BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 September, 2007, 10:45 GMT 15:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عائشہ کی راکھی، میرا کی اننگز

امیتابھ بچن ’رامو کی آگ‘ کی پریمیئر سے چلے گئے
رامو کی آگ
رام گوپال ورما کی ’آگ‘ سے سنیما گھروں کو آگ لگ گئی اور لوگ تھے کہ انٹرول سے پہلے ہی تھیئٹر چھوڑ کر بھاگ رہے تھے۔ شعلے جیسی سپر ہٹ فلم کا ری میک بنانے کی سپر غلطی کرنے والے رامو شاید اب زندگی میں کبھی یہ غلطی نہ کریں۔ سنا ہے کہ ڈیڑھ سو اور دو سو نشست والےملٹی پلیکس میں دس اور پچاس لوگ بیٹھے ملے۔ اب تیرا کیا ہو گا کالیا۔۔۔۔ارر۔۔ رامو‘

بگ بی کا سچ
بگ بی (امیتابھ بچن) فلم رامو کی آگ کے پریمیئر میں موجود تھے۔انٹرول سے پہلے بگ بی فلم چھوڑ کر چلے گئے۔ کئی صحافیوں نے لکھ دیا کہ بگ بی کو فلم پسند نہیں آئی اور اسی لیے وہ غصہ میں فلم چھوڑ کر باہر نکل گئے۔ بگ بی نے بعد میں اس کی وضاحت کی کہ وہ اپنی ماں کو دیکھنے ہسپتال گئے تھے۔امیت جی اب اگر آپ بور ہو کر فلم چھوڑ کر جانے والوں کے ساتھ نکلیں گے تو سب تو یہی سمجھیں گے نا، آپ کے سچ کو کون قبول کرے گا۔

تیرے در پے۔۔۔۔

سنجے دت کے اندر مذہبی رجحانات دیکھے گئے
سنجو بابا، وہی اپنے منا بھائی یعنی سنجے دت، جیل سے رہائی کے بعد باقی فلمیں کرنے کے بجائے بھگوان کے در پر حاضری دے رہے ہیں۔ ممبئی سے کشمیر تک وہ ہر بھگوان کی چوکھٹ پر سر جھکا رہے ہیں اور ان کے ساتھ ان کی دوست (کیا واقعی) مانیتا بھی ہر پوجا میں ان کے بائیں جانب بیٹھتی ہیں ہیں۔ سنجو بابا جہاں تک ہمیں معلوم ہے ہندو رسم کے مطابق پوجا میں مرد کی بائیں جانب ان کی بیوی ہی بیٹھتی ہیں۔ تو جب بھگوان سے پردہ نہیں تو دنیا سے کیسا۔۔۔۔

سلو کے پرستار
دنیا یا عدالت چاہے کچھ کہے لیکن سلو بھیا کے پرستاروں کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ جودھپور جیل کے باہر ان کے پرستاروں کی بھیڑ کے بارے میں تو ہم کچھ نہیں بتا سکتے لیکن ہاں ان کے گھر کے باہر دیوانوں کی طرح ان کے پرستار بارش میں بھیگتے ہوئے ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے کھڑے تھے۔ وہ ان کے لیے نعرے لگا رہے تھے۔ کئی دیوار پھاند کر اندر پہنچ گئے تو کئی صرف ہاتھ ملانے کی کوشش میں جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے چھجے پر چڑھ گئے۔

جیل کی کوٹھری

دلوں کے ٹوٹنے کا موسم
 شاید یہ دلوں کے ٹوٹنے کا موسم ہے۔ خبریں گرم ہیں کہ کرینہ اور شاہد کی جنت میں کسی نے سیندھ لگا دی ہے اور وہ کوئی اور نہیں چھوٹے نواب (سیف علی خان) ہیں۔آپ کی طرح ہم بھی چونک گئے تھے۔ فلم ’تشان‘ میں دونوں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس دوران دونوں میں دوستی بڑھ گئی۔
جیل کی کوٹھری اگر اچھے اچھوں کو زندگی کا سبق سکھا دیتی ہے تو ہمارے بالی وڈ ستاروں کو اس نے لکھنا سکھا دیا۔ سنجو بابا نے جیل میں خط لکھنا سیکھ لیا اور سلو بھیا جیل میں سکیچ بناتے رہے۔ دراصل جیل میں اپنوں سے بات کرنے کا کوئی ذریعہ نہیں ہے اس لیے لوگ خط کے ذریعہ اپنی خیریت اپنوں کو دیتے ہیں۔ بس سنجو پوسٹ کارڈ پر اپنی خیریت لکھ کر بھیجتے اور جواب میں ان کی خیریت پوسٹ کارڈ کے ذریعہ ملتی۔

کاپی کیٹ
کنگ خان (شاہ رخ خان) کی فلم ’چک دے انڈیا!‘ نے تو کمال کر دیا۔ فلم میں کنگ خان کی اداکاری اور فلم کا موضوع دونوں ہی ناظرین کے دل کو چھو گیا۔ آپ کو یاد ہے نا لگان۔۔۔ کتنی مقبول فلم تھی۔۔۔ تو مانا کہ کھیل کے موضوع پر بنی فلمیں ہٹ ہوتی ہیں، بس کیا تھا ایب (ابھیشیک) نے اپنے فلمسازوں کو اسی طرح کی فلم کا سکرپٹ لانے کے لیے کہہ دیا ہے۔۔۔ ایب ایک سوال کرنا ہے آپ سے۔ کیا صرف فلم کا موضوع ہی فلم کی کامیابی کا ضامن ہوتا ہے؟

راکھی بہن

عائشہ تاکیہ
کیا آپ جانتے ہیں کہ عائشہ تاکیہ کا راکھی بھائی کون ہے؟ ہدایتکار ناگیش ککنور اور ناگیش نے راکھی بہن کو تحفہ میں ایک دو نہیں تین فلمیں دے دی ہیں۔یہ خبر سننے کے بعد کئی ہیروئینیں راکھی لے کر گھوم رہی ہیں اور فلمساز اپنی کلائی چھپاتے۔۔۔

کرینہ شاہد جوڑی
شاید یہ دلوں کے ٹوٹنے کا موسم ہے۔ خبریں گرم ہیں کہ کرینہ اور شاہد کی جنت میں کسی نے سیندھ لگا دی ہے اور وہ کوئی اور نہیں چھوٹے نواب (سیف علی خان) ہیں۔آپ کی طرح ہم بھی چونک گئے تھے۔ فلم ’تشان‘ میں دونوں ایک ساتھ کام کر رہے ہیں۔اس دوران دونوں میں دوستی بڑھ گئی۔ خبر یہ بھی ہے کہ کرینہ نے چھوٹے نواب کی تصویر بھی اپنے موبائل میں وال پیپر کے طور پر لگا رکھی ہے، وغیرہ وغیرہ۔۔۔۔اب شاہد پریشان ہیں، ہونا بھی چاہیئے، تین سال پرانی دوستی جو ہے۔

لیکن شاہد ایک بات ہمیں بھی پریشان کر رہی ہے وہ یہ کہ اگر یہ خبر آپ کو روزا (سیف کی پرانی دوست، جیسا کہ سب کہہ رہے ہیں) نے دی ہے تو بھول جائیے یہ کسی دل جلے کی ناکام کوشش بھی ہو سکتی ہے۔۔۔۔

کام کی ماری ایش
ہنی مون پورا ہو چکا ہے اور بیچاری ایشوریہ کو اب سانس لینے تک کی فرصت نہیں مل رہی ہے۔ وہ صبح ساڑھے پانچ بجے گھر سے نکل جاتی ہیں۔ ممبئی سے کئی سو کلومیٹر دور کرجت میں بنے جودھا اکبر کے سیٹ پر پہنچ کر کام کرتی ہیں، پھر ڈبنگ کراتی ہیں۔ اس کے بعد وہاں سے رامو کی آگ کے پریمیئر پر، پھر گھر، پھر صبح اٹھ کر سیدھی ونائیک مندر، پھر کرجت۔۔۔۔ بس بس ہمارا تو لکھتے لکھتے ہاتھ درد ہو رہا ہے بیچاری ایش کا کیا حال ہو رہا ہوگا۔

میرا کی دوسری اِننگز

میرا مہیش بھٹ کی ’شہرت‘ میں کام کریں گی
جی ہاں، پاکستانی اداکارہ اب بالی وڈ میں دوسری اننگز کھیلنے کی تیاری میں ہیں۔ فلمساز مہیش بھٹ ’نظر‘ کے بعد اب انہیں اپنی دوسری فلم ’شہرت‘ میں لینے کی تیاری کر رہے ہیں، فلم کی شوٹنگ دسمبر میں شروع ہوگی۔ اس کے بعد میرا ایش پر بننے والی فلم ’مانگلک‘ میں ہیروئین بنیں گی۔

زور کا طمانچہ
ہدایت کار اور اداکار انوراگ کیشپ کی قمست میں زور کا طمانچہ کھانا لکھا ہے۔ آپ کو یاد ہے کہ ایک ملٹیپلیکس میں ایک خاتون نے انہیں زور کا طمانچہ مارا تھا، اب نانا پاٹیکر نے انہیں فلم کی شوٹنگ کے دوران ایک منظر میں طمانچہ مارا اور پھر پلٹ کر سب سے بولا: ’دیکھا کتنی زور سے مارا، بہت شیانا سمجھتا ہے اپنے آپ کو۔‘

سیٹ پر بندوبست

سلمان خان
اب فلموں کے سیٹ پر بھی خصوصی حفاظتی دستے تعینات کیے جاتے ہیں۔ فلم ’جانی غدار‘ اور ’جودھا اکبر‘ کے سیٹ پر فلمساز نے مجبوراً سیکورٹی ایجنسی کی خدمات حاصل کیں۔ فلم جودھا اکبر پر اس لیے کہ ایشوریہ نے اصلی ہیرو جواہرات کے سیٹ پہنے تھے جن کی حفاظت لازمی تھی اور فلم جانی غدار کے سیٹ پر دو کروڑ کی کرنسی دکھانے کے لیے کم سے کم پچیس لاکھ روپے کے اصلی نوٹ تھے۔ خیر جواہرات تو غائب نہیں ہوئے لیکن اصلی نوٹوں میں سے صرف تین ہزار کے نوٹ کم تھے۔

ہمیش کی قیمت پانچ کروڑ
ٹوپی والے ہمیش (اب کیا کریں کچھ لوگ انہیں ان کی ٹوپی کی وجہ سے ہی ان کی شناخت کر پاتے ہیں) نے قسم کھائی ہے کہ اب وہ ہر اس فلم میں کام کریں گے جس کے اداکار، موسیقار اور گلوکار بھی وہی ہوں گے اور اس کی قیمت پانچ کروڑ روپے لگائی ہے۔ ہے کوئی لینے والا؟ کہیں سے آواز ہی نہیں آرہی ہے۔

ایک غلطی معاف کردو
وویک اوبیرائے کہتے ہیں: ’میں اپنے اوپر لوگوں کے تبصرہ سے تھک گیا ہوں۔ لوگ کیوں نہیں میری ایک غلطی معاف کر دیتے اور پرانی باتوں کو بھول جاتے۔‘ وویک لوگ کیسے بھولیں، کیا سنجو بابا اور سلو بھیا کی ایک غلطی کو لوگوں نے بھلایا؟ نہیں نا، پھر۔۔۔۔

گونگے فیروز خان
سٹائلسٹ فیروز خان۔ بڑی بڑی باتیں کرنے والے فیروز خان کا منہ اگر کسی نے بند کیا تو وہ ہے ’قرض‘ کے فلمساز۔ فلم قرض کے ری میک میں اب فیروز خان سرجوڈا کا کردار کریں گے۔ ویلن کا یہ کردار گونگا ہے، اسے پرانی فلم میں پرانے ویلن پریم ناتھ نے کیا تھا۔ ہمیں پتہ نہیں فیروز نے اس رول کے لیے منظوری کیسے دی!

پریتی زنٹابالی ووڈ ڈائری
برقع پوش نے سیٹیاں بجانی شروع کر دیں
ووک اوبیرائےبالی ووڈ ڈائری
ایش کا حمل، وویک کی معافی اور چک دے انڈیا
عامر خان (فائل فوٹو)بالی وڈ ڈائری
پریشان سنجو، چھوٹے عامر اور ایشا کا تھپڑ
بالی وڈ ڈائری بالی وڈ ڈائری
سلو کی شرم،خان کے دس منٹ اور بچن فیملی بزنس
رانی مکھرجیبالی وڈ ڈائری
ملکہ کی قیمت، ایب کے آنسو، کنگ خان کی پارٹی
دیا بالی وڈ ڈائری
دیا کی شرم، بپ کی مشکل،جان کی خاموشی
کرینہ کپور بالی وڈ ڈائری
ٹرین پکڑنے میں کرینہ کے پسینے چھوٹ گئے
اسی بارے میں
ایب کی ہوگئی ایش آہ!
23 April, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد