سنجیو سریواستو بی بی سی ہندی، دلی |  |
 |  ممی پاپا نے بڑی محنت کی  میں تو ڈانس میں زیادہ دلچسپی لیتی تھی۔ لیکن میری ممی پاپا کو لگا کہ اگر میں اپنے گانے کے ہنر کو نکھار لوں تو اچھی سنگر بن سکتی ہیں  سنیدھی چوہان |
سنیدھی چوہان بولی ووڈ کی ان چند گلوکاراؤں میں سے ہیں جو آئیں اور چھا گئیں۔ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کی آواز سب سے مختلف ہے لیکن یہ ضرور کہا جا سکتا ہے کہ ان کا انداز اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیاب رہا ہے۔ ان سے بی بی سی ہندی کی گفتگو آپ کی دلچسپی کے لیے پیش کی جا رہی ہے۔ سوال: آپ تو اتنی کم عمر لگ رہی ہیں! میں نے سنا ہے کہ آپ بہت چھوٹی عمر سے گا رہی ہیں؟ سنیدھی چوہان: چار برس کی عمر سے گانا شروع کیا تھا لیکن فلموں میں گیارہ برس کی عمر سے گانا شروع کردیا تھا۔ سوال: تو اب آپ چودہ برس کی ہیں؟ سنیدھی چوہان: نہیں میں 23 برس کی ہوں میں! سوال: آپ کو کب پتہ لگا کہ آپ گا سکتی ہیں؟ سنیدھی چوہان: میں تو ڈانس میں زیادہ دلچسپی لیتی تھی۔ لیکن میری ممی پاپا کو لگا کہ اگر میں اپنے گانے کے ہنر کو نکھار لوں تو اچھی سنگر بن سکتی ہیں۔ میرے ممی پاپا نے بہت محنت کی! سوال: آپ نے سب سے پہلے کہا گایا؟ سنیدھی چوہان: سب سے پہلے میں نے ایک مذہبی اجلاس یعنی جاگرن میں گایا۔ وہاں لوگوں کو لگا کہ مجھے دوسری جگہوں پر بھی گانا چاہیے۔ اس طرح سے میرے گانے کی مانگ بڑھتی گئی۔ جب کسی اجلاس میں بڑے فلم سٹارز آتے تو دلی کے کمپٹیشنز میں میں بھی گاتی اور ان سب میں سب سے کم عمر میں ہوتی۔ اس طرح سے گانے کا سلسلہ اور دلچسپ ہوتا گیا۔ سوال: فلموں میں گانا کب شروع کیا؟ سنیدھی چوہان: میں ممبئی گئی تھی۔ وہاں تبسم جی نے مجھے موسیقار کلیان جی بھائی سے ملوایا۔ میں نے ان کی اکیڈمی میں ڈیڑہ دو برس میوزک میں تعلیم حاصل کی۔پھر کلیان بھائی جی نے مجھے فلم فئیر ایوارڈ میں گانے کا موقع دیا۔ جہاں موسیقار آدیش شریواستو کی نظر مجھ پر پڑی اور انہوں نے مجھے فلموں میں کام دیا۔ اس وقت میری عمرگیارہ برس تھی۔ سوال: میں نے یہ بھی سنا ہے کہ کسی ٹی وی شو میں بھی فاتح رہی تھیں آپ۔۔ یہ فلم میں گانے سے پہلے تھا یا بعد میں؟ سنیدھی چوہان: فلم میں گانے سے پہلے۔ اس کے بعد دو تین سال میں نے کچھ زيادہ نہیں گایا۔ کیونکہ میری آواز نہ تو بڑوں جیسی تھی نہ بچوں جیسی۔ بس کچھ آلاپ کیے تھے۔ تب پتہ چلا کہ ڈی ڈی ون ٹی وی چینل پر ایک ٹیلنٹ ہنٹ شروع ہو رہا ہے جس کے فائنل میں لتا منگیشکر آئیں گی۔ میں لتا جی کی پوجا کرتی ہوں۔ میں ان سے مل کر اور انہیں چھو کی محسوس کرنا چاہتی تھی کہ کیسا لگتا ہے۔ میں نے اس پروگرام میں حصہ لیا۔ حالانکہ دلی میں کئی شوز میں حصہ لینے کے بعد کسی بھی شو میں حصہ لینے کا دل نہیں چاہ رہا تھا لیکن لتا جی کی وجہ سے لیا اور اس شو میں فاتح بھی رہی۔ لتا جی کے ہاتھوں انعام بھی پایا۔
 |  لتا جی کی پوجا کرتی ہوں  میں لتا منگیشکر آئیں گی۔ میں لتا جی کی پوجا کرتی ہوں۔ میں ان سے مل کر اور انہیں چھو کی محسوس کرنا چاہتی تھی کہ کیسا لگتا ہے  سنیدھی چوہان |
سوال: تو آپنے انہیں چھوا؟ سنیدھی چوہان: میں نے ان سے پوچھا کہ میں انہیں چھو سکتی ہوں اور پھر میں انہیں چھوا۔ انہوں نے میرے آنسو پونچھے اور کہا کہ جب کبھی کسی مدد کی ضرورت ہو تو مجھے بتانا۔ سوال: ندھی سے سنیدھی کسیے ہوا آپ کا نام؟ سنیدھی چوہان: کلیان جی کی اکیڈمی سے جو بھی لوگ نکلے ان کا نام ’س‘ سے شروع ہوتا تھا جیسے کہ سادھنا سرگم، سونالی واجپئی، سپنا مکھرجی وغیرہ وغیرہ۔۔ میرا نام ندھی تھا تو سنیدھی ہوگیا۔ سنگیت بھی ’س‘ سے شروع ہوتا ہے اور سرگم بھی۔ سوال: آپ کا پہلا ہٹ گانا رام گوپال ورما کی فلم ’مست‘ سے تھا؟ سنیدھی چوہان: جی ہاں رام گوپال ورما کی فلم تھی اور سندپ چوٹا جی کی موسیقی۔ ان سے میرا تعارف سونو نگم نے کروایا تھا۔ اس گانے سے مجھے پہچان ملی۔ گانا تھا ’رکی رکی سی زندگی پھٹ سے چل پڑی۔۔۔‘ سوال: آپ سٹیج پرگانے کے ساتھ ساتھ پرفارم بھی کرتی ہیں کبھی اداکاری کرنے کا دل نہیں چاہتا؟ سنیدھی چوہان: اداکاری کرنے کا دل تو چاہتا ہے۔ در اصل میرے پاپا ایک اداکار تھے۔ انہوں نے بارہ سال تک تھئٹر کیا۔ ان سے بہت کچھ سیکھا ہے لیکن ادکاری کرنے کے بار ے میں کبھی سنجیدگی سے نہیں سوچا۔ جو کر رہی ہوں اس سے مطمئن ہوں۔ اگر کبھی دل چاہا تو کرلوں گی۔
 |  سونو نگم کے علاوہ کون کون  کے کے بہت پسند ہیں۔ شان کے کچھ گانے اچھے لگتے ہیں۔ روپ کمار راٹھور بھی اچھا گاتے ہیں ان کا انور فلم کا ’مولا۔۔‘ گانا بہت اچھا لگتا ہے۔ سکھ وندر کو میں کیسی بھول سکتی ہوں!!  سنیدھی چوہان |
سوال: کوئی ایسا گانا جو کسی اور نے گایا ہو اور آپ اسے گانا چاہتی ہوں؟ سنیدھی چوہان: فلم اومکارا کا گانا ہے جو ریکھا بھاردواج نے گایا ہے ہے ’لاکڑ جل کر کوئلہ ہو جائے جلے‘ سوال: اگر آپ کو اس گانے کو ’بیڑی جلائے لے‘ کے بدلے گانے کے لیے کہا جاتا تو بدل لیتیں؟ سنیدھی چوہان: اب تو بات پرانی ہوچکی ہے۔ لیکن میں ’بیڑی‘ ہی گاتی۔۔۔ سوال: سونو نگم کے علاوہ کوئی اور پسندیدہ میل سنگر؟ سنیدھی چوہان: کے کے بہت پسند ہیں۔ شان کے کچھ گانے اچھے لگتے ہیں۔ روپ کمار راٹھور بھی اچھا گاتے ہیں ان کا انور فلم کا ’مولا۔۔‘ گانا بہت اچھا لگتا ہے۔ سکھ وندر کو میں کیسی بھول سکتی ہوں!! سوال: کس اداکارہ پر آپ کی آواز سب سے اچھی لگتی ہے؟ سنیدھی چوہان: کسی کے لیے بھی نہیں۔ کیونکہ مجھے پتہ ہے کہ میں گا رہی ہوں۔ پتہ لگ جاتا ہے۔ ہاں میں چاہتی تھی کہ میں مادھوری دکشت کے لیے گانا گاؤں لیکن جب تک میں انڈسٹری میں آئی وہ جا چکی تھیں۔ ویسے میں نے ان کے لیے امامی کے ایک اشتہار کے لیے جنگلز گائے تھے۔ میری قسمت اچھی ہے۔ اب میں نے ان کی آنے والی فلم ’آجا نچ لے‘ کا ٹائٹل نغمہ گایا ہے۔ سوال: آپ کے پسندیدہ اداکار اور اداکارہ؟ سنیدھی چوہان: کمل ہاسن، شاہ رخ خان، عامر خان اور امیتابھ بچن۔ مادھوری دکشت بہت پسند ہیں رانی مکھرجی بھی پسند ہیں۔ سوال: پسندیدہ فلمیں؟ سنیدھی چوہان: صدمہ، اپو راجا، رنگ دے بسنتی اور ہے بے بی! سوال: آپ کو انڈسٹری سے منسلک ہوئے اتنے برس ہوچکے ہیں۔ فلم انڈسٹری کے بارے میں سب سے اچھی بات کیا لگتی ہے؟ سنیدھی چوہان: یہاں ملنے والی شہرت اچھی لگتی ہے۔ اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے جو آپ کو اچھا لگے گا۔ یہاں زندگی بہت مشکل ہے۔ بہت محنت کرنی پڑتی ہے۔ محنت کے بدلے میں جو شہرت ملتی ہے وہ بیش قیمتی ہے۔
 |  بلاوجہ تنقید بری لگتی ہے  اگر کوئی بغیر کسی وجہ کے تنقید کرتا ہے تو اچھا نہیں لگتا۔ میری سب سے بڑی ’کریٹک‘ میری بہن ہے۔ وہ مجھے جو کہتی ہے میں اس پر دھیان دیتی ہوں۔ وہ زیادہ تر صحیح ہی کہتی ہے  |
سوال: انڈسٹری کی سب سے خراب بات کیا لگتی ہے؟ سنیدھی چوہان: تنقید! اگر کوئی بغیر کسی وجہ کے بغیر تنقید کرتا ہے تو اچھا نہیں لگتا۔ میری سب سے بڑی ’کریٹیک‘ میری بہن ہے۔ وہ مجھے جو کہتی ہے میں اس پر دھیان دیتی ہوں۔ وہ زیادہ تر صحیح ہی کہتی ہے۔ انڈسٹری میں لوگ بکواس بہت کرتے ہیں لیکن کام تو کرنا ہی ہے۔ سوال: کیا یہ بات صحیح ہے کہ فلم انڈسٹری ایک لڑکی کے لیے اچھی جگہ نہیں ہے؟ سنیدھی چوہان: ہاں بالکل! لیکن مجھے سب نہیں دیکھنا پڑا کیونکہ میں بہت کم عمر تھی اور میرے پاپا ہمیشہ میرے ساتھ ہوا کرتے تھے۔ جب تک میں پندرہ سولہ برس کی ہوئی میں مقبولیت حاصل کرچکی تھی۔ سوال: آپ کا کوئی ایسا مداح جو آپ کی گلوکاری کو پاگل پن تک کی حد تک پسند کرتا ہو؟ سنیدھی چوہان: ایک آدمی ہے اسے وہ سب کچھ معلوم ہے میرے بارے میں جو مجھے بھی نہيں معلوم۔ اسے میرے ہر شو کے بارے میں معلوم ہوتا ہے۔ اسے یہ بھی معلوم ہے کہ میں نے کس شو میں کیا کپڑے پہنے تھے اور کون سی لپ سٹک لگا رکھی تھی۔ ایسے فینز ہونا بڑی بات ہے! سوال: آپ اس سے ملتی ہیں؟ سنیدھی چوہان: نہیں! ہاں لیکن کبھی کبھی فون پر بات کرلیتی ہوں۔ سوال: آپ زندگی کے وہ لمحات جو سب سے یادگار ہیں؟ سنیدھی چوہان: ایسا دو بار ہوا۔ نیویارک میں ایک شو میں امیتابھ جی سے پہلے میرا پروگرام تھا۔ میں نے گانا گایا تو لوگ کھڑے ہوگئے۔ اس کے بعد امیتابھ جی آئے اور مجھے گود میں اٹھا لیا اور کہا کہ اب ہم کیا کریں بھائی اس لڑکی نے تو ہم سب کی چھٹی کردی۔ اور دوسری بار جب لتا جی نے مجھے اعزاز سے نوازا! سوال: اور سب سے خراب لمحات؟ سنیدھی چوہان: یاد نہیں! |