ایپل: نیا آئی ٹی وی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایپل نامی کمپیوٹر فرم نے اپنے نئے منصبوں کا اعلان کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ان کا نیا پروڈکٹ صارفین کے گھروں میں تفریخی سسٹم میں اپنی جگہ ضرور بنائے گا۔ اس کمپنی نے ایک ایسا آلہ بنایا ہے جس کی مدد سے میوزک اور ویڈیو کو کسی تار کی مدد کے بغیر کمپیوٹر سے ٹی وی پر سنا اور دیکھا جا سکے گا۔ اس پلگ ان ہارڈ ویر کو اگلے سال کے آغاز میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اور اسے عارضی طور پر ’آئی ٹی وی‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اپنی سب سے زیادہ بکنے والی مصنوعات ’آئی پاڈ میوزک پلیر‘ کی تکنیک میں بہتری کی خبر کے ساتھ ایپل نے ایسی سرویسز کا بھی آغاز کیا ہے جن کی مدد سے صارفین فلمیں بھی ڈاؤن لوڈ کر سکیں گے۔ فلمیں ڈاؤن لوڈ کرنے کے اس نئے کام کے بارے میں مبصرین کافی عرصے سے اعلانات کر رہے تھے اور ایپل نے یہ آغاز آن لائن مختلف اشیاء فروخت کرنے والی کمپنی امیزان کی پیروی کرتے ہوئے کیا ہے۔ پیکسر، ٹچ سٹان، میرامیکس ، اور ڈیزنی کے ساتھ اپیل کی فلمیں بیچنے کے سلسلے میں معاہدہ ہو گیا ہے۔ ان کمپنیوں میں ایپل کے چیف ایگزیکٹو سٹیو جابز بحثیت ڈاریکٹر بھی کام کرتے ہیں۔ ایپل کا تیار کردہ نیا باکس جس کا حجم تقریباً تین سی ڈی کیسوں کے برابر ہے 299 ڈالر میں فروخت ہو گا اور اس کا مقصد ہوم انٹرٹینمٹ اور کمپیوٹر سسٹم کے درمیان رابطے کا کام ہو گا۔ کچھ عرصے سے مائیکروسافٹ، میڈیا سینٹر نامی پی سی فروخت کر رہا ہے جن کو لیونگ روم (بیٹھک) میں رکھا جاتا ہے۔ لیکن مائیکرو سافٹ کی یہ مشین ابھی تک کریکٹل ماس تک نہیں پہنچی۔ اگرچہ ایسے کئی آلے موجود ہیں جن کی مدد سے سیٹلائیٹ اور کیبل ٹی وی سے وڈیو اور ڈیٹا کمپیوٹر پر منتقل کیا جا سکتا ہے لیکن ابھی تک یہ کامیابی حاصل نہیں کی جا سکی تھی کہ صارفین کو اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ وہ کنکشن کو مخالف سمت میں استعمال کریں۔ ایپل کا یہ سسٹم میکنٹاش اور پی سی استعمال کرنے والوں کے کام میں آسانی پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ ایپل کے اس آلے کی مدد سے مخفوظ کی ہوئی میوزک کو سٹیریو سسٹم میں منتقل کیا جا سکے گا اور اسے ٹی وی کی مدد سے کنٹرول بھی کیا جائے گا۔ جوپیٹر ریسرچ کے سینیر تجزیہ کار آئن فاگ کا کہنا ہے کہ یہ سسٹم نہ صرف باقی کمپیوٹر بنانے والی کمپنیوں کے لیے بلکہ براڈ بینڈ فرموں کے لیے بھی ایک چیلنج ہوگا۔ | اسی بارے میں ایپل کا آن لائن رپورٹروں سے جھگڑا16 February, 2005 | نیٹ سائنس بلاگرز ایپل کے نرغے میں15 March, 2005 | نیٹ سائنس ’ایپل‘ کمپیوٹر محفوظ نہیں رہے18 February, 2006 | نیٹ سائنس ’ونڈوز ایکس پی‘ اب ’میک‘ پر05 April, 2006 | نیٹ سائنس آئی پوڈ کو زُون کے چیلنج کا سامنا 22 July, 2006 | نیٹ سائنس آئی پوڈ: ایپل دس کروڑ ڈالر دے گا24 August, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||