دو ہزار چار براڈ بینڈ کے لیے اچھا رہا | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
براڈ بینڈ کے لیے سن دو ہزار چار کافی کامیاب ثابت ہوا اور برِٹش ایئرویز اور لفتھانسا کی پروازوں پر اس کے استعمال کے تجربے کیے گئے۔ جنوری میں برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر نے عوام کی سہولیات کو بہتر بنانے کے لیے براڈ بینڈ کے استعمال کی ضرورت پر زور دیا۔ لگ بھگ پانچ ملین برطانوی شہریوں نے براڈ بینڈ انٹرنیٹ سروس کو استعمال کرنا شروع کیا۔ ایک اندازے کے مطابق یہ تعداد آئندہ سال آٹھ ملین تک ہوجائے گی۔ براڈ بینڈ کے صارفین کی تعداد میں اضافے کی وجہ یہ بھی ہے کہ بی ٹی جیسی بڑی کمپنیوں نے براڈ بینڈ سروس کی قیمت میں کافی کمی کردی ہے۔ مارچ میں بی ٹی اور ٹیلی ویسٹ نے بیس پاؤنڈ فی ماہ براڈ بینڈ کی فراہمی شروع کی۔ اے او ایل اور دیگر کمپنیوں نے بھی اپنی قیمتوں میں کمی کی۔ برطانیہ میں براڈ بینڈ کی مقبولیت کی وجہ یہ بھی تھی کہ بی ٹی نے ملک کی پچانوے فیصد آبادی کے لیے براڈ بینڈ کی تکنیکی سہولیت فراہم کردی۔ ستمبر کے آتے آتے برطانیہ میں براڈ بینڈ کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد ان صارفین سے بڑھ گئی جو ڈائل اپ کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||