ایپل کا آن لائن رپورٹروں سے جھگڑا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں شہری حقوق کا تحفظ کرنے والی ایک تنظیم الیکٹرونک فرنٹیئر فاؤنڈیشن کمپیوٹر بنانے والی مشہور کمپنی ایپل اور تین آن لائن رپورٹروں میں جاری قانونی جنگ میں شامل ہو گئی ہے۔ ایپل کمپنی چاہتی ہے کہ تین آن لائن رپوٹر اپنے ان ذرائع کا انکشاف کریں جن کی بنیاد پر انہوں نے ایسی خبریں شائع کیں جن سے ایپل کمپنی کی متوقع پروڈکٹ کے بارے میں وقت سے پہلے انکشاف کر دیا گیا تھا۔ الیکٹرونک فرنٹیئر فاؤنڈیشن نے کیلیفورنیا سپریم کورٹ سے درخواست کی ہے کہ وہ ایپل کمپنی کو ان آن لائن رپورٹروں کو خبر کا ذریعہ بتانے پر مجبور کرنے سے روکے۔ الیکٹرونک فرنٹیر فاونڈیشن کا کہنا ہے کہ ایپل کی طرف سے جاری مقدمے سے آزادی اظہار پر زد پڑتی ہے۔ ایپل کمپنی ایسٹورائیڈ نامی ایک نئی پروڈکٹ کے بارے میں خبر کا ذریعہ معلوم کرنے میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے۔ ایپل کمپنی نے انٹرنیٹ کی سہولت میہا کرنے والی کپمنی سے کہا ہے کہ وہ ان رپوٹروں کی ای میل پر ہونے والی خط و کتابت کی تفصیلات فراہم کرے۔ امریکہ میں شہری آزادی کا تحفظ کرنے والی تنظیموں کا کہنا ہے کہ اگر ایپل کمپنی آن لائن رپورٹروں کی خبر کا ذریعہ معلوم کرنے میں کامیاب ہو گئی تو یہ امریکی آئین کے آرٹیکل ایک کی نفی ہو گی جو رپورٹروں کے ذرائع کے تحفظ کا یقین دلاتی ہے۔ یہ قانونی جنگ اس نقطے پر ہے کہ کیا آن لائن رپورٹروں کو اپنی خبر کے ذریعے کا اتنا ہی تحفظ حاصل ہے جتنا کہ اخباری رپورٹروں کو۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||