BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 02 April, 2007, 15:26 GMT 20:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ڈیجٹل گانے ڈاؤن لوڈ ہو سکیں گے‘
رابی ولیمز بھی ای ایم آئی کے مقبول فنکاروں میں شامل ہیں
میوزک کی مشہور کمپنی ای ایم آئی اپنے کچھ گانوں پر ویب سائٹوں کے ذریعے ڈاؤن لوڈ کرنے پر لگائی سافٹ وئیر کی پابندیاں ہٹا رہی ہے۔

اس کا مطلب یہ ہو گا کہ آن لائن میوزک سائٹس پر ایم ایم آئی کے گانوں کے پریمئر ورژن پر کاپی رائٹس کے حوالے سے لگائی گئی کئی قسم کی ڈیجنٹل پابندیاں اب نہیں ہوں گی جو کہ پہلے ہوا کرتی تھیں۔

ای ایم آئی کا حالیہ اقدام اس حوالے سے اہمیت کا حامل ہے کیونکہ میوزک ڈاون لوڈ کرنے کی کئی ویب سائٹس ’پائریسی‘ کو محدود کرنے کی کوششوں میں ہیں۔

ایپل کا آئی ٹیونز سٹور مئی میں ای ایم آئی کے گانوں کی پریمیم فارمیٹ میں فروخت شروع کردے گا۔ ای ایم آئی کا کہنا ہے کہ اس کے کیٹلاگ میں موجود ہر گانا اسی پریمیم فارمیٹ کے مطابق دستیاب ہو گا۔ کمپنی کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پابندیوں کے بغیر گانے کافی مہنگے ہوں گے اور ان کی کوالٹی بھی اس وقت پیش کیے جانے والے گانوں کے مقابلے میں کہیں اعلیٰ ہو گی۔

صارفین آزادانہ طور پر اپنے پسندیدہ گلوکاروں کے ٹریکس ڈاؤن لوڈ نہیں کر سکتے تھے

ای ایم آئی کمپنی کے مقبول فنکاروں میں للی ایلن، جوس سٹون، رابی ولیمز، کولڈ پلے اور کورینے بیلی رے شامل ہیں۔

ابتدائی سطح پر یہ چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں کہ بیٹلز کے گانے آن لائن پر دستیاب ہوں گے تاہم اس بارے میں کمپنی کی جانب سے کوئی اعلان سامنے نہیں آیا ہے۔

گانوں کی انتہائی قیمت کا اطلاق صارفین کے ڈاؤن لوڈ کیے جانے والے سنگل ٹریکس پر ہوگا۔ ڈیجیٹل کاپی رائٹ پروٹیکشن سافٹ وئیر سے مستثنیٰ آئی ٹیونز ایم ای آئی ٹریکس کی قیمت ایک اعشاریہ انتیس ڈالر ہو گی۔

ای ایم آئی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ کمپنی پائریسی کے خلاف جنگ سے دستبردار ہو گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں صارفین پر اعتماد ہے اور کمپنی کا یہی موقف رہا ہے کہ میوزک کے غیر قانونی استعمال سے بچنے کے لیے بہترین راستہ یہی ہے کہ قانونی اور معیاری مواد مناسب طور پر دستیاب ہو۔

ایپل کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل انقلاب کے حوالے سے یہ اگلا انتہائی اقدام ہے۔ اس اقدام کا یہی مقصد ہے کہ صارفین اپنی مرضی سے گانے ایک میوزک پلیئر سے دوسرے پر منتقل کر سکیں گے۔

صارفین اپنی مرضی سے گانے ایک میوزک پلیئر سے دوسرے پر منتقل کر سکیں گے

دوسری طرف وال سٹریٹ جرنل کی اطلاعات کے مطابق ای ایم آئی بغیر کسی ڈیجیٹل رائٹس مینیجمنٹ کے بڑی تعداد میں میوزک فروخت کرنے کا منصوبہ
بنا رہی ہے۔ اس سال کے آغاز میں ایپل کے سربراہ نے میوزک کے حوالے سے ڈیجیٹل رائٹس مینیجمنٹ یا ڈی آر ایم کو ختم کرنے کی اپیل کی تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی آر ایم سافٹ وئیر کی منسوخی صارفین اور میوزک فراہم کرنے والی کمپنیوں دونوں کے حق میں بہتر ہو گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سافٹ وئیر میوزک کی نقل تیار کرنے کے مسئلے پر قابو پانے میں ناکام ہو چکا ہے۔

ای ایم آئی نے اس سال کے آغاز میں مارکیٹ کے رحجان کو جاننے کے لیے نورا جونز کا ایک گانا ڈی آر ایم کے بغیر فورخت کے لیے پیش کیا تھا۔

ڈی آر ایم کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس قسم کی پابندیوں سے فنکاروں کے حقوق کا تحفظ ہوتا ہے اور دوسری طرف میوزک اور دوسری چیزوں جیسے فلموں وغیرہ کے چوری ہونے کے امکانات بھی معدوم ہو جاتے ہیں۔

ایپل کا نیا میک منی
کیا سستا کمپیوٹر ایپل کی قسمت بدل سکتا ہے۔
ایپل کا جھگڑا
کیا آن لائن رپوٹروں کو وہی تحفظ حاصل ہے
ونڈوزونڈوز اب ’میک‘ پر
ونڈوز آپریٹنگ سسٹم ایپل کمپیوٹر پر
ایپل کا نیا آئی ٹی ویایپل
نیا آئی ٹی وی جلد دستیاب ہو گا
اسی بارے میں
ایک کروڑ گیت بیچ دیئے
10 September, 2003 | نیٹ سائنس
ایپل کی آئی ٹیونز مقبول مگر؟
17 September, 2006 | نیٹ سائنس
ایپل: نیا آئی ٹی وی
13 September, 2006 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد