصوبہ سنجو بابا( سنجے دت) کی قسمت کا فیصلہ اکتیس جولائی کو ہو گا پتہ نہیں عدالت کیا فیصلہ دے اس لیے سنجو بابا نے اپنی ’قریبی دوست‘ مانیتا کو ساؤتھ افریقہ بھیجنے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں مانیتا ایک بوتیک چلائیں گی۔ سنجو کا کہنا ہے کہ اگر انہیں رہائی کے بجائے جیل جانا پڑا تو میڈیا مانیتا کو بہت پریشان کرے گا۔ سنجو جہاں تک ہمیں معلوم ہے آپ کی دوست کو آپ کے گھر والوں نے ابھی تک قبول نہیں کیا ہے اور شاید یہی وجہ ہے کہ آپ مانیتا کو گھر میں رکھنے کی غلطی نہیں کرنا چاہتے۔رائٹ بابا!
سنی (سنی دیول) پاجی کسی بھی فلم کا سکرپٹ سننے کے لیے فلمساز کو صبح پانچ بجے گھر پر بلاتے ہیں۔پھر ساتھ میں جاگنگ کے لیے جاتے ہیں۔ گھر پہنچ کر انہیں گرما گرم پراٹھے کھلا کر رخصت کرتے ہیں۔سنی پھر آپ کہانی کب سنتے ہیں؟ سیف آؤٹ چھوٹے نواب (سیف علی خان) فلم نو سموکنگ کے آئٹم نمبر گیت سے باہر ہو گئے۔ویسے آپ کو ہم نے بتا ہی دیا تھا کہ چھوٹے نواب اور بپ کے بیچ کتنی قریبی دوستی ہو گئی ہے۔فلم میں جان کے ساتھ بپ (بپاشا باسو ) بے بی ہیں اور جان کو یہ بات پسند نہیں آئی کہ اب ان کی فلم میں بھی نواب صاحب انٹری کریں۔ اس لیے بپ نے چھوٹے نواب کو پیار کے ساتھ منع کر دیا اور وہ مان بھی گئے۔آپ کو نہیں لگتا کہ یہ دوستی کافی گہری ہے۔ نیا پروفیشن سلو ( سلمان خان ) آج کل پینٹنگ بنانے میں زیادہ مصروف ہیں۔آج کل وہ رات دن پینٹنگ ہی بنا رہے ہیں کیونکہ وہ اپنے بنائے گئے فاؤنڈیشن میں غریب بچوں کے لیے رقم جمع کرانا چاہتے ہیں۔سلو نے اب اپنے دوستوں سے بھی کہہ دیا ہے کہ ا ب ان کی پینٹنگ وہ بطور تحفہ نہیں دیں گے۔بہت جلد ہی ممبئی کی آرٹ گیلری میں سلو کی پینٹگز کی نمائش ہونے والی ہے۔ رتیک بنے سکرپٹ رائٹر رتیک اب اپنے والد راکیش روشن کے ساتھ فلم ’کرش‘ کے سیکوئیل کے لیے کہانی لکھ رہے ہیں۔اب فلم کی کہانی کیسی ہو گی یہ تو پتہ نہیں لیکن یہ بات طے ہے کہ آج کل ہر اداکار اداکاری کے ساتھ ساتھ دوسرے کام بھی کر رہے ہیں۔ جب بے بو کی سانسیں رکیں منالی میں چودہ ہزار فٹ کی اونچائی پر جب بے بو ( کرینہ کپور) اور شاہد کپور امتیاز علی کی فلم کی شوٹنگ کے لیے پہنچے تو دونوں کی سانسیں رک گئیں کیونکہ وہاں آکسیجن کا دباؤ بہت کم تھا۔اس روز تو شوٹنگ منسوخ کر دی گئی لیکن دوسرے روز انہیں شوٹنگ کرنی ہی پڑی۔ شرابی ابھے نہیں ابھے شراب پینے نہیں لگے لیکن وہ ساقی بننے کی تربیت لینے کے لیے بارسلونا پہنچ گئے ہیں۔ہمارے خبرو نے بتایا کہ ابھے وہاں بار ٹینڈر بننے کے لیے دو ماہ کا کورس کریں گے۔ہمیں لگتا ہے ابھے کہ آپ کو بار ٹینڈر کا کورس کرنے کے بجائے اداکاری کا کورس کرنا چاہئیے تاکہ آپ کی فلمیں ہٹ ہوں کیا خیال ہے آپ کا؟ بیچارے آسوتوش آسوتوش آج کل بہت پریشان ہیں۔کیونکہ ان کی فلم کی شوٹنگ مکمل ہی نہیں ہوئی۔ایش (ایشوریہ) ایب (ابھیشیک بچن) کے ساتھ ہنی مون منا کر لوٹی تو ہیں لیکن اب انہوں نے ساری تاریخیں رامو (رام گوپال ورما) کے نام لکھ دی ہیں جو تیزی کے ساتھ ’سرکار راج اور ٹائم مشین‘ بنا نے میں مصروف ہیں۔جودھا اکبر اب اس سال تو ریلیز ہونے سے رہی۔آسوتوش اب سوچ رہے ہیں کہ انہوں نے اپنی فلم ایش کی شادی سے پہلے کیوں مکمل نہیں کر لی۔ چلتے چلتے عامر خان اوورسیز ناظرین کے لیے اب ایک انگریزی فلم بنانے جا رہے ہیں۔ گلوکارہ آشا بھوسلے آج کل کنگ خان سے خفا ہیں کیونکہ انہوں نے آشا کے البم کے لیے گانا گانے سے انکار کر دیا۔کنگ خان اب رجنی کانت کی فلم شیواجی دی باس کے ہدایت کار شنکر کے ساتھ سائنس کے موضوع پر فلم بنانے کی تیاری میں ہیں۔جیا خان آج کل ہندی سیکھ رہی ہیں کیونکہ عامر زبان اور تلفظ کی غلطیوں کو معاف کرنے والے فلمساز نہیں ہیں۔اوہو ہم بتانا تو بھول گئے کہ تمل فلم ’گھجنی‘ کے ہندی ری میک میں جیا بطور ہیروئین کام کریں گی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||