آئی پوڈ: ایپل دس کروڑ ڈالر دے گا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکی کمپنی اپیل اپنی حریف کمپنی کریٹیو ٹیکنالوجی کو پیٹنٹ کے تصفیےمیں عدالت سے باہر سو ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گی۔ کریٹیو نے اپنی ڈیزائن کردہ ایک پیٹنٹ ٹیکنالوجی کو ایپل کے آئی پوڈ میوزک پلیئرز میں استعمال کیے جانے کے بعد اس پر مقدمہ دائر کیا تھا۔ اس سے قبل کریٹیو سن 2000 میں اپنا ڈیجٹل میوزک پلیئرز مارکیٹ میں لایا تھا تاہم اسے اپیل کے آئی پوڈ کے مقابلے میں زیادہ مقبولیت حاصل نہیں ہو سکی۔ دونوں کمپنیوں کے درمیان اس تنازعے کے تصفیے کے لیئے ریگیولٹری ادارے نے تحقیقات شروع کی تھیں۔ یہ تنازعہ کریٹیو کے ڈیزائن کردہ ’نیویگینش مینیو‘ کے گرد گھومتا ہے۔ ایپل اس تنازعے کے تصفیے کے لیئے کریٹیو کو سو ملین ڈالر کی رقم ادا کرے گااور اس طرح اسے آئی پوڈ مصنوعات میں استعمال ہونے والے کریٹیو کے پیٹنٹ سوفٹ وئیر کا لائسنس مل جائے گا۔ اس کے علاوہ کریٹو ایپل کے آئی پوڈ پروگرام کے لیئے ضروری پُرزے بھی فراہم کرے گا۔ ایپل کے چیف ایگزیٹو سٹیو جوبس کا کہنا تھا کہ اس تصفیے کے بعد دونوں کمپنیوں میں اس وقت جاری پانچ مقدمات سمیت تمام اختلافات ختم ہوگئے کریٹیو کمپنی نے تصفیے کو صلح مندانہ قرار دیا اور اس کا کہنا ہے کہ اب اُسے کاروبار کے لیئے نئے اور نمایاں مواقع مل سکیں گے۔ امریکہ کا انٹرنیشنل ٹریڈ کمیشن اس تنازعے کی تحقیقات کر رہا تھا۔ اب یہ تحقیقات ختم ہو جائیں گی۔ کریٹیو نے کمیشن سے درخواست کی تھی کہ امریکہ میں ایپل کے آئی پوڈ کی مارکیٹنگ، فروخت اور درآمد کو روک دیا جائے۔ | اسی بارے میں آئی پوڈ کو زُون کے چیلنج کا سامنا 22 July, 2006 | نیٹ سائنس ایپل کا نیا کمپیوٹر ’میک منی‘12 January, 2005 | نیٹ سائنس ایک کروڑ گیت بیچ دیئے10 September, 2003 | نیٹ سائنس ’آئی پوڈ‘ کی حامل جینز کی تیاری11 January, 2006 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||