موٹے افراد وزن کم کرنا نہیں چاہتے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
رائے عامہ کے ایک جائزے کے مطابق فربہ اور مٹاپے کا شکار افراد میں سے ایک چوتھائی اپنا وزن کم کرنا نہیں چاہتے۔ ’ کینسر ریسرچ یو کے‘ کی جانب سے کروائے جانے والے سروے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ موٹے افراد میں سے زیادہ تر یہ بات نہیں جانتے تھے کہ ایک صحتمند طرزِ زندگی کے فوائد کیا ہیں اور یہ کہ مٹاپے سے کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ اس پول کے دوران چار ہزار ایسے افراد سے بات کی گئی جن میں سے نصف سے زیادہ مٹاپے کا شکار تھے۔ ان افراد میں سے چھبیس فیصد لوگ اپنا وزن کم نہیں کرنا چاہتے تھے۔ مٹاپے کا شکار افراد میں سے ستاسی فیصد اور معمول سے زیادہ وزن والے افراد میں سے بتیس فیصد اپنے وزن کی درجہ بندی کے بارے میں بھی نہیں جانتے تھے۔ سروے میں شامل افراد میں سے تین چوتھائی کا کہنا تھا کہ وہ نہیں جانتے کہ کینسر اور مٹاپے میں کسی قسم کا کوئی رشتہ ہے اور نصف سے زیادہ کو یہ پتہ نہیں تھا کہ صحتمند غذا کھانے سے کینسر کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ ’کینسر ریسرچ یو کے‘ کے کینسر سے متعلق معلومات کے شعبے کی ڈائریکٹر ڈاکٹر لزلی والکر کا کہنا تھا کہ ’یہ فکر کی بات ہے کہ لوگ اپنے مٹاپے کو نہیں مانتے۔ وہ لوگ جن کا وزن زیادہ ہے وہ کینسر سمیت متعدد بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں‘۔ | اسی بارے میں امریکیوں میں جان لیوامٹاپا10 March, 2004 | نیٹ سائنس مٹاپا کم کرنے کے منصوبے پر امریکی مخالفت21 January, 2004 | نیٹ سائنس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||