میوزک بھی ساتھ اٹھائے پھریں | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کے میوزک سننے کے انداز میں تبدیلی آئی ہے۔ اب زیادہ سے زیادہ افراد اپنا پسندیدہ میوزک اپنے ساتھ رکھنے کو ترجیح دینے لگے ہیں۔ اور اس خیال کو عملی رنگ دیا ہے ’آئی پوڈ‘ نامی چھوٹی سی مشین نے۔ لاس ویگاس میں ہونے والی نمائش ’کنزیومر الیکٹرونکس شو‘ کے منتظمین کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار سے معلوم ہوتا ہے کہ 2005 میں ایم پی تھری پلیئرز کی خرید دو سو فیصد بڑھ گئی۔ یہ رجحان 2006 میں جاری رہے گا اور میوزک سے متعلق گیجٹس مزید مقبولیت حاصل کریں گے۔ اس دفعہ کرسمس پر پورٹیبل ایم پی تھری پلیئرز مقبول ترین تحائف ثابت ہوئے ہیں۔ اس رجحان کے برعکس قریباً ایک سال پہلے اس قسم کے چھوٹے میوزک پلیئرز صارفین کے لیے بالکل اہمیت نہیں رکھتے تھے۔ میوزک کے ساتھ ساتھ اب لوگ ایسے گیجٹس رکھنا بھی پسند کرنے لگے ہیں جن کے ذریعے وڈیو بنائی جاسکے۔ جدید طرز زندگی نے لوگوں کے رہن سہن پر کئی طرح سے اثر ڈالا ہے۔ زمانہ کی رفتار ’ڈیجیٹل طرز زندگی‘ کی طرف مائل دکھائی دیتی ہے۔ اور اسی امر کی عکاسی لاس ویگاس میں جاری الیکٹرانکس کی نمائش سے ہوتی۔ پورٹیبل وڈیو کا رجحان 2005 میں ایپل کمپنی نے آئی پاڈ متعارف کرواکے کیا۔ یہ ایسا آلہ تھا جس پر فلمیں بھی چلائی جاسکتی تھی۔ | اسی بارے میں ایپل میں ایسا بھی کیا21 April, 2005 | نیٹ سائنس لیپ ٹاپ 100 ڈالر سے بھی کم میں29 September, 2005 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||