بالی وڈ ڈائری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پیغام محبت سینچر کے روز ممبئی کے وانکھیڈے سٹیڈیم میں انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان مہیندر سنگھ دھونی بہت مسکرا رہے تھے۔ارے بابا میچ جیتنے کے بعد نہیں بلکہ میچ شروع ہونے سے پہلے ہی۔ اور ان کی یہ مسکراہٹ ان لاکھوں پرستاروں کے لیے نہیں بلکہ کسی ایک مخصوص شخصیت کے لیے تھی جسے انہوں نے خصوصی طور پر مدعو کیا تھا اور وہ تھیں خوبصورت اداکارہ دیپکا پڈوکون۔ دیپکا کی مسکراہٹ زیادہ معنی خیز تھی۔ ان کے گالوں کی سرخی میں اضافہ ہو جاتا جب وہاں موجود صحافی ان سے دھونی کے بارے میں سوال کرتے۔ اب دلوں کے ٹوٹنے کے اس موسم میں دلوں کا یہ ملن ایک خوشگوار احساس دے گیا۔ دلوں کا ملن آپ سوچ رہے ہوں گے کہ ایسے میں جب کہ بالی وڈ کے گلیاروں میں دلوں کے ٹوٹنے کی خبریں گشت کر رہی ہیں، تو ہم دلوں کے ملاپ کی باتیں کیسے کر سکتے ہیں؟ خبریں آپ تک تو یہی پہنچی ہیں نا کہ کرینہ کپور اور شاہد کی دوستی میں دراڑ پڑ چکی ہے۔ دونوں کی برسوں پرانی دوستی ختم ہو چکی ہے۔ شاہد اکیلے ہیں اور کرینہ نے سیف کا ہاتھ تھام لیا۔ لیکن تصویر کا دوسرا رخ تو یہ ہے کہ برسوں بعد شاہد اپنی ماں نیلما عظیم سے ان کے گلے ملے۔گلے شکوے دور ہوئے۔ دراصل نیلما اور کرینہ میں کبھی تعلقات خوشگوار نہیں تھے اور اسی وجہ سے شاہد اپنی ماں سے علیحدہ ہو کر الگ گھر میں رہنے لگے تھے۔
سیف شاندار کھلاڑی ناں ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ سیف نے شاہد سے کرینہ کو چھین لیا بات تو اتنی سی ہے کہ سیف نے دیوالی سے پہلے ہی اپنے بالی وڈ دوستوں کے ہمراہ تاش کی بازی سجائی اور ایک دو نہیں پورے چالیس ہزار روپے جیت لیے۔ ویسے سیف ہم بھی آپ کے قائل ہو گئے کتنے اچھے کھلاڑی ہیں آپ۔۔۔۔ جان کی معافی
سنجے کا غصہ اوف وویک نے پھر وہی حرکت کی۔ بیچارے وویک معاملہ سلجھانے جاتے ہیں لیکن وہ اور الجھ جاتا ہے۔ انہیں پتہ تھا کہ سنجے دت ان سے بہت ناراض ہیں اس لیے وہ انہیں کسی طرح منانے کی کوشش کر رہے تھے۔ ایک روز انہیں سنجے کی دوست مانیتا کی ماں مل گئیں۔ وویک نے جھٹ ان سے سنجے کی تعریف شروع کردی اور مانیتا کے لیے سنجے کا ہاتھ تک مانگ لیا۔ مانیتا کی ماں بپھر گئیں۔۔۔وہ کیوں ؟ اس لیے کہ وویک کو یہ پتہ ہی نہیں تھا کہ مانیتا کی ماں اور ان کے والد علیحدہ رہتے ہیں اور مانیتا بچپن سے اپنے والد کے ساتھ رہتی تھیں۔۔۔۔بیچارے وویک۔ آپ کے پاس وویک کی ہمدردی کے لیے کچھ الفاظ بچے ہیں۔۔۔ہمیں لگتا ہے شاید انہی باتوں سے گھبرا کر وویک فوج میں شامل ہو گئے ہیں۔ جب سانڈ نے۔۔۔
ارشد ہم جنس پرست یہ ہم نہیں کہتے خود ارشد وارثی کی ٹی شرٹ پر لکھا ہے۔ آپ خود ہی دیکھ لیجئے۔ ارشد اب ایسی بھی کیا کامیڈی کہ لوگ آپ پر شک کرنے لگیں۔ عامر کا نیا روپ سلمان کا چوکا اور چھکا |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||