BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 13 August, 2007, 13:45 GMT 18:45 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
پاکستان بالی وڈ فلموں کا نیا بازار

مہیش بھٹ
مہیش بھٹ کی کمپنی وشیش فلمز پاکستانی پروڈیوسر سہیل خان کے ساتھ مشترکہ فملیں بنا رہی ہے
بالی وڈ فلمسازوں کے لیے اب پاکستان ایک نیا اور منافع بخش بازار بن کر سامنے آیا ہے۔ فلم ’آوارہ پن‘ اور ’قافلہ‘ کی نمائش کے بعد بیشتر فلمسازوں نے اوورسیز ملکوں کی فہرست میں پاکستان کو اول نمبر پر رکھا ہے۔

یہ سبھی جانتے ہیں کہ پاکستانی عوام میں بالی وڈ فلمیں ہردلعزیز ہیں لیکن پاکستان میں بالی وڈ فلموں کوسنیما گھروں میں نمائش کی اجازت نہیں دی جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں فلموں کی نقلی ڈی وی ڈی کی فروخت بڑے پیمانے پر ہوتی ہے اور لوگ گھروں میں فلمیں دیکھ لیتے ہیں۔ فلموں کی پائیریسی کو روکنے اور منافع کو بڑھانے کے لیے بالی وڈ فلمسازوں نے اپنی فلموں کو پاکستان کے سنیما گھروں تک لانے کی جدوجہد شروع کر دی ہے۔

بالی وڈ فلموں کی نمائش سے متعلق پاکستانی سینسر بورڈ کے قوانین بہت سخت ہیں اور یہی وجہ ہے کہ عوام اور دم توڑتے کئی سنیما گھروں کے مالکان کے پرزور مطالبے کے باوجود بالی وڈ فلموں کو نمائش کی اجازت نہیں ملی۔

اس کے لیے فلم میں صرف پاکستانی اداکار کی موجودگی کافی نہیں تھی بلکہ فلم کا موضوع اور فلم میں پاکستانی فلمساز کی حصہ داری ضروری تھی۔ فلمساز مہیش بھٹ نے اسے سمجھا اور اب ان کی وشیش فلمز نے پاکستانی پروڈیوسر سہیل خان کے ساتھ مشترکہ طور پر فلمیں بنانا شروع کر دی ہیں۔ ان کی پہلی مشترکہ فلم ’آوارہ پن‘ تھی اور اب وہ لاہور کی ہیرا منڈی پر فلم بنانے کی تیاریوں میں ہیں۔

امتوج مان
فلمساز اور ہدایت کار امتوج مان کی فلم ’قافلہ‘ کینیڈین پروڈکشن کمپنی نے بنائی

مہیش کہتے ہیں ’انڈیا کے بعد پاکستان بالی وڈ کے لیے سب سی بڑی مارکیٹ ہو سکتا ہے کیونکہ وہاں چھ سے سات کروڑ ناظرین ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر دونوں ممالک مل کر مشترکہ طور پر فلمیں بنائیں تو فائدہ دونوں انڈسٹری کو ہو گا‘۔

فلمساز اور ہدایت کار امتوج مان کی فلم ’قافلہ‘ چونکہ کینیڈین پروڈکشن کمپنی بنا رہی ہے اس لیے اس فلم کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی ہے لیکن مان اس بات سے متفق ہیں کہ دونوں ممالک کو فلمیں اشتراک کے ساتھ بنانی چاہیے۔ ’ہمارا کینوس وسیع ہو گا اور پاکستانی فلم انڈسٹری کو آج نہیں لیکن کچھ عرصہ بعد اس کا فائدہ ملے گا۔ ان کی ختم ہوتی فلمی صنعت دوبارہ جی اٹھے گی‘۔

امریکہ، برطانیہ اور خلیجی ممالک میں چند سپر سٹارز کی فلمیں ہی چلتی ہیں جن میں شاہ رخ خان، سلمان خان، عامر اور سیف کے علاوہ امیتابھ بچن کے نام قابل ذکر ہیں لیکن دیگر سٹارز کی فلمیں وہاں بالکل کاروبار نہیں کر پاتی ہیں۔ مان کہتے ہیں ’آخر ہم اپنے ہالی وڈ کی نقل کیوں کرتے ہیں اگر ہم اپنی تہذیب، اپنے مسائل کو لے کر فلمیں بنائیں تو یہ فلمیں دونوں ممالک میں اچھا کاروبار کریں گی اور انڈسٹری کو اس کا فائدہ ہو گا‘۔

نایاب پوسٹرزآزادی کی جدوجہد
برٹش لائبریری سے نایاب پوسٹرز
کرسٹوفر بیومونٹ تقسیمِ پاک و ہند
سر ریڈکلف کے پرسنل سیکرٹری کی یاداشتیں
کلدیپ نایر ’وہ قبر کہاں گئی؟‘
صحافی کلدیپ نایر کی سیالکوٹ کی یادیں
جشن آزادیجشن آزادی
پاک و ہند: آزادی کی 60 ویں سالگرہ کی تیاریاں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد