امریکیوں میں جان لیوامٹاپا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایک نئی رپورٹ کے مطابق امکان ہے کہ امریکہ میں شدید مٹاپا لوگوں کی موت کا سب سے بڑا سبب بن جائے گا۔ موت کا باعث بننے والی یہ ایسی بیماری ہے جس سے بچاؤ ممکن ہے۔ امریکہ میں مختلف امراض کے سد باب کے مرکز کی ایک تحقیق کے مطابق ملک میں غیر متوازن خوراک اور ورزش کی کمی کے باعث سن دو ہزار میں چار لاکھ افراد موت کا شکار ہوگئے تھے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر ان اعدادو شمار کا موازنہ ماضی سے کیا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ گزشتہ دس برس میں شدید مٹاپے سے ہونے والی اموات میں تینتیس فیصد اضافہ ہوا ہے۔ فی الوقت سگریٹ نوشی کو امریکہ میں اموات کا وہ سب سے بڑا سبب سمجھا جاتا ہے جس سے بچاؤ ممکن ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان رہا تو چند ہی برس میں سگریٹ نوشی کی جگہ مٹاپا موت کا سب سے بڑا سبب بن جائے گا۔ امریکہ میں دو تہائی بالغ افراد اور نو ملین بچے شدید مٹاپے کا شکار ہیں۔ امریکی حکومت نے ایک مہم شروع کررکھی ہے جس کے تحت لوگوں میں ورزش اور بہتر غزا کھانے کے رجحان کو فروغ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ مہم ملک میں فاسٹ فوڈ کی صنعت کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||