| |||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک کروڑ گیت بیچ دیئے
پانچ بڑی ریکارڈ کمپنیوں کے تعاون سے ایپل کے آئی ٹیون کے پاس دو لاکھ گیتوں کا خزانہ ہے جن میں سے ہر گیت کی قیمت صرف ننانوے سینٹ ہے۔ فی لحال یہ سروس صرف ایپل میک استعمال کرنے والوں کے لئے ہے تاہم اس سال کے آخر میں یہ ونڈوز استعمال کرنے والوں کو بھی مہیا کر دی جائے گی۔ ایپل کے سربراہ سٹیو جابس کا کہنا ہے کہ ’قانونی طور پر ایک کروڑ گانے صرف چار مہینے کے قلیل عرصے میں فروخت کر لینا موسیقی کی صنعت، موسیقاروں اور موسیقی کے چاہنے والوں کیلئے ایک تاریخی قدم ہے‘۔ آئی ٹیون کے اس سٹور کی حیران کن مقبولیت اور پذیرائی دوسرے کئی آن لائن البم بیچنے والے سٹوروں کے بالکل برعکس ہے جنہیں اس صنعت کی بڑی کمپنیوں نے کھولا لیکن وہ مکمل طور پر ناکام ہو گئےتھے کیونکہ ان سے البم خریدنے کیلئے فارم بھر کر تحریری معاہدہ کرنا پڑتا تھا جس کے بعد البم خریداروں کو بذریعہ ڈاک بھیجی جاتی تھی۔ یہ بڑی ریکارڈ کمپنیاں زور لگا رہی ہیں کہ آن لائن پر مفت ایک دوسرے کو گیت اور البم فراہم کرنے والوں کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں۔ آئی ٹیون کی کامیابی کا راز یہ ہے کہ یہ خریداروں کو صرف قانونی طور پر ایک گیت خرید کر ڈاؤن لوڈ کرنے کی سہولت فراہم کرتی ہے۔ چونکہ عموماً ہر البم میں ایک یا دو ہی گیت مقبول اور اچھے ہوتے ہیں لیکن خریداروں کو ان ایک یا دو گیتوں کو حاصل کرنے کیلئے پوری البم کی قیمت ادا کرنا پڑتی ہے۔ اب وہ صرف وہی گیت خرید سکتے ہیں جو انہیں پسند ہو۔ آئی ٹیون کی کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اب دوسری کمپنیوں نے اسی انداز کی سروس مہیا کرنا شروع کردی ہے۔ اس میں بائے میوزک ڈاٹ کام اور ورجن شامل ہے۔ بائے میوزک ڈاٹ کام گیت ڈاؤم لوڈز صرف انہتر سینٹ میں فروخت کر رہا ہے۔ ایپل اپنی موسیقی کی سروس کی کامیابی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ڈیجیٹل میوزک پلیئر آئی پوڈ کا بھی نیا ورژن متعارف کرانے والا ہے جس میں چالیس جی بی کی ہارڈ ڈسک ہوگی اور یہ دس ہزار گیت تک ذخیرہ کر سکتا ہے۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||
| BBC Languages >>BBC World Service >>BBC Weather >>BBC Sport >>BBC News >> | |