وویک کی سلمان سے سرِعام معافی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھائی معاف کردو وویک اوبرائے نے ہزاروں ناظرین کے سامنے کان پکڑ کر اور ہاتھ جوڑ کو سلّو بھیا (سلمان خان) سے معافی مانگی ہے۔ راجیو گاندھی فاؤنڈیشن کی جانب سے سلّو کو ایوارڈ دیا گیا اور اسی پروگرام میں وویک اپنی فلم ’اوم کارا‘ کے نغمے ’بیڑی جلئی لے‘ پر کوئنا کے ساتھ رقص کر رہے تھے۔ سلّو ناظرین کی پہلی صف میں شلپا شیٹی کے ساتھ بیٹھے تھے۔ ڈانس ختم کرنے کے بعد وویک نے اچانک ہی دونوں کان پکڑے، اپنے گھٹنوں پر جھکے اور ہاتھ جوڑ کر کہا ’بھائی اب معاف بھی کردو‘۔ شلپا کے کہنے پر سلّو نے محض سر ہلا دیا لیکن سلّو شاید وہ وقت نہیں بھولے جب وویک نے پریس کانفرنس طلب کر کے ان کے خلاف بیان دیا تھا۔ ہمیں لگتا ہے سلّو اب آپ وویک کو معاف کر ہی دیجیئے کیونکہ جس وجہ سے انہوں نے آپ کے ساتھ سب کچھ کیا وہ وجہ بھی تو اب ان کے پاس نہیں رہی۔ آپ کا کیا خیال ہے؟
خبر غلط ہے بڑی تیزی کے ساتھ خبریں پھیلیں کہ ایش (ایشوریہ رائے) ماں بننے والی ہیں۔ جتنی تیزی کے ساتھ خبر پھیلی اتنی ہی تیزی کے ساتھ اس کی تردید بھی ہوئی۔ ایب (ابھیشیک) نے فوراً بیان دیا ’ایش ابھی دو سال تک ماں بننے کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتی ہیں‘۔ ہمیں پتہ چلا ہے کہ ایش نے بالی وڈ اور ہالی وڈ فلموں کو جو تاریخیں دی ہیں اس کے مطابق وہ اب سے دو سال تک سانس بھی اپنی مرضی سے نہیں لے سکتیں تو پھر فیملی بنانے کا خیال بھی کیسے آئے گا۔ لیکن بیچارے ہونے والے دادا بگ بی (امیتابھ بچن) اپنے پوتے کو گود میں کھلانے کے لیے اتنے بے چین ہیں کہ یہ خواہش وہ ہمیشہ میڈیا کے سامنے ظاہر کرنے سے نہیں چوکتے۔ کرشمہ کی واپسی یہ تو ہم بھی عرصے سے سن رہے ہیں کہ کرشمہ ایک بار پھر فلموں میں آرہی ہیں لیکن اب تک کیوں نہیں آئیں؟ ہم نے چھان بین کی تو پتہ چلا کہ وہ اپنی مشہور جوڑی گووندہ کے ساتھ نہیں بلکہ کنگ خان (شاہ رخ)، سلّو ( سلمان ) یا عامر اور اکشے کے ساتھ ہیروئین بن کر پردے پر واپسی چاہتی ہیں۔ بے بی اگر آپ یہی سوچتی ہیں تو پھر بھول جائیے کیونکہ یہ سب تو آج کل کی پریانکا، لارا، دیپیکا اور ودیا کے ساتھ رومانس میں مصروف ہیں۔
کنگنا کا پرفیوم کنگنا کے پرفیوم نے بوبی کو دیوانہ بنا دیا۔ آہاں غلط ۔۔۔۔دیوانہ مطلب غصے سے پاگل۔۔۔ دراصل کنگنا کے ساتھ رومانس کا ایک منظر فلمانا تھا اور بوبی جب بھی کنگنا کے قریب جانے کی کوشش کرتے اس پرفیوم کی خوشبو سے وہ چِڑ جاتے۔ بوبی نے کنگنا کو منع بھی کیا کہ وہ یہ پرفیوم نہ لگائے لیکن جب کوئی اثر نہیں ہوا تو انہوں نے غصے میں کہہ دیا ہے کہ اگر کنگنا نے وہ پرفیوم لگانا نہیں چھوڑا تو وہ بازار میں موجود تمام شیشیاں خرید لیں گے۔ سنا ہے کنگنا خوش ہیں کہ چلو ساری پرفیوم انہیں پھر تحفے میں مل جائے گی۔ پاپا انیل کی منت انیل کپور شاید اپنی فلم کی کامیابی کے لیے کبھی اتنے بے چین نہیں ہوئے ہوں گے جتنے وہ اپنی بیٹی سونم کی آنے والی فلم ’سانوریا‘ کو لے کر بے چین ہیں۔ سونم کی پہلی فلم دیوالی میں نمائش کے لیے پیش ہو گی اور انیل کپور نے اس فلم کی کامیابی کے لیے منّت کے طور پر سگریٹ پینی چھوڑ دی۔
سلّو کی ٹِپ باندرہ بینڈ سٹینڈ کا پان والا پانچ ہزار روپے کی ٹِپ دیکھ کر شاید رات بھر سو نہیں سکا۔ دراصل سلّو ( سلمان خان ) روزانہ کی طرح سائیکل پر جاگنگ کرنے نکلے۔ راستے میں انہیں سگریٹ کی طلب لگی۔ انہوں نے ایک پان کی دکان والے سے اپنا سگریٹ مانگا اور کہا کہ وہ پیسے بعد میں آ کر دے دیں گے۔ پان والے نے انہیں سائیکل سوار سمجھ کر ادھار دینے سے انکار کر دیا۔ سلّو اسی کے پاس والی دکان پر جا پہنچے۔ پان والا سلّو کو پہچان گیا اور اس نے خوشی خوشی سگریٹ کا پیکٹ دے دیا۔ سلّو دوبارہ شام کو اپنی کار میں واپس آئے اور انہوں نے پانچ ہزار روپے کا بنڈل نکال کر اسے دے کر کہا اپنے پیسے لےلو اور باقی تمہاری ٹِپ۔ راکھی کا انداز راکھی ساونت کا بھی جواب نہیں۔ وہ اس بات سے پریشان ہیں کہ فلمساز راہول رویل نے ان کی آنے والی فلم ’بڈھا مر گیا‘ کی تشہیر کے لیے لگائے گئے پوسٹرز میں بیڈ روم کے مناظر کو استعمال کیوں نہیں کیا۔ راکھی کی یہ بات سن کر راہول پریشان ہیں اور وہ کہتے پھر رہے ہیں کہ میری زندگی میں یہ پہلی اداکارہ ہیں جو چاہتی ہیں کہ ان کے بیڈ روم کے مناظر کی تشہیر ہو۔ راہول جی اس کا مطلب ہے کہ آپ نے راکھی کو اچھی طرح پہچانا ہی نہیں۔ دراصل وہ اس ہیپوکریسی کے دور میں شاید ایسی پہلی ’معصوم‘ اداکارہ ہیں جو جیسی باہر ہیں ویسی اندر بھی۔
چھوٹے نواب کی مونچھ چھوٹے نواب (سیف علی خان) آجکل صرف گھر سے سٹوڈیو شوٹنگ کے لیے جاتے ہیں۔ انہوں نے پارٹیوں میں جانا ہی چھوڑ دیا ہے۔۔۔۔۔نہیں وہ نہ تو اداس ہیں اور نہ ہی بیمار بلکہ انہیں یش راج فلمز کی جانب سے سختی کے ساتھ ہدایت ہے کہ وہ اپنا نیا لُک کسی کو نہ دکھائیں۔ سیف بابا نے اپنے نئے رول کے لیے چھوٹی چھوٹی مونچھیں رکھی ہیں اور فلمساز چاہتے ہیں کہ ان کا یہ نیا انداز دنیا کے سامنے ان کی فلم کے ساتھ ہی سامنے آئے تاکہ دنیا دیکھ کر کہہ سکے کہ مونچھیں ہوں تو سیف جیسی۔۔۔۔ رامو کی آگ سننے میں آیا ہے کہ ہدایت کار انیس بزمی کی طرح رامو آج کل دن رات مصروف رہنے لگے ہیں۔ انیس ایک ساتھ سات فلموں پر کام کر رہے ہیں تو رامو دن میں فلم ’سرکار راج‘ بناتے ہیں اور رات میں ’رامو کی آگ‘ کے لیے کام کرتے ہیں۔۔۔پھر یہ لوگ سوتے کب ہیں؟ شلپا کی ڈیمانڈ یہ تو ہم سب ہی جانتے ہیں کہ شلپا آج ایک مقبول چہرہ بن گئی ہیں اور اب انہیں تعارف کی ضرورت نہیں رہی۔ ایسا لگ رہا تھا کہ اب بالی وڈ میں بھی ان کی مارکیٹ زوروں پر ہو گی لیکن شاید ایسا سوچنا ہی غلط تھا۔ ہمارے خبرو نے ہمیں بتایا کہ راکیش روشن نے شلپا کو اپنی آنے والی فلم ’کریزی فور‘ میں آئٹم نمبر کے لیے سائن کرنا چاہا اور شلپا نے اپنی مارکیٹ ویلیو دیکھ کر پچاس لاکھ روپوں کا مطالبہ کر دیا۔ سنا ہے راکیش نے راکھی ساونت کو سائن کر لیا۔
چک دے خان آخر سو سنار کی اور ایک لوہار کی ہو ہی گئی۔ اپنے کنگ خان (شاہ رخ خان) کی فلم ’چک دے انڈیا‘ شاید کامیابی کے سارے ریکارڈ جلد ہی توڑ دے گی۔ ویسے چند اوسط فلمیں دینے کے بعد ایک کامیاب فلم، خان ساتویں آسمان پر ہیں اور سنا ہے کہ وہ جلد ہی ’جوکر‘ بن کر لوگوں کو ہنسائیں گے اور رلائیں گے بھی۔ رتیک کی اردو ماشااللہ جودھا اکبر فلم کی شوٹنگ تو مکمل ہو گئی لیکن اب ڈبنگ جاری ہے اور رتیک اپنے استاد کمال احمد سے اردو سیکھ رہے ہیں۔ ان کے یہ استاد ان کے ساتھ سٹوڈیو بھی جاتے ہیں تاکہ ڈبنگ میں خبر کو کھبر نہ کہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||