BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 24 April, 2007, 10:48 GMT 15:48 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
محمد رفیع کے گائے ان سُنے نغمات

محمد رفیع
رفیع بالی وڈ کی موسیقی کا جاوداں نام ہیں
محمد رفیع کی آواز کا سحر ایک بار پھر دنیا کے سامنے آنے والا ہے لیکن یہ سحر ان گیتوں کا نہیں ہو گا جنہیں کروڑوں لوگ بے ساختہ گنگناتے رہتے ہیں بلکہ وہ نغمے جنہیں آج تک کسی نے سنا ہی نہیں۔

انیس سو ستر میں رفیع نے دلیپ بوس کی ہدایت میں بنی فلم ’سوری میڈم‘ کے لیے چھ گیت ریکارڈ کرائے تھے۔ فلم کسی وجہ سے مکمل نہیں ہو سکی تھی اس لیے یہ گیت بھی کسی نے نہیں سنے۔

ستر اور اسی کے اوائل تک فلم کی نمائش کے بعد ہی نغموں کی شہرت ہوتی تھی جب کہ آج کل فلم کی نمائش سے پہلے ہی گیتوں کے البم اور کیسیٹ جاری کر دیے جاتے ہیں۔

اس فلم میں موسیقار چترگپت تھے۔ اب ان نغموں کے حقوق ’نارائنی کریٹیو سالویشن‘ نے حاصل کر لیے ہیں۔ وہ بہت جلد بازار میں رفیع کے گیتوں کا البم پیش کریں گے۔ مذکورہ کمپنی کے پارٹنر تشار کلکرنی کے مطابق ان کی کمپنی رفیع کے گائے ہوئے ان نغموں کو اسی طرح پیش کریں گے جس طرح انہوں نے ریکارڈ کرائے تھے یعنی ان کی موسیقی اور نغمگی میں کوئی رد و بدل نہیں کیا جائے گا۔

کلکرنی کہتے ہیں کہ محمد رفیع کے گائے ہوئے ان، اب تک ان سنے ان نغمات میں کسی طرح کا رد و بدل نہ کرنے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا تا کہ آج کی نئی نسل محمد رفیع جیسے گلوکار کی آواز ان کے فن اور ان کی نغمگی کا لطف اٹھا سکے۔

کلکرنی نے دلیپ بوس کے دونوں بیٹوں دیوانکر اور دیپانکر بوس سے گیت کے حقوق حاصل کر لیے ہیں اور اسی کے ساتھ اب وہ اسی نام سے نئے انداز میں فلم بھی بنائیں گے۔ کلکرنی کے مطابق فلم کی ہدایات دلیپ بوس کے دونوں بیٹے ہی دیں گے اس میں نئے اداکار ہوں گے۔اس فلم پر کام شروع ہو چکا ہے اور بہت جلد فلم مکمل کر لی جائے گی۔

آنند ملند نے اپنے والد کی موسیقی میں رفیع کے گائے نغموں کے بارے میں بتایا کہ وہ اکثر ان کے والد کے ساتھ ریکارڈنگ پر جایا کرتے تھے اور انہیں اچھی طرح یاد ہے کہ رفیع نے گیت ’تیری نظر تیری ادا‘ گایا تھا۔ ایک دوسرا نغمہ انہوں نے آشا بھونسلے کے ساتھ ریکارڈ کیا تھا جس کے بول تھے ’دیکھو جی یہ وعدہ کرو‘۔ اس فلم کے نغمے کیفی اعظمی نے لکھے تھے۔ فلم اور اس کے لیے منتخب کیے گئے تمام فنکار اب اس دنیا میں نہیں ہیں۔

سونو نگم کا خراجِ عقیدت
 نامور گلوکار سونو نگم رفیع کو خراج عقیدت کے طور پر اپنی آواز میں رفیع کے گائے اٹھارہ نغموں کا ایک البم بنا رہے ہیں

آج کے دور کے نامور گلوکار سونو نگم رفیع کو خراج عقیدت کے طور پر اپنی آواز میں رفیع کے گائے اٹھارہ نغموں کا ایک البم بنا رہے ہیں۔ سونو کا رفیع سے لگاؤ دنیا جانتی ہے اور انہوں نے اکثر کہا ہے کہ رفیع صاحب کو حالانکہ انہوں نے نہیں دیکھا تھا لیکن وہ ان کے استاد تھے کیونکہ آج جو کچھ انہوں نے سیکھا ہے وہ ان کے نغموں کو سن کر ہی سیکھا ہے۔

رفیع بالی وڈ کی موسیقی کا جاوداں نام ہیں۔ رفیع کی زندگی میں اور اس کے بعد سے اب تک اکثر گلوکار ان کی سی آواز میں گانے کی کوشش کرتے ہیں۔ چھ فلم فیئر اور دو قومی ایوارڈ حاصل کرنے والے محمد رفیع کے نغموں نے کئی موسیقاروں گلوکاروں اور فنکاروں کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا لیکن اسی بالی وڈ نے اس فنکار انتقال کے بعد اسے اب ڈھنگ سے یاد تک نہیں کیا حالانکہ ان کے پرستاروں کی فہرست طویل ہے اور اس میں شبیر اور سونو جیسے لوگ بھی شامل ہیں۔

ای ایم آئی کے گانے
صارفین ڈیجنٹل میوزک ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے
راجستھانپنچایت کا سچ
جو چور نہیں ہو گا اسکے ہاتھ نہیں جلیں گے؟
فقیر کی اداسی
’منگھنار تو فقیر ہے سب کے لیئے گاتا ہے‘
میرٹھ آتشزدگیجان توگئی، نام رہ گیا
میرٹھ میں جان کی بازی لگانے والے کے لیئے انعام
 فیوژن کے شفقت امانت علیپاکستانی بینڈز
کیا مقبولیت کی وجہ گانوں کی وڈیوز ہیں؟
اسی بارے میں
بزمِ موسیقی ویران ہو گئی
23 March, 2007 | فن فنکار
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد