BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 07 December, 2005, 16:41 GMT 21:41 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مائیکروسافٹ کی نئی سرمایہ کاری
بل گیٹس
ہم آئیندہ چار سالوں میں بھارت میں اپنے ملازمین کی تعداد سات ہزار تک کردینگے، بل گیٹس
امریکہ کی بڑی سافٹ ویئر کمپنی مائیکروسافٹ آئیندہ چار سالوں کے دوران بھارت میں یہ سرمایہ کاری کرے گی۔

مائیکرو سافٹ کا کہنا ہے کہ اس سرمایہ کاری سے بھارت میں تین ہزار نئی آسامیاں پیدا ہوں گی اور تحقیق و ترقی کے لیے مزید سرمایہ فراہم کیا جائے گا۔

مائیکروسافٹ کمپنی بھارت میں اپنے منصوبے شروع کرنے میں خاصی دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ یہاں کمپیوٹر سے متعلق کام کرنے والے تربیت یافتہ ماہرین مغربی ممالک کے مقابلے میں کہیں کم اجرت پر دستیاب ہیں۔

پیر کے روز دنیا کی سب سے بڑی مائیکرو چپ بنانے والی کمپنی انٹیل نے بھی بھارت میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹیل کا کہنا ہے کہ وہ آئندہ پانچ سالوں میں بھارت میں تحقیق و ترقی کے لیے بھاری سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔

مائیکروسافٹ کے چئیرمین، بل گیٹس نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی آئندہ تین چار سالوں میں بھارت میں اپنے ملازمین کی تعداد سات ہزار تک کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

بھارت کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے وزیر دھیاندھی مارن نے کہا ہے کہ مائیکروسافٹ کی سرمایہ کاری بھارت میں اسکی تحقیق وترقی میں دلچپسی کا کھلا اظہار ہے۔

مائیکروسافٹ اب بھی اپنے کئی کام بھارت میں کرواتی ہے۔ اس سال کے شروع میں کمپنی نے بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد میں ایک تحقیقی مرکز بھی کھولا تھا۔

مائیکروسافٹ اگلے ماہ بنگلور میں نئی ٹیکنالوجی سے متعلق ایک تحقیقی مرکز کھولنے کا ارادہ بھی رکھتی ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد