’آئی پوڈ‘ کی حامل جینز کی تیاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جینز بنانے والی مشہور کمپنی ’لیوائز سٹراس‘ نے ایک ایسی جینز تیار کی ہے جس میں آئی پوڈ نصب ہے۔ ’ریڈوائر ڈی ایل ایکس‘ جینز میں آئی پوڈ سیٹ، ریمورٹ کنٹرول اور ہیڈ فون کا مکمل سیٹ نصب شدہ ہو گا۔ اسے اگست میں متعارف کروایا جائے گا۔ اس جینز کی قیمت تقریباً دو سو امریکی ڈالر ہو گی۔ کپڑوں میں آئی پوڈ کی فٹنگ اس سے پہلے بھی ہو رہی ہے لیکن یہ پتلون میں آئی پوڈ کی تنصیب کی پہلی قسم ہے۔ اس جینز کی تصویر ابھی تک جاری نہیں کی گئی ہے۔ یہ بھی نہیں بتایا گیا ہے کہ اسے دھونے کا کیا طریقہ ہو گا۔ اب تک تقریباً چار کروڑ بیس لاکھ آئی پوڈ فروخت ہو چکے ہیں اور کپڑے بنانے والی کمپنی ’برٹن سنوبورڈ‘ نے پہلی دفعہ اس مقصد کے لیے 2003 میں واٹر پروف کپڑے متعارف کروائے اور دوسری کمپنیوں نے بھی اس کی پیروی کی۔ لیوائز سٹراس نے حالیہ برسوں میں بڑھتے ہوئے اخراجات اور کاروبار میں کمی کی وجہ سے اسے متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیداواری لاگت کم کرنے کے لیے کمپنی نے امریکہ میں اپنی آخری فیکٹری بند کر دی ہے اور اب تمام پیداوار دوسرے ممالک میں منتقل کر دی ہے۔ |
اسی بارے میں | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||