ریحانہ بستی والا بی بی سی اردو ڈاٹ کام، ممبئی |  |
 | | | شاہد اور کرینہ کی فلم ہٹ ہو گئی اور ساتھ ساتھ ان کی جوڑی بھی ’ہٹ‘ ہو گئی |
جب ہم الگ ہوئے کرینہ کپور اور شاہد کی فلم جب ہم ملے ( جب وی میٹ ) آخر ہٹ ہو ہی گئی۔ہمیں لگتا ہے کہ اس لیے اس فلم کا نام جب ہم الگ ہوئے ہونا چاہئے تھا کیونکہ جب تک دونوں ایک دوسرے کے قریبی دوست تھے تب تک ان کی ایک ساتھ کی گئی ساری فلمیں فلاپ ہوتی گئیں لیکن جب وہ الگ ہوئے تو فلم سپر ہٹ۔ قیاس یہ بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس کامیاب جوڑی کو سائن کرنے کے لیے کہیں فلمسازوں کی لائن لگے گی۔ یہ اور بات ہے کہ اب دونوں ایک ساتھ کام کرتے بھی ہیں یا نہیں۔ ٹارزن سلمان سلمان خان اب ٹارزن بنیں گے۔جی ہاں اپنی آنے والی فلم میں وہ ٹارزن کا رول کرنے والے ہیں اور اس کے لیے انہوں نے دن رات کسرت شروع کر دی ہے۔ جس دن سلمان بریانی، کباب یا پلاؤ کھا لیتے ہیں اس روز وہ ساری رات پسینہ بہاتے رہتے ہیں۔ویسے سلمان کی باڈی اس وقت بالی وڈ کے ہیروز میں سب سے شاندار ہے لیکن وہ ٹارزن بننے کے لیے ’سکس پیک ایب‘ بنانے کی تیاری میں ہیں۔  | | | کرینہ کپور یش راج کی فلم ’تشان‘ میں بکنی میں نظر آئیں گی |
کرینہ کی بکنی کرینہ اور بکنی۔حیرت ہوئی نا۔ہمیں بھی ہوئی۔ لیکن خبریں گرم ہیں کہ کرینہ کپور اب یش راج فلم ’تشان‘ میں بکنی میں نظر آنے والی ہیں۔اب تک ہم نے ایشوریہ رائے اور بپاشا کو یش راج فلمز کی فلم ’دھوم ٹو‘ میں بکنی میں دیکھا اور اب کرینہ کی باری ہے۔آپ سب دل تھام کے بیٹھئے۔۔۔ گوری کی اداکاری شاہ رخ خان کی بیوی گوری اب فلم میں کام کرنے والی ہیں۔وہ خان کی آنے والی فلم ’اوم شانتی اوم‘ میں نظر آئیں گی۔جنہوں نے خان کی بیوی کو نہیں دیکھا ہے وہ دل تھام کر بیٹھیں گوری انہیں پردے پر نظر آئیں گی لیکن ساتھ ہی انہیں ہماری ہدایت ہے کہ وہ پلکیں نہ جھپکائیں۔۔۔ کیوں؟ ارے بابا وہ اس لیے کہ وہ محض پانچ سکینڈ کے لیے پردے پر دکھائی دینے والی ہیں۔صرف کیٹ واک۔۔۔ ایشوریہ کا انکار آپ کو پتہ ہی ہے نا کہ ایشوریہ بین کنگسلے کی فلم میں ممتاز محل بنیں گی اور بپاشا باسو ان کی بیٹی جہاں آرا کا کردار نبھائیں گی۔لیکن ایشوریہ نے ایک فیصلہ کیا ہے۔ہم اطلاع ملی ہے کہ ایشوریہ رائے پردے پر بپاشا کے ساتھ کام نہیں کریں گی یعنی جب جہاں آرا کو پردے پر دکھایا جائے تب تک ممتاز محل کی موت ہوگئی ہوگی جس طرح کرش میں پریتی نے کیا تھا۔ رتیک کی ماں بن کر وہ پردے پر نظر نہیں آئیں۔۔۔  | | | فراخدل زید ہوٹلوں میں دس ہزار کا بنڈل چھوڑ جاتے ہیں |
فراخ دل زید زید جب بھی کسی ہوٹل یا پارلر میں جاتے ہیں، دس ہزار روپے کا بنڈل چھوڑ جاتے ہیں۔پھر چاہے بِل تین ہزار روپے کا ہی کیوں نہ ہو۔اب ایسے میں جب کہ بالی وڈ کے اکثر سٹارز کنجوسی دکھاتے ہیں اور بِلوں کی ادائیگی سے بچتے ہیں، زید کی اس فراخدلی کی وجہ سے ہوٹل اور پارلر کے سٹاف میں وہ انتہائی مقبول ہو چکے ہیں۔ ویسے انڈسٹری میں یہ مشہور بھی ہے کہ ایسی فراخدلی صرف ’خان‘ ہی کر سکتے ہیں کسی اور کے بس کی بات بھی نہیں۔ ہمیش کی تین سو دھنیں نہ نا۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ہمیش نے اب تک تین سو نغموں کے لیے دھنیں دیں بلکہ یہ بتانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہمیش ریشمیا نے صرف ایک فلم کے ٹائٹل گیت کے لیے تین سو دھنیں تیار کی ہیں۔پاکستان میں لاہور کی ہیرا منڈی پر بنائی جانے والی فلم کا نام ’کجرا رے‘ رکھا گیا ہے اور بھٹ کیمپ کی اس فلم کے لیے پوجا بھٹ اس میں سےکسی ایک دھن کو پسند کرنے والی ہیں۔دراصل ہمیش چاہتے ہیں کہ فلم بنٹی اور ببلی کے گیت کجرا رے کے گیت سے زیادہ مقبول ان کی یہ دھن ہو اور اس لیے وہ دن رات محنت کر رہے ہیں۔اب کوئی ہمیش کو بتائے کہ جو لیجنڈ بن گیا سو بن گیا اس کی نقل کرنے میں ہمیشہ مات ملتی ہے۔  | | | ریشمیا نے ایک فلم کے ٹائٹل گیت کے لیے تین سو دھنیں تیار کی ہیں |
گلابی گھر مانیتا ( سنجے دت کی بیوی ۔۔۔اور دوست) نے سنجے کو بری نظر اور نحوست سے بچانے کے لیے واستو شاستر اپنا کر گھر کو گلابی رنگ میں رنگ دیا ہے اور اب وہ سنجے کو جیل سے رہائی اور ان کی لمبی عمر کے لیے کروا چوتھ کا برت رکھ رہی ہیں۔اب اتفاق دیکھیے کہ آج برت کے ہی دن سپریم کورٹ میں سنجے کی ضمانت پر سماعت ہو رہی ہے شاید مانیتا کی مراد پوری ہو جائے۔ آج سنڈے ہے بالی وڈ میں کیا سنڈے اور کیا منڈے۔ ہر دن کام ہوتاہے لیکن عرفان خان ہالی وڈ طرز پر سنڈے کے روز کام نہیں کرتے ( آپ کو پتہ نہیں عرفان نے ہالی وڈ فلم ’اے مائٹی ہارٹ‘ میں انجلینا جولی کے ساتھ کام کیا تھا ) راکیش روشن کی فلم ’کریزی فار‘ کے ایک گیت کی عکس بندی کے لیے باندرہ کرلا کامپلیکس پر شوٹنگ رکھی گئی دیا مرزا، ارشد وارثی کے ساتھ عرفان خان کو بلایا گیا لیکن عرفان نے آنے سے منع کر دیا۔ |