BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 22 July, 2006, 10:26 GMT 15:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
آئی پوڈ کو زُون کے چیلنج کا سامنا
آئی پوڈ
ماہرین کا کہنا ہے کہ زُون آئی پوڈ کا مقابلہ کرے گا
کمپیوٹر بنانے والی سب سے بڑی کمپنی مائیکرو سوفٹ پورٹیبل میوزک پلیئر زُون کو مارکیٹ میں لانے کی تیاری کر رہا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کے یہ آئی پوڈ کا مقابلہ کرے گا۔

مائیکرو سوفٹ کا کہنا ہے کہ وہ تفریح اور میوزک کے کئی ہارڈ وئیرز پر کام کر رہا ہے جس میں سے پہلی پراڈکٹ اس سال کے آخر میں متعارف کرائے گا۔

ایپل کے کامیاب ترین پورٹیبل میوزک پلیئر آئی پوڈ کا مقابلہ کرنے سے متعلق بہت سی افواہیں دم توڑ چکی ہیں اسی لئے ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسوفٹ کو ایپل سے سخت مقابلے کا سامنا ہے۔

ڈیجیٹل میوزک پلئیرز میں آئی پوڈ پچاس فیصد سے زیادہ بک چکا ہے جبکہ ایپل کے ڈیجیٹل میوزک سٹور ’آئی ٹیونز‘ کا مارکیٹ میں ستّر فیصد حصہ ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مائیکروسوفٹ بہت عرصے سے چھوٹے سائز کے تفریحی آلات مارکیٹ میں لانے کی کوشش کر رہا ہے کیونکہ بڑی جسامت کے آلات اب پرانے ہو چکے ہیں۔

مائیکروسوفٹ کا کہنا ہے کہ وہ اس سلسلے میں نئے برانڈ زُون پر کام کر رہا ہے مگر اس کے علاوہ اور کوئی معلومات نہیں دیں۔

مائیکروسوفٹ کے مارکیٹنگ کے جنرل مینیجر کرس سٹیفنسن کا کہنا ہے کہ زُون کے نام سے بہت سے آلات مارکیٹ میں لائیں جائیں گے۔ جنرل مینیجر نے مزید کہا کہ ’ہم ٹیکنالوجی اور کمیونٹی کواکٹھا لا کر گاہکوں کو یہ سہولت دیں گے کہ وہ موسیقی میں نئی دریافتیں کریں۔‘

ماہرین کا کہنا ہے کہ زُون کی کامیابی کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا اس پر موسیقی اور ویڈیو تاروں کے بغیر ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے یا نہیں۔

جوپیٹر ریسرچ کے مائیکل گارٹنبرگ کے مطابق ’مائیکروسوفٹ کو اس سلسلے میں نہایت سخت مقابلہ درپیش ہے جو کسی جنگ سے کم نہیں۔ آئی پوڈ کے مقابلے پہ کچھ لانا بہت ہی دشوار ہے۔‘

اسی بارے میں
میوزک بھی ساتھ اٹھائے پھریں
05 January, 2006 | نیٹ سائنس
ایپل میں ایسا بھی کیا
21 April, 2005 | نیٹ سائنس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد