BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 April, 2007, 08:33 GMT 13:33 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایب کی ہوگئی ایش آہ!

ابھشیک اور ایش یورپ میں ہنی مون منائیں گے
ایب کی ہوگئی ایش آہ! یہ سرد آہ ہم نہیں بھر رہے، ایب کے لیے کئی جوان لڑکیوں نے آہیں بھری، اور دنیا کی خوبصورت ترین عورتوں میں شمار کی جانے والی ایش کے کروڑوں پرستاروں کے دل ٹوٹ گئے۔ چلیے ایک اور دل دکھانے والی خبر ہم آپ کو بتا دیں۔اب یہ خوش نصیب جوڑا پچیس اپریل کو ہنی مون کے لیے جا رہا ہے۔ بڑی مشکل سے ہم پتہ کر پائیں ہیں کہ یورپ کی سرزمین ان کے پیار کی گواہ ہو گی۔ ہمیں اب بھی سرد آہیں سنائی دے رہی ہیں۔

رانی سے ڈر

آپ سب جانتے ہیں کہ ابھیشیک بچن کی شادی میں رانی مکھرجی کو مدعو نہیں کیا گیا تھاجبکہ وہ جیا اور امیتابھ بچن ہی کیا ابھیشیک کے بھی کافی قریب تھیں۔ لیکن کیا آپ یہ جانتے ہیں کہ کیوں؟ نہیں نا۔ چلیے آپ کے لیے ہم اس راز سے پردہ اٹھا ہی دیتے ہیں۔ رانی نے ابھیشیک کے ساتھ کئی فلموں میں کام کیا اور فلم ’بنٹی اور ببلی‘ کے علاوہ ’ کبھی الوداع نہ کہنا‘ میں ان دونوں کی سکرین پر جوڑی سب کو بہت اچھی لگی۔ امیتابھ نے فلم ’بلیک‘ میں رانی کے ساتھ ایک اچھی فلم کی۔

آپ کہیں گے یہ راز کہاں ہوا۔ ہاں تو دراصل حقیقت یہ ہے کہ ایب اور رانی کے درمیان اچھی کیمسٹری کے علاوہ جیا جی رانی کو زیادہ پسند کرتی تھیں اور بس یہی بات ایش کو پسند نہیں تھی۔

ایب کا خوف

ابھشیک کی ایش سے شادی
 جب ایب اور ایش کی شادی کی تاریخ مقرر ہوئی اس وقت سے پورے شہر میں ایک ہی افواہ تیزی کے ساتھ گشت کر رہی تھی کہ اس جوڑے کی شادی سے قبل ہی سلو بھیا اور کیٹ اٹھارہ اپریل کو شادی کرنے والے ہیں۔

ایسا نہیں ہے کہ صرف ایش کو ہی کسی بات کا خوف تھا۔ایب بیچارے بھی اپنے ہم شکل سے خوفزدہ تھے۔ ہوا یوں کہ دیوی سنگھ راج پروہت نامی ہم شکل نے ایب سے ملتی جلتی شکل کا فائدہ اٹھایا اور گلدستہ لے کر ایش کے گھر پہنچ گیا۔ شکل ایب سے اتنی ملتی تھی کہ بلڈنگ کے واچ مین کو بھی شک نہیں ہوا۔ لفٹ مین نے خود آگے بڑھ کر ایش کا فلیٹ بتایا لیکن جیسے ہی دروازہ کھلا تو ایش کے بھائی نے پہچان لیا کہ کہ یہ کوئی بہروپیا ہے۔ یہ خبر ایب کو ملی اور گھبراہٹ میں ایب نے ایش کی سکیورٹی کو دوگنا کر دیا۔۔۔۔

ایش اور رسوئی

یہ ٹی وی چینل والے بھی چوبیس گھنٹہ خبر دینے کے فراق میں کیسی کیسی افواہیں پھیلاتے رہتے ہیں اب دیکھئے نا ایک چینل والے نے یہ کہہ دیا کہ ایش ایک اچھی بہو کی طرح رسوم کے مطابق رسوئی میں جا کر پکوان بنا کر کھلائیں گی! حیرت انگیز۔ ارے بھئی ماہانہ لاکھوں روپے صرف اپنے حسن کو برقرار رکھنے کے لیے خرچ کئے جاتے ہیں کیا اسے کچن میں برباد کر دیں؟ اچھا چلیے مان بھی لیتے ہیں کہ ایسا ہو تو پھر آپ ہی سوچئے ایش کچن میں کیا کریں گی اور کھانا کیسے بنائیں گی۔

شوٹنگ اہم کہ شادی!

یہ بات کوئی ان سے پوچھے جنہیں پہلے سے ایب اور ایش کی شادی کا دعوت نامہ نہ ملا ہو۔ایسا رتیش دیشمکھ کے ساتھ بھی ہوا۔ جب رتیش کو شادی کا دعوت نامہ نہیں ملا تو وہ بینکاک میں اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے چلے گئے۔ شوٹنگ کے دوران رتیش کو بگ بی کا فون ملا کہ فوراً چلے آؤ۔ اب ایسی شادی میں جہاں بالی وڈ کے بڑے سورماؤں کو دعوت نامہ نہ ملا ہو بھلا رتیش کیسے اس دعوت کو ٹھکراتے۔ شوٹنگ بند کی اور ممبئی پہنچ گئے۔ اب کوئی اس فلمساز کے دل سے پوچھے کہ اس پر کیا گزری!

یہ شادی ذرائع ابلاغ کی خصوصی دلچسپی کا باعث تھی

منا بھائی کی مانیتا

ایب اور ایش کی شادی میں منا بھائی اپنی مانیتا کے ساتھ جوڑے کی طرح ہاتھوں میں ہاتھ ڈالے پہنچے تھے۔ سارا میڈیا اس کی گواہی دے سکتا ہے۔ منا بھائی اگر آپ گاندھی جی کی گاندھی گری پر عمل کر رہے ہیں تو پھر شادی کی بات چھپانے کی کیا ضرورت؟ آخر آپ کو کس کا ڈر!

شادی کے جوڑوں کی قطار

جی ہاں بالی وڈ میں ابھی ایسے کئی جوڑے قطار میں ہیں۔ نمبر ون پر سلو بھیا اور کیٹ، پھر پریتی زنٹا اور نیس واڈیا، جان اور بپاشا، عائشہ تاکیا اور فرحان اعظمی، کرینہ اور شاہد کپور، لارار دتہ اور کیلی ڈورجی۔ ارے ایک دلچسپ بات آپ کو بتانا ہی بھول گئے۔ جب ایب اور ایش کی شادی کی تاریخ مقرر ہوئی اس وقت سے پورے شہر میں ایک ہی افواہ تیزی کے ساتھ گشت کر رہی تھی کہ اس جوڑے کی شادی سے قبل ہی سلو بھیا اور کیٹ اٹھارہ اپریل کو شادی کرنے والے ہیں۔

علی حاجی فلم تارا رم پم میں علی سیف اور رانی کے ساتھ کام کررے ہیں۔
علی حاجی کا کمال

آپ کو یاد ہے فلم فنا کا وہ معصوم اداکار ریحان، جی ہاں اس کا اصل نام علی حاجی ہے۔ بہت ذہین اور بےباک۔ فلم تارا رم پم میں علی سیف اور رانی کے ساتھ کام کررے ہیں۔ سیف بتاتے ہیں کہ ایک روز کام کی تھکان سے انہیں بخار ہو گیا تھا۔ سیف نے فلم کے ہدایت کار سے کہا کہ وہ گھر جانا چاہتے ہیں۔ پتہ ہے ہدایت کار نے ان سے کیا کہا؟ تم گھر کیسے جا سکتے ہوں جبکہ علی کام چھوڑ کر نہیں گئے حالانکہ انہیں بھی بخار ہے۔ سیف کو زبردست حیرت ہوئی کہ ایک معصوم اپنے کام سے کتنا ایماندار ہے۔ سیف نے پہلے علی کو گھر بھیجا پھر خود سیٹ سے گئے۔

چھوٹے نواب کی وفا

اب یہ تو سب کو پتہ چل ہی چکا ہے کہ چھوٹے نواب اور ان کی گرل فرینڈ روزا کے درمیان دوستی ختم ہو گئی ہے۔لیکن اسے وفا کہئے یا سچی دوستی کہ جب روزا نے اپنے ایک دوست کے ذریعہ سیف سے مالی مدد کی بات کہی تو سیف نے نہ صرف انہیں ممبئی میں رہنے کے لیے ایک مکان دلا دیا بلکہ مالی مدد بھی دی۔

جب کنگ خان رو دئے

جی ہاں یہ کسی فلم کا منظر نہیں تھا بلکہ کون بنے گا کروڑ پتی شو کا آخری دن۔ کنگ خان آئے اور انہوں نے جذباتی تقریر کی اور اس دوران ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔لیکن بعد میں یہ پروگرام بے انتہا دلچسپ ثابت ہوا کیونکہ اس آخری ایپی سوڈ میں کنگ خان اور سلو بھیا کے درمیان مقابلہ تھا ساتھ میں قطرینہ بھی تھیں لیکن سارا پروگرام سلو بھیا کے نام رہا۔ کہیں ہم زیادہ تو نہیں بول گئے۔

ایشوریہ رائے اور ابھیشیکبالی وڈ ڈائری
امیتابھ نے بیٹے کے لیے کیا قربانی دی؟
رانیبالی وڈ ڈائری
کنگ خان کی باڈی، رانی کی ناک، شلپا کی آفرز
ودیا بالنبالی وڈ ڈائری
ودیا کا انٹرویو، ابھیشیک کا لنچ اور ایشا کا خوف
صبیحہ اور سنتوشفلمی شادیاں
لالی وڈ میں کس نے کس سے اور کیسے شادی کی؟
شاہ رخ بالی وڈ ڈائری
ایش اور ایب کی جنت، اور شاہ رخ کا ’فریز‘
سیفبالی وڈ ڈائری
سیف کی بیماری کی وجہ اور ریتک کا شوق
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد