ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | سانوریا تو چلی نہیں رنبیر کے پرستار ضرور بڑھ گئے |
بھنسالی کا غصہ اپنی فلم ’سانوریا‘ پر لکھے گئے تبصرے کی وجہ سے بھنسالی آج کل صحافیوں سے بہت ناراض ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی فلم اور ان کی امیج کو سبوتاژ کرنے کی سازش کے تحت صحافی ان کی فلم کے خلاف تبصرے لکھ رہے ہیں۔ غصہ میں لال پیلے بھنسالی نے یہ تک کہہ دیا کہ ایسے صحافی دراصل سنیما کے بارے میں کچھ جانتے ہی نہیں ہیں۔ہو سکتا ہے آپ ٹھیک کہتے ہوں لیکن بھنسالی جی ایک بات بتائیے۔جب انہی صحافیوں نے آپ کی فلم بلیک، ہم دل دے چکے صنم اور دیوداس کی تعریف کی تب آپ کو ان کی علمیت پر شک کیوں نہیں ہوا؟ویسے بھنسالی صرف صحافیوں سے ہی نہیں شاہ رخ خان اور فرح سے بھی ناراض ہیں اور اس لیے ان پر الزامات کی بوچھاڑ کے ساتھ پارٹی میں شرکت کی دعوت بھی انہوں نے ٹھکرا دی۔۔۔۔۔ خان کا جادو شاہ رخ خان اور ہدایت کار فرح خان کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ دیوالی کے موقع پر نمائش کے لیے پیش ہوئی ان کی فلم اوم شانتی اوم نے محض چار دنوں میں کامیابی کے ریکارڈ توڑنے شروع کر دیے۔ دراصل ان کے پرستار ان کی کامیڈی کے ساتھ ان کے ’سکس پیک ایبز‘ دیکھنے کی چاہ میں تھیٹر پہنچ رہے ہیں۔  | | | شاہ رخ کا جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے | اب یہ کہنا مشکل ہو گا کہ خان کی اداکاری بہت اچھی ہے یا ان کا کسرتی جسم۔بہر حال شاہ رخ نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ بالی وڈ پر ابھی بھی خانوں کا سکہ چلتا ہے۔رنبیر کا پردہ رشی کپور اپنے بنگلے کی دیوار کو مزید سات فٹ اونچا کروا رہے ہیں کیونکہ ان کے بنگلے کے باہر جمع بھیڑ اور پاس کی فلک شگاف اونچی عمارت سے لوگ گھر میں جھانکتے رہتے ہیں۔اب رنبیر کپور کی پہلی فلم سانوریا چاہے ہٹ فلم ثابت نہ ہوئی ہو لیکن رنبیر کی مقبولیت اور ان کے پرستاروں کی فہرست میں اضافہ ضرور ہوا ہے۔ عامر کے تارے عامر خان اپنے خاندانی تنازعہ کی وجہ سے کافی پریشان رہے اس لیے انہوں نے اپنی آنے والی فلم ’تارے زمین پر‘ کی موسیقی کا اجراء بہت ہی سادگی کے ساتھ کیا۔ اس کے لیے وہ اپنے آئیڈیل اور سدا بہار ہیرو شمی کپور کے گھر پہنچے اور ان کے ہاتھوں اپنی فلم کی موسیقی کا سی ڈی جاری کرایا۔عامر کی اس سال کی یہ پہلی فلم ہے جس کی ہدایت بھی عامر نے ہی دی ہے اور اس میں انہوں نے اپنی بیوی کرن راؤ کے ہمراہ ایک گیت بھی گایا ہے۔عامر آپ پرفیکٹ مانے جاتے ہیں لیکن یہ پتہ نہیں تھا کہ آپ رفتہ رفتہ فلمساز ہدایت کار اور گلوکار بھی بن جائیں گے۔  | | | عامر خان نےفلم ’تارے زمین میں‘ گلوکاری بھی کی ہے |
سنجے کی نیلامی نہیں آپ غلط بالکل مت سوچیے بھلا یہ کیسے ہو سکتا ہے ہم تو بات کر رہے ہیں سنجے دت کی بنائی ان کرسیوں کی جو انہوں نے پونے کی جیل میں قید کے دوران بنائی ہیں۔اب ان کرسیوں کی نیلامی ہو گی لیکن اس سے ملنے والی رقم انہیں نہیں ملے گی، انہیں تو بس روز کے محض بارہ روپیہ پچھoتر پیسے ہی ملیں گے۔اب کہاں کروڑوں روپیہ محض ایک ماہ میں اور کہاں یہ معمولی اُجرت۔۔۔۔۔۔ بھاری بھر کم سانوریا نہ نہ فلم سانوریا بھاری بھر کم نہ سہی لیکن اس کے موسیقار مونٹی شرما ضرور بھاری بھر کم ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو سال میں فلم کی موسیقی ترتیب دی اور اس دوران کا وزن پینتیس کلو بڑھ گیا۔اور اب وہ اپنا وزن کم کرنے کی کوشش میں ہیں۔شرما جی آپ کے بھاری بھر کم وزن اور دو سال کی محنت بھی فلم کو کامیاب نہیں کرا سکی ویسے ہمارا خیال ہے کہ بغیر محنت کیے آپ کا وزن اپنے آپ ہی کم ہو جائے گا۔ جب وی میٹ
 | | | امیتابھ نے شاہ رخ خان کی فلم میں اپنی جھلک دکھلائی ہے | ہم شاہد کرینہ کی فلم کی بات نہیں کر رہے۔ہم تو شاہ رخ خان اور امیتابھ بچن کی اس ملاقات کی بات کررہے ہیں جب دونوں آمنے سامنے تھے۔آپ بتائیے کیا ہوا ہوگا۔دونوں نے ایک دوسرے سے نظریں چرائی ہوں گی۔۔۔نہیں۔۔۔تو پھر کوئی اس محفل کو چھوڑ کر ہی چلا گیا ہو گا۔۔نہیں بھئی ایسا کچھ بھی نہیں ہوا۔حالانکہ گپ شپ کالم میں تو یہی سب لکھا گیا لیکن ہم بتاتے ہیں کہ کیا ہوا۔دونوں نے ایک دوسرے کو مسکرا کر دیکھا اور ہاتھ بھی ملایا۔آپ نے وہ شعر ضرور پڑھا ہو گا’دل ملے یا نہ ملے ہاتھ ملاتے رہیے‘جوان بپاشا ہاں جب تک کسی ہیروئین کی شادی نہیں ہو جاتی وہ محض بیس یا اکیس سال کی ہوتی ہے لیکن بپاشا کی عمر اور بھی کم ہو گئی ہے۔کیونکہ اب وہ اپنے سے کم عمر کے ہیرو یعنی رنبیر کی ہیروئین بن کر آرہی ہیں۔اور کم عمر نظر آنے کے لیے ان کے بال رنگے جا رہے ہیں اور انہیں اسی طرح کے لباس بھی دیے جا رہے ہیں۔ عرفان کی چھلانگ
 | | | عرفان خان اب بریڈ پٹ کے ساتھ کام کریں گے | جی ہاں عرفان خان نے ایک بار پھر لمبی چھلانگ لگائی ہے۔’اے مائٹی ہارٹ‘ میں انجیلینا جولی کے ہمراہ کام کرنے کے بعد اب وہ ان کے دوست بریڈ پٹ کے ہمراہ فلم ’اوشن فورٹین‘ میں کام کریں گے۔ اس فلم میں ان کے ساتھ جارج کلونی بھی ہوں گے۔ یکے بعد دیگرے ہالی وڈ فلموں میں اس طرح کام ملنے سے لگتا ہے کہ کسی دن عرفان کو ہم بالی وڈ فلم میں دیکھنے کو ترس جائیں گے۔سونم ابھیشیک کے ساتھ سانوریا کی ہیروئین سونم اب رنبیر کے بعد ابھیشیک کے ساتھ فلم’دلی سکس‘ میں نظر آئیں گی۔ انیل کپور کی بیٹی سونم نے کئی ہیروئین کو مات دے دی۔ اس فلم کے لیے راکیش اوم پرکاش مہرہ کب سے کسی اچھی ہیروئین کی تلا ش میں تھے ۔اب اسے سونم کی تقدیر کہیں یا مہرہ کی سمجھداری۔۔۔۔ |